وحدت نیوز (خیرپور) ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ، کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے بلدیاتی امیدواروں کے بہیمانہ قتل ،کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملے اور خیر پو رمیں شیعہ جوان احسان شاہ کی ٹارکٹ کلنگ کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر کی طرح خیر پو رمیں بھی یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس کے سامنے علامتی دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع خیر پور کے سیکریٹری جنرل آغا منور حسین جعفری فقیر خیرمحمد ،سید جمن شاہ اوردربار جعفری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جارہی ہے وفاقی ،صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کے سید قائم علی شاہ کے اپنے ہی شہر میں فعال شیعہ جوان سید احسان شاہ کو سرعام شہید کیا گیا ہے اور اس کے باوجود وزیر اعلیٰ سند ھ نے کوئی بھی نوٹس نہیں لیا ناہی ڈی پی او خیر پور نے کوئی کاروائی عمل میں لائے ،انہوں نے کہا کے شیعہ ٹارگٹ کلنگ بند نہیں ہوئی تو ملک بھر میں تحریک احتجاجی چلائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،


مجلس وحدت مسلمین فیض گنج کے سیکریٹری جنرل مختیار حسین جعفری ،سرورچانگ،کاظم چانگ کی رہنمائی میں احتجاجی ریلی نکال کرقومی شاہراہ پر دھرنادیا گیا رہنماؤں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان بھرمیں ایک منظم سازش کے تحت شیعہ ٹارگٹ کلنگ جا ری ہے ، کراچی ، ڈی آئی خان ، خیر پو ر ، کوئٹہ غرض پو رے پاکستان میں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے،کراچی کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ کے رہائشی عالم ہزارہ ، صفدر عباس اور علی شاہ کو غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، ان کاقصور صرف بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کے جذبے کااظہار تھا ، کراچی کی نام نہاد ٹھیکے دار لسانی جماعت ایم ڈبلیو ایم کی عوامی پذیرائی سے خائف ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے عوامی نمائندوں کے قتل میں اسی لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں، ہم ان دہشت گرودں کو متنبہ کر تے ہیں کہ اپنی ان گہناؤنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں ، مکتب کر بلا کے پیروکاروں کو موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا، موت ہم پر آپڑے یا ہم موت پر جا پڑیں دونو ں حالتوں میں کامیاب ہیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) ڈھوک سیدان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی کی زیر قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے ڈھوک سیداں میں شدت پسندوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے امام بارگاہ قصر شبیر کا دورہ کیا ، وفد میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی راہنما سید اسرار حسین گیلانی اور مقامی یونٹوں کے مسئولین شامل تھے ، علامہ شفقت شیرازی نے امام بارگاہ کے منتظمین اور علاقے کے مومنین سے ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ تنہا نہیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان کی پشت پر کھڑی ہے، انہوں جائے حادثہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاںپر موجود عینی شاہدین  سے معلومات حاصل کیں ، انہوںنے امام بارگاہ پر ہونیوالی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں دو پولیس ملازمین کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اور اس المناک سانحہ کو سانحہ راجہ بازار کا تسلسل قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے ، ان کا کہنا تھا کہ اربعین امام حسین  کے موقع نکالے جانیوالے راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے جلوس نے استعماری ایجنٹوں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ اوچھی حرکتوں اتر آئے ہیں، انشاء اللہ دشمن کی جانب سے عزاداری امام حسین  کے خلاف کسی بھی سطح پر ہونیوالی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، انہوں نے مومنین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور دشمن کی سرگرمیوں سے غافل نہ ہوں ، کیونکہ ہوشمندی کا ثبورت دیتے ہوئے بیدار رہ کر ہی فتنہ ساز دشمن کا مقابلہ کیا جاسکتاہے، انہوں نے اس المناک سانحہ کے دوران شہید ہونیوالے پولیس ملازمین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پولیس ملازمین نے امام بارگاہ کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے یقیناً بارگاہ ایزدی سے انہیں اس کا عظیم اجر ملے گا ۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی شرقی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی گلستان جوہرکے رہنما عبد العالم ہزارہ ،صفدر عباس اورٹیکسی ڈرائیور علی شاہ   شہیدہو گئے، جبکہ خاتون سکینہ بی بی زخمی ہو گئیں ، زخمی ہو نے والی خاتون شہید عبد العالم ہزارہ کی  بھانجی ہیں ،تمام افراد الیکشن کمیشن ضلع شرقی کے دفتر واقع سوک سینٹر سے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرا کر واپس چشتی نگر جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔   دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ مغل ہزارہ گوٹھ سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والےتین   امیدواروں پر کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں پرفائرنگ کی مذمت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہید علامہ دیدار علی جلبانی کی رسم چہلم کے حوالے سے ایک چشتی نگر میں  اجتماع جاری تھا اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے پریس کلب لاہور کے نومنتخب صدر ارشد انصاری اور نائب صدر افضال طالب اسلام آباد پریس کلب صدر شہریار اور نائب صدر باقر سجاد اور دیگر منتخب اراکین کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدور اور ان کے اراکین کابینہ ملک میں آزاد صحافت اور صحافت کے مقدس پیشہ سے وابسطہ افراد کی فلاح بہبود اور اُن کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے مظلوموں کی آواز کی حقیقی ترجمانی کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حق اور سچ کی سفر میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے خداوند کریم ان تمام نومنتخب دوستوں کو پاکستان میں حقیقی آزادی صحافت کی ترجمانی اور معاشرے میں سے ظلم و ناانصافی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق دیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کی جانب سے یتیم، مسکین اور ضرورت مند مستحق بچوں کیلئے خصوصی وظائف کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے منتخب شدہ مستحقین اور یتیم بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ نیئرعباس مصطفوی، شیخ بلال سمائری اور شیخ احمد نوری نے مستحقین میں خصوصی وظائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں شیخ نیئرعباس مصطفوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبوں پر کام شروع کریگی اور عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے۔

وحدت نیوز(گوجرہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گوجرہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ علامہ علی محمد شاکری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علامہ ناصرعباس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے تحصیل صدر سید امیرعلی شاہ اور ڈاکٹر آغا اسد علی نے کی۔ ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک ملکانوالہ گوجرہ پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔ مظاہرے کے شرکا سے سید امیر علی شاہ اور ڈاکٹر آغا اسد علی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی پرزور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دہشت گرد کسی مسلمان کو قتل کرنے کی جرات نہ کرے۔ اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree