وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سیکرٹری جنرل قم کی زیر صدارت شعبہ خواتین کی تاسیس نو کی گئی۔ مرکزی کمیٹی کی سفارش پر ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل نے خواہر عاصمہ جعفری کا شعبہ خواتین کی نئی مسئول کے طور پر اعلان کیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید میثم ہمدانی اور مولانا حسن باقریمولانا حسن باقری

بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین غلام محمد فخرالدین نے اپنے افتتاحی خطاب میں آیات و روایات کی روشنی میں خواتین کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہوسکتی ہے جب معاشرے کے تمام طبقات اور تمام افراد اس تحریک کیلئے فعالیت کریں۔ ایم ڈبلیو ایم اس وقت ملت کی آواز ہے اور اس نے ملت کے تمام مسائل کیلئے آواز اٹھائی ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ اس حق کی آواز کا ساتھ دیں اور اس کام میں عورت اور مرد میں کوئی فرق نہیں ہے، کیونکہ خدا کے حضور مرد و زن کا اختلاف نہیں ہے بلکہ سب خدا کے بندے ہیں اور سب پر ضروری ہے کہ خدا کی خاطر اس کی عبودیت میں اپنی فعالیت انجام دیں اور خدا سب کو اس کی جزا دے گا۔

 

سرپرست شعبہ خواتین و ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید میثم ہمدانی  نے شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کا ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عصر حاضر میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی سب سے پہلی ذمہ داری نسل نو کی اسلامی بنیادوں اور اصولوں کے مطابق تربیت ہے، تاکہ خدا پرست ملت کا قیام وجود میں آسکے۔ شعبہ خواتین کے قیام کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قم المقدسہ میں موجود خواہران پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ضرورت اس بات کی  ہے کہ یہ شعبہ خواتین کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کی خطیر ذمہ داری کو انجام دے۔ سید میثم ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواہران کو مختلف عقیدتی اور روزمرہ ضرورت کے موضوعات پر مبنی کورسز کروائے جائیں۔ خواہران کیلئے مختص ایک وب سائٹ کا اجرا ہو، جسکو مکمل طور پر خود شعبہ خواہران ہی سنبھالے اور اسی طرح پاکستان میں تبلیغ کے میدان میں بھی خواہران کی بھرپور شرکت ہونی چاہیئے۔ ایم ڈبلیو ایم قم اس سلسلے میں شعبہ خواتین کے ساتھ مکمل تعاون  کرے گا اور اپنی مدد فراہم کریگا۔ اجلاس کا اختتام  مولانا حسن باقری نے دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و مسئول امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے اور آئین پاکستان کا تمسخر اڑانے والے وطن دشمنوں کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال ضروری ہے، کوئی بھی محب وطن شہری مذاکرات کا حامی نہیں ، عوام کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرنیوالے حکمران طالبان کی بجائے عوام کی ترجمانی کریں ، پاک فوج کے افسران کو شہید کرنے اور ان کے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے والے سفاک درندے کسی ہمدردی اور رعایت کے مستحق نہیں، حکمرانوں کو جلد یا بدیرانکے خلاف فوجی آپریشن کا آپشن استعمال کرنا پڑے گا ۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں نے وطن عزیز میں قتل و غارت اور خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے ، ان کو بھر پور قوت کے ساتھ جواب نہ دینا اور میدان خالی چھور دینا قومی غیرت و حمیت کا سودا کرنے کے مترادف ہے ، سرزمین پاکستان پر دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے پچاس ہزار شہداء کی مائیں بہنیں اور بچے انصاف کے منتظر ہیں ، جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کو عوامی جذبات و احساسات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرنا  ہوں گے ،  علامہ شفقت شیرازی نے کہا دہشت گرد اسلامی جمہوریہ پاکستان پر طالبانی خلافت کا نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں ، حکمران ہوش کے ناخن لیں ، اگر ان کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا گیا تو وہ حکومت کے لئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وطن عزیزکو بیرونی دشمنوں سے نہیں ان وطن فروش غداروں سے خطرہ ہے  طالبان دہشت گردوں کی کاروائیاں جی ایچ کیو تک پہنچ چکی ہیں اور یہ ک خطرہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے ختم نہیں ہو گا، سرزمین پاکستان کے باوفا فرزندوں کو ناموس وطن کے تحفظ کے لئے ان درندوں خلاف اٹھنا ہو گا ، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کا اظہار کیا کہ حکمران ایک جانب تو مسلح افواج ، پولیس ، اور سیکور ٹی ٰ فورسز کی مہارت کے گن گا تے ہیں اور دوسری جانب ، وطن عزیز میں جاری قتل و غارت گری اور خونریزی کو روکنے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے  رکھتے تو طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کو وزیر دفاع اور ملاں فضل اللہ کو آرمی چیف کا عہدہ دے دیں تاکہ ان کے اقتدار کو منور حسن، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان سے کوئی خطرہ نہ رہے اور سعودی حکمرانوں کی بھی خوشنودی حاصل رہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات شیطانوں ،فرعونوں، ظالموں اور قاتلوں سے مذاکرات ہیں،نواز شریف ملک میں یزید کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں،طالبان سے طالبان مذاکرات کررہے ہیں،مذاکرات کا ڈھونگ ختم کیا جائے اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے تحت کوئٹہ میں علمدار روڈ شہداء چوک پر منعقدہ پیام شہدا و اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد مرد و خواتین اور بچوں اور بوڑھوں نے سخت سردی اور بارش میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے طالبان سے مذاکرات نامنظور ، امریکہ مردہ باد، نواز حکومت شرم کرو کے نعرے بلند کئے۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات شیطانوں سے مذاکرات ہیں ، فرعونوں، ظالموں اور قاتلوں سے مذاکرات ہیں، ہم اپنا خون دیدیں گے لیکن وطن کے ساتھ خیانت کو قبول نہیں کریں گے، انہیں پاکستان کی مظلوم عوام اور شہداء کے خانوادے مسترد کرتے ہیں، یہ شہداء کے خون سے خیانت کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کو آج اس ملک میں نافذ کیا جارہا ہے اور امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں پاکستان کو بدامنی کا شکار کیا جارہا ہے، دہشت گردوں کے حامی اب ایکسپوز ہوچکے ہے، داڑھی والے اور کلین شیو طالبان عیاں ہورہے ہیں، نواز شریف اور اس کے ساتھی اور خاص مسلک کے دہشت گرد ایک ہورہے ہیں لیکن آج شیعہ و سنی مظلوم بیدار ہیں اور ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے او ر طالبان اور ان کے حامیوں کو رسوا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے طالبان مذاکرات کررہے ہیں، ہمیں ایک بڑی جدوجہد شروع کرنے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرنا ہوگا جس کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا، پاکستان کی تمام محب وطن قوتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہمارے حکمرانوں سے پاکستان کو خطرہ ہے، ہم اس کو بچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے، فرعون اور یزید کے فرزند پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) معروف قانون دان شبیر حیدر، سماجی کارکن ٹھیکیدار بشارت حسین اور معروف سماجی کارکن امجد حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ معروف قانون دان شبیر حسین ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن کی بار ایسوسی ایشن کیلئے قابل قدر خدمات ہیں۔ موصوف ایک مشہور قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سماجی شخصیت بھی ہیں۔

 

ان تینوں سماجی شخصیتوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان علامہ شیخ محمد بلال سمائری سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن سے ملاقات کے دوران کیا۔ علامہ شیخ محمد بلال سمائری نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قابل اور دیانت دار سماجی کارکنوں کی مجلس وحدت میں شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کی خاطر پوری توانائی کے ساتھ جدوجہد کرے گی اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام قابل ، ذہین اور مخلص افراد کو اپنے ساتھ ملانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

 

اس موقع پر معروف قانون دان شبیر حیدر، بشارت حسین اور امجد حسین نے کہا کہ ہم نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اس علاقے کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات سے متاثر ہوکر اس سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین دریا خان کے اسیر رہنما احسان اللہ خان بلوچ نے جیل سے کارکنوں اور ملت تشیع کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قید و بند ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، کارکن قوم کی خدمت میں متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھکر میں انتظامیہ کی طرف سے ناروا پابندیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ حکومت جانبداری برت رہی ہے، ہماری جماعت پاکستان میں امن کے لیے کوشان ہے اور اسی مقصد کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری ہے۔

 

یاد رہے بھکر میں  ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سمیت 38 اہل تشیع پابند سلاسل ہیں۔ جن میں سے اکثر کو عدالت نے ضمانت منظور کرکے انکی رہائی کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیطرف سے ان تمام افراد کو بلا جواز نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔  مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن کو ڈی سی او بھکر کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے جن کی نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق احسان اللہ بلوچ کو ایک ماہ کی نظر بندی کیلئے اٹھایا گیا ہے جو کہ نقص امن کے تحت کیا گیا، مزید سرگرم عمل کارکنان کی نظر بندی متوقع ہے، جن کیلئے ضلع انتظامیہ نے سفارشات ارسال کی ہوئی ہیں۔

وحدت نیوز(وادی نیلم) مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کے زیراہتمام عظیم الشان لبیک یا رسولؐاللہ کانفرنس ،مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی قیادت میں ایم ڈبلیوایم کے وفد کی نیلم پہنچنے پر پرتپا ک استقبال،مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ظاہر حسین نقوی کی صدارت میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلع نیلم کی ضلعی کابینہ کے اجلاس میں علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے خصوصی شرکت کی۔تنظیمی کارکردگی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔بعد ازں مجلس وحدت مسلمین کے ضلع نیلم کے زیراہتمام عظیم الشان لبیک یا رسولؐاللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، امیر تحریک منہاج القرآن پروفیسر خاقان ایاز، سابق ڈی او راجہ نروز خان،جنرل سیکرٹری المصطفیٰ ویلفےئر سوسائٹی راجہ مسعود خان، مولانا غلام رسول قریشی اور دیگر نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد امت مسلمہ کی بقاء ہے۔ہم ہاتھ باندھنے اور کھولنے کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں جبکہ دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہیں۔ہم شیعہ سنی مسلمان ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر سب کو پیغام دے رہے ہیں کہ آو ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر ،عظمت اہلبیت اور احترام صحابہ کرام کی خاطر سب اکتھے ہو کر طاغوت اور استعمار کے مقابلے میں یکجان ہوجائیں ہمارا پیغام محبتیں پھیلانا ،نفرتیں ختم کرنا ہے مجلس وحدت مسلمین عملی طور پر اتحاد بین المسلمین کی داعی ہے ہم تمام مکاتب فکرکے غیور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیں ہمارے اس کاروان کا حصہ بنیں، اختلافات کو چھوڑ کر امن و وحدت کا پرچارکریں۔ہمارا مقصد امت رسول اقدس ؐ متحد کر کے عظیم طاقت بنانا ہے۔،پنڈال لبیک یا رسول ؐاللہ لبیک یا حسین ؑ کے اشعار گونجتے رہے۔



مقررین نے کہا کہ اہل کشمیر کے دل اہلیان پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہین لیکن پاکستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتے بھی ہیں کہ جس محمدرسول اللہ کے نام پر پاکستان حاصل کیا گیا تھا آپ کی تعلیمات کو یکسر نظر انداز کر کہ وطن عزیز میں اندھا قانون نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے ملک میں دہشتگردی قتل وغارتگردی،ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم کیا جارہا ہے مدنی تاجدار کی تعلیمات اسوہ حنسہ اور سیرت طیبہ پر عمل اور باہمی برداشت اور رواداری کے ذریعے ملک کو ان تمام مصائب سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے۔شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں اور انہیں کسی قیمت پر ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا ہم حنفی امام اعظم حضرت ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کے پیروکار ہیں اور شیعہ بھائی حضرت امام جعفر صادق علیہ الرحمہ کے اور امام الصادق امام اعظم کے استاد تھے اور احترام ومحبت کا یہ عالم تھا کسی نے امام اعظم سے ان کی عمر مبارک کا پوچھا تو آپ نے فرمایا دوسال پوچھنے والے نے تعجب واستفسار کیا تو حضرت نے فرمایازندگی تو فقط وہی دوسال ہیں جو حجرت جعفرصادق کی شاگردگی میں گزرے تو پھر ان بزرگان کے مننے والوں کو بھی باہم مہر ومحبت سے اپنی زندگیاں گزارنی چاہیں اوراتحاد کی جو فضا قائم ہورہی ہے انشاء اللہ پرور آسانیان پیدا کرے گی اختلاف بری چیز نہیں ہمیں علمی طور پرمذاکرے اور علمی مجالس کے انعقاد کرے ذریعے اس فضا کو مزید بہتر بنانا چاہیے اللہ ہمارے اتحاد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ہم کل کوئٹہ میں پیش آئے دردناک واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے اوشہیدرزائرین کے خانوادگان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree