وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے کنٹونمنٹ بورڈز لاہور کے14حلقوں کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تحر یک انصاف ضلع لاہور کے صدر میاں عبدالعلیم خاں سمیت دس رکنی وفد نےملاقات کی جبکہ اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے شہر قائد کے ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے تعاون پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان سے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز کے 14بلدیاتی حلقوں کے انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین نے تحر یک انصاف کے تمام امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اور میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ پاکستان کو ا س وقت موجودہ کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی اس لیے ہم نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کر پٹ حکمرانوں کے حواریوں کا بلدیاتی اداروں میں داخلہ مکمل طور پر روکا جاسکے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کیونکہ ان کا مشن عوام کی خدمت نہیں صرف کر پشن اور لوٹ مار ہے جس کیلئے وہ دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹ رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ضلعی صدرمیاں عبدالعلیم خاں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں سپورٹ کر نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے سیاسی تعاون جاری رکھیں گے ۔  ملاقات میں علامہ اقبال کامرانی ،سید حسین زیدی،شیخ عمران اور تحریک انصاف کے رہنما بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) سانحہ شکار پوراور پورے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے حیدر چوک پر ریفرنڈم کیمپ لگایا گیا جس میں انسانیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں انسانوں نے اپنا ووٹ دہشت گردی کے خلاف کاسٹ کیا کیمپ میں حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا امداد علی نسیمی کے علاوہ صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا مختار امامی نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اس کیمپ میں ہر مذہب کے لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ دہشت گردی ہمارے پیارے ملک پاکستان کے لیے ایک ناسور ہے اس لیے آج ہر شخص نے جو ظالم کے خلاف اور مظلوم کا ساتھ دینے کے لیے نکلا ہے وہ قابلِ تعریف ہے ہر شخص اس دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے پر افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے حکمران ابھی تک آپریشن کرنے میں تاخیر کیوں کر رہے ہیں اور پورے سندھ میں آپریشن کرنے سے حکومت سندھ کیوں ڈرتی ہے ؟ انشاء اللہ آج کا یہ ریفرینڈم جو دہشت گردی کے خلاف ہے اور مظلوم کی حمایت میں ہے یہ کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کنٹومنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور حصہ لے گی۔سترہ سال بعد ہونے والے کوئٹہ کنٹومنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین وارڈ نمبر 1سے محمد عامر ، وارڈ نمبر 2 سے مبین احمد، وارڈ نمبر 3سے حاجی بشیر احمد،وارڈ نمبر 4سے منظور علی نظری اور وارڈ نمبر 5 سے دوست محمد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اپنے تمام ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان امید واروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام نامزد امیدواروں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ منتخب ہوکر عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ تمام نامزد امیدواروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے فلاح و بہبود کے لیے دیانت داری سے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں اور مستقبل میں عوام کو تعلیم و صحت، سماجی بہبود ، امن و امان اور دیگر مسائل کے لیے راہ ہموار ہوجائے۔عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونے چاہیے ۔ مجلس وحدت مسلمین امید رکھتی ہے کہ نامزد امیدوار جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایمانداری ، خلوص نیت اور قومی جذبے سے کام کرینگے کیونکہ خالق حقیقی کی خوشنودی خدمت خلق میں ہی پوشیدہ ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے علاقے مالستان غزنی میں کچھ عرصہ قبل اغوا کئے گئے سولہ ہزارہ مومنین میں سے چار افراد کو بے دردی سے شہید کرنا اس تکفیری ٹولے کی سفاکیت اور درندگی کی ایک اور مثال ہے ۔ اس تکفیری ٹولے نے پورے ریجن میں جس طرح ظلم و بربریت کا بازار گرام کر رکھا ہے یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے معصوم انسانوں کا خون بہانا افغان حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، افغان حکومت سے کسی خیر کی توقع کرنا حماقت ہے کیونکہ یہ دہشتگرد خود انکے پالے ہوئے ہیں افغان حکومت کی نا اہلی ،غفلت اور بے حسی کی وجہ سے دو ماہ قبل اغواء کئے گئے ہزارہ مومنین کا بازیاب نہ ہونا اس کی دلیل ہے ۔ عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نا اہل افغان حکومت اور نا واقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بز دلی انکی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ افغان حکومت اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کر تی ہے کہ وہ اس تکفیری ٹولے کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر سخت ترین اقدامات کریں اور دیگر تمام اغوا ء کئے گئے ہزارہ مومنین کو فوراً بازیاب کرائے ہم شہید کئے گئے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے غم و دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سرینگر سے نکالی جانے والی پاکستان زندہ باد ریلی نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردی ہیں ،عوامی مظاہرے نے ثابت کردیا کہ کشمیری عوام کے دلوں سے شعلہ چنار ابھی سرد نہیں ہوا ہے ان کی منزل آزادی اور بس آزادی ہے،کشمیری عوام کے دلوں میں بھارت کے لئے شدید نفرت اور پاکستان سے والہانہ محبت ہے سرینگر سے نکالی جانے والی ریلی اور پاکستانی پرچم لہرانا اس بات کا مظہر ہے، عوامی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر دبانے والی بھارت سرکار اس بات کو کبھی فراموش نہ کرے کہ آواز خلق نقارہ خدا ہوتی ہے بھارت کو اب نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کردینے چاہئیں اوراس بات کو باور کر لینا چاہیے کہ دنیا میں کہیں بھی آزادی اورحریت کی تحریکوں کوطاقت سے نہیں کچلا جا سکتا بالآخر آزادی اور فتح حریت تحریکوں کی منزل ہوتی ہے پوری دنیا میں بیداری کی تازہ لہر کے کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں کشمیری عوام حریت قائدین پر اپنے اعتماد میں اضافہ کر رہے ہیں جس کو دبانے کے لئے بھارت سرکار اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات قائم کرنے کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی نظربندی اور ان کے خلاف کالے قانون کے تحت غداری کا مقدمہ حکومت ہند کی بدنیتی پر مبنی ہیجولوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑتے ہیں وہ باغی نہیں ہوتے بلکہ باغی وہ ہوتا ہے جو اپنے ملک کا قانون توڑے سید علی گیالانی سمیت کسی بھی کشمیری نے نہ بھارت کو اپنا ملک تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کے ہی کبھی اس کے آئین کا حلف لیا نہ ہی کشمیر پر بھاتے کے غاصبانہ قبضہ کو کبھی تسلیم کیاان خیلات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزدکشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے جب تحریک آزادی کو پھر سے منظم ہوتے ہوئے دیکھا تو حریت رہنماوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا کالے قانون کے تحت رہنماوں کی نظر بندی پکردھکڑ اور نہتے شہریوں پر تشدد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس سلسلہ میں فوری اور موثر آوازاٹھانی چاہیے ،انہوں نے کہا کشمیریوں سے انتقام کی ایک اور مثال کشمیری طلباء کی یونیورسٹی سے بے دخلی ہے جو بھارت کی جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے ہریانہ کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے مودی سکالرشپ پر زیر تعلم ہونہار طلباء کو صرف پاکستان سے محبت کے جرم میں یونیورسٹی سے بے دخل کیا گیا جو قابل مذمت اور شرمناک ترین حرکت ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کشمیری طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے پاکستان یابیرون پاکستان یونیوسٹیوں میں اہتمام کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ چین سے مضبوط دوستی پاکستان کی تر قی وخوشحالی کی ضمانت ہے اور آنیوالے وقت میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ اور تر قی وخوشحالی یقینی ہے ،ہر پاکستانی کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اور ہم چین کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتے ہیں ۔ مرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ چینی صدر کے کامیاب دور ہ پاکستان سے ملک کو بہت سے بحرانوں سے نجات ملے گی اور ملک میں جاری بدتر ین لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور جب لوڈشیڈ نگ ختم ہو گی تو اس سے ملک میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری کو بھی ختم کر نے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکو مت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ چین کے ساتھ ہونیوالے تمام معاہدوں کے مطابق منصوبوں کو جلد ازجلد شروع کر یں اور انکو مکمل طور پر شفاف طر یقے سے مکمل کیا جائے کیونکہ ان منصوبوں میں تاخیر کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہو گی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree