وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری امورسیاسیات محمدعلی نے کہا ہے کہ بلتستان کے مختلف حلقوں میں پولینگ سٹیشنز کو بڑھانے کی بجائے کم کرنا پری پول رگنگ کا حصہ اور انتظامیہ کی بدنیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے تمام حلقوں میں پولینگ سٹیشنز کا اضافہ نہ کیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا یہاں کی عوام کا جمہوری حق ہے اس حق رائے دہی کو چھیننا ناانصافی اور مسلم لیگ نواز کی ملک بھر کے عام انتخابات کی طرح گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی پنکچر لگانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ شکست کی خوف سے غیر جمہوری ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان میں کسی بھی حلقے میں سیٹ ایجسمنٹ نہیں ہوئی بلخصوص حلقہ نمبر ایک اسکردو میں کسی بھی جماعت کے حق میں نہیں بیٹھا اور اس حلقہ سے نامور عالم دین شیخ زاہد حسین زاہدی مجلس وحدت مسلمین کا نمائندہ ہے اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

وحدت نیوز(کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ این اے 125 کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو حق حکمرانی کا کوئی حق نہیں ،الیکشن دھاندلی کے ثبوت سامنے آگئے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،ن لیگ کی جانب سے گلگت بلتستان میں بھی پری پول ریگنگ جاری ہے، جب تک ملکی سیاست سے ان مافیاز کا صفایا نہیں ہوجاتا حقیقی جمہوریت کا بحال ہونا ممکن نہیں،الیکشن ٹربیونل کا یہ فیصلہ دھاندلی کے خلاف جدو جہد کرنے والی جماعتوں کی بڑی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات میں منظم انداز میں دھاندلی ہوئی،ہماری آزاد عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں،تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہو کہ وہ عوامی حق رائے دہی پر قد غن لگائے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کو افواج پاکستان کی نگرانی میں کرائے جائیں،بصورت دیگر اس خطے میں ن لیگ ایک نہ ختم ہونے والا بحران پیدا کرنے کی مکمل منصوبہ بندیوں میں مصروف ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل فائونڈیشن پاکستان گزشتہ چند برسوں میں گلگت بلتستان میں اب تک 5 کروڑ سے زائد مالیت کےپروجیکٹس مکمل کرچکی ہے ان منصوبہ جات میں تعمیر مساجد، فراہمی آب ،یتیموں کی کفالت اور صحت کے مراکز شامل ہیں اسوقت بھی کروڑوں روپے کے رفاہی منصوبے مخیر حضرات سے منظوری کے عمل میں ہیں جن پر عملدرآمد سے گلگت بلتستان میں عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت معاونت حاصل ہو گی ان خیالات کا اظہار چیئر مین خیرالعمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی نے خیرالعمل فائونڈیشن کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں دیگرممبران میں علامہ اصغرعسکری ،مسرت کاظمی،مسرورنقوی، توصیف نقوی،تہور عباس، ڈاکٹرعابدالحسینی، خضرعباس اورحسین نقوی موجود تھے ۔

 

نثارعلی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جی بی کی عوام کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ہے جس میں 2010 کے سیلاب سے لیکر ،سانحہ چلاس، سانحہ کوہستان، سانحہ لولو سرٹاپ،گندم سبسڈی کی تحریک سمیت اہم مسائل شامل ہیں ۔ ایم ڈبلیو ایم  ہی سر زمین بے آئین کی مکمل خود مختیاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی ۔ انہوں نے کہا خیرالعمل فائونڈیشن اس وقت عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہے جی بی سے ان مسائل کے حل کے لیے روزانہ ڈھیروں درخواستیں  وصول ہو رہی ہیں جو کہ عوام کی اس جماعت سے حقیقی امید اور توقعات کو ظاہر کرتی ہیں ہیڈ آفس میں خیرالعمل فائونڈیشن کا قائم کردہ جی بی ڈیسک اس حوالے سے پوری یکسوئیت اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں مگن ہیں نثار علی فیضی نے کہا مجلس وحدت مسلمین  کے مسئولین اپنی مخلصانہ دانشمندانہ اور جرات مندانہ کردار کی بدولت اس علاقے کے عوام کے حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کر رہے ہیں جی بی کی لیڈر شپ عوام کے دلوں کی دھڑکن اور انکے حقوق کی موثر آواز ہیں جو انہیں کرپٹ ،خود غرض ،لٹیرے اور چور حکمرانوں سے آزادی  دلائیں گے ۔اجلاس میں جاری منصوبوں کی تکمیل اور آئندہ منصوبہ جات کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچودھری غلام سرور کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی سے ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات ، جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے غلام سرو رخاں اور زوالقرنین شاہ جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، کراچی ڈویثرن کے سیکریٹری سیاسیات سیدعلی حسین ، مرکزی آفس اسلام آبادکے انچارچ علامہ محمد اصغر عسکری اورپولیٹیکل کور کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ سید آصف رضا شامل تھے۔

 

پی ٹی آئی کے رہنماوں سے ملاقات میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ملک میں اصولی بنیادوں پر پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔ کراچی میں امن امان کی بحالی کے لئےNA-246 کی الیکشن میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا اور اسی طرح گلگت بلتستان الیکشن میں بھی مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرینگے، گلگت بلتستان میں کسی بھی امیدوار پر کوئی پریشر نہیں ڈالا ، ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہونے والے تمام امیدوار اپنی مر ضی سے شامل ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کور کمیٹی امید وار کی قابلیت اور عوامی خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے کرے گی،علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ہم نے کسی شخصی اور مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ عملی میدان میں کام کر کے عوام کا دل جیتا ہے، ہم نے جی بی، کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں مظلوم اور مشکلات میں گرِے عوام کا ساتھ دیا اور ہمیشہ حق کے لئے آواز بلند کی۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام سرورخاں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی دونوں نئی جماعتیں ہیںِ لہذٰا ہم یہ خواہش رکھتے ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر کام کریں۔ان کا کہنا تھا کراچی الیکشن میں مجلس و حدت مسلمین کا کردار قابل تحسین تھا اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ،کے پی کے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے حوالے سے مجلس و حدت کے تمام تحفظات دور کرینگے،ملا قات میں دونوں رہنماوں نے گلگت بلتستان الیکشن مہم میں کمیٹیاں بنانے پر بھی غور کیا، اور جلد ہی دونوں جماعتوں کے اعلیٰ سطح وفد بھی ملاقات کرینگے۔

وحدت نیوز (اسکردو) جیسے جیسے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات نذدیک آرہے ہیں خطے کی موثرسیاسی اور سماجی شخصیات کی تیزی کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روزڈویژنل سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسکردومیں ایک پروقار تقریب جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی ، مرکزی معاون سکریٹری امورسیاسیات علامہ مقصودڈومکی اور ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی مہمان خصوصی تھے، روندو کی معروف سیاسی شخصیت راجہ ناصرعلی خان مقپون نے علمائے کرام اور برادری کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کیا، جبکہ یاسین شاہ کی قیادت میں یوتھ آف روندوکے سینکڑوں کارکنان نے بھی ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا باظابطہ اعلان کیا، یوتھ آف روندوکے جوان ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی کی صورت میں ایم ڈبلیوایم کے دفتر پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، دوسری جانب تریکو کے عمائدین کی بھی بڑی تعداد ایم ڈبلیوایم میں شامل ہوگئی ہے،جن میں حوالدارعبدالرحیم، قلب علی، حاجی رستم، جوہر،ذوالفقار، نوازش ، حوالداررسول اور محمد کاظم شامل ہیں ، ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے نو وارد اراکین کو پھولوں کے ہار پہناکر ایم ڈبلیوایم میں خوش آمدید کہا.

 

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی تمام مظلوم عوام بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کے لئے خدمات اور ہر میدان میں اٹھنے والی آوازکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، ہم ایم ڈبلیوایم کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے پاس خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک مضبوط وژن موجود ہے،جس کے تحت خطے کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے،عمائدین نے کہا کہ روندوکے بااثرراجہ خاندان کی ایم ڈبلیوایم میں شمولیت علاقے کیلئے نیک شگون ہے،ہم روندومیں ایم ڈبلیوایم کی کامیابی کے لئے بھر پورکردارادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید اہم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کا حصہ ہے اور ترقی کا حق بھی بلوچستان کو ملنا چاہیے۔ ہم چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 45ارب ڈالر کے 51 منصوبوں پر دستخط ہوئے جن میں گوادر پورٹ سے بھی متعلق معاہدہ شامل ہے۔گوادر کاشغر روٹ کا بھی معاہدہ ہوا جو نئے روٹ کے مطابق بنایا جا رہاہے۔ یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان نہیں بلکہ چین اور پنجاب کے درمیان ہوئے ہیں۔ گوادر کے بغیر یہ منصوبے نہیں ہوسکتے۔ اس لیے مجبوری میں بلوچستان منصوبے کو شامل کیا گیا۔ان منصوبوں سے چھوٹے صوبوں کو محروم رکھا گیا اس سے عوام کی بے چینی میں اضافہ اور نفرت کی دیواریں کھڑی ہوسکتی ہے۔ اس ملک کی چار اکائیاں ہیں۔ چاروں کو ایک جیسی اہمیت دی جائیں۔ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ہمیشہ سوتیلی ماں کا جیسا رہا ہے۔ پاکستان میں وسائل کا منصفانہ تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔وسائل پر عدم اختیار اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے نہ ختم ہونے والی مسائل کو جنم دیا۔ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ حکمران مکمل ناکام ہوچکے ہیں، قوم ان سے نجات چاہتے ہیں۔ عوام کی حالت زار بدلنے کی تمام تر دعوے صرف لفاظی ہیں۔ ان دعووں میں اگر زرا بھر بھی صداقت ہوتی تو اس کے اثرات منظر عام پر نظر آتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے عوام پر عرصہ حیات اس قدر تنگ کر دیا ہے کہ وہ معاشی بدحالی کے ہاتھوں چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ حکمرانوں کو اپنے قبلے کی درستگی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کاوشیں کرناہوگی تا کہ عوام کو ریلف مل سکے اور وہ معاشی آسودگی کے بعدملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکے کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree