وحدت نیوز(گلگت )آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبہ میں نواز لیگ کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی پیشکش کو قبول کے کے فوری گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 2009 میں پی پی پی کی جانب سے نیا سیٹ اپ دینے پرمختلف طبقوں نے حمایت کر کے انہیں حکومت سے نوازا ، اگر نون لیگ بھی پی پی پی کی طرح آئینی صوبے پر عمل کرتی ہے تو ہم عہد کرتے ہیں کہ علاقے بھر میں نون لیگ کی حمایت کر کے انہیں انتخابات میں کامیاب بنا ئیں گے ،آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کا متعبر اخبار علاقے کے دیرینہ اہم ایشو کے بارے میں مثبت اور غیر معمولی اہمیت کے حامل معاملے کو سامنے لایا ہے اس لئے نواز لیگ فوری طور پر ایم ڈبلیو ایم کے آفر کو قبول کر لینا چاہیے ۔

آغا راحت حسینی نے کہا کہ اگر نواز لیگ ایم ڈبلیو ایم کے پیشکش کو قبول کرکے تنازعہ حل کریں تو ہم انتخابات میں انکے حق میں مہم چلائیں گے ، آغا راحت الحسینی نے کہا کہ آفر معقول ہے تا ہم نواز لیگ کی دو سالہ کا رگردگی مایوس کن ہے اس لئے اس میں کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے کیو نکہ وفاق میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد اس علاقے کو کچھ نہیں ملا اور زبانی اعلانات کے ذریعے محض عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری مالیات رشیدعلی طوری نے کہاہے کہ ملت کی بقاء صرف اور صرف ہماری یکجہتی میں ہے۔ ایک کامیاب قوم کے لیے یکجہتی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس وقت ہمار ااولین فریضہ قوم کو یکجا کرنا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر قوم میں مختلف سوچ و فکر رکھنے والے افراد موجود ہوتے ہیں اور لوگ آپس میں کم و بیش فکری اختلافات رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں قوم کے فیصلے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھ کر کرنے چاہیے اور بلا تفریق ہر فرد کو اظہار رائے کا موقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ صوبے میں ترقی کا پیہ چلتا رہے اگر ہم اپنے آپس کے اختلافات کو سلجھانے لگ جائے تو شاید ہمیں قوم کی خدمت کا موقع نہ ملے ، ساری دنیا تیزرفتاری سے ترقی کی جانب روا ں ہے، لیکن ہم اپنے مسائل میں ہی الجھے ہیں، ایک دوسرے کے خلاف سازشوں سے ناصرف ایک جماعت کو بلکہ پوری قوم کا نقصان ہوگا، اگر کوئی جماعت واقعاً خدمت کی نیت سے آئی ہے تو ان پر فرض ہے کہ ملت کو اپنے ذات کے لیے نقصان نہ پہنچائیں اور یکجہتی کی طرف قدم بڑھا کر اپنی قوم دوستی کا ثبوت دیں۔

وحدت نیوز (شکارپور) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن غلام اکبر لغاری نے ڈپٹی کمشنر شکارپور ہادی بخش زرداری کے ہمراہ کربلا معلی امام بارگاہ شکارپور پہنچ کر چیئر مین شھداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی ا ور وارثان شھداء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی، قمر الدین شیخ، مولانا سکندر علی دل، میر زاہد حسین و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کمشنر لاڑکانہ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ سندہ حکومت معاہدے کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے اور کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرگرمیوں کو روکے۔ بعض سرکاری عمارتوں پر آج بھی کالعدم جماعتوں کا قبضہ ہے اور تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کی ان عمارتوں پر ان فرقہ پرست جماعتوں کے جھنڈے ریاستی اداروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندہ بھر کے تمام اضلاع میں معاہدے کے تحت مساجد، امامبارگاہوں اور شخصیات کو مکمل سیکورٹی دی جائے۔ اور پر امن شہریوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کئے جائیں۔

اس موقع پر کمشنر غلام اکبر لغاری نے یقین دلایا کہ معاہدے اور مطالبات پر عمل در آمد کے حوالے سے وہ سنجیدہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کربلا معلیٰ امام بارگاہ کا دورہ کیا اور کہا کہ متاثرہ امام بارگاہ کی سیکورٹی کے سلسلے میں مطلوبہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ پر عمل در آمد میں ہونے والی سستی اور تاخیر کا ازالہ کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) تحریک وحدت اسلامی کے تحت لاہور میں منعقدہ جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ آل سعود امت مسلمہ میں نفاق کا باعث بن رہے ہیں، یمن میں جمہوریت کے بقاءکی جنگ لڑنے والی سعودی حکومت خود داخلی بغاوت کا سامنا کررہی ہے،سعودی حکومت نے ظالمانہ طرز عمل اختیارکرتے ہوئے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو بلاجواز پابند سلاسل رکھا اور اب انہیں پھانسی چڑھانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ باقرالنمر کی پھانسی دراصل خودآل سعود کے اقتدار کیلئے پھندہ ثابت ہوگی، انہوں نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمات اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ آیت اللہ باقرالنمر کی بلاجواز گرفتاری  ، ان پر ہونے والے سنگین مظالم اور پھانسی کے فیصلے کا نوٹس لیں ۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) بمناسبت شہادت عالمہ غیر معلمہ عقیلہ بنی ھاشم صدیقۃ الطاہرہ ام المصائب حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی شھادت کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں ایک مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس سے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد حجۃالاسلام والمسلمین علامہ محمد بلال مہدی النجفی صاحب نے خطاب کیا، انھوں نے اپنے خطاب میں علم کی فضیلت کو بیان کیا حصول علم کے ساتھ معاشری میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کی اہمیت پر زور دیا
اس کے ساتھ انھوں نے بی بی کے فضائل بیان کیئے، انھوں نے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی قوم وملت کی شب روز کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ باکمال ہیں وہ لوگ جو ہر وقت اپنی قوم و ملت کی خدمت کر رہے ہیں ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کو مایوس ہونے نہیں دیا ہمیں بھی ان بہادر لوگوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ کل روز محشر خداکی بارگاہ میں سرخرو پہنچیں ۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے حلقہ این اے 125 کے نتائج نے واضح کر دیا کہ ملک کے عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور وفاقی جماعت جس نے ملک کے عام انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں، اب گلگت بلتستان میں انتخابات کو چرانا چاہتی ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے تمام تر لوازمات مہیا کر رکھے ہیں۔ جی بی میں نگران حکومت کا قیام، الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم کے اعلانات، گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی، ان دنوں گورنر کے پے در پے بلتستان میں دورہ جات اور اعلانات قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔ گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنز کو کم کرنا غیر جمہوری عمل ہے، اس عمل کے ذریعے انتظامیہ چاہتی ہے گلگت بلتستان کے عوام کو حق رائے دہی سے محروم رکھا جائے، لیکن یہاں کے عوام باشعور ہیں، نواز حکومت کو کسی صورت دھاندلی کرنے نہیں دیں گے۔ بلتستان کے مختلف حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کو کم کرنا قانون اور آئین کو پاوں تلے روندنے کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ ایسی سہولتیں پیدا کریں کہ عوام زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی استعمال کرسکیں لیکن انہیں اس حق سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کے پاس اختیار ہے، اگر نواز شریف چاہیں تو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دے سکتے ہیں، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور 67سالہ محرومیوں کا ازالہ ممکن ہے، لیکن نواز حکومت بالکل مخلص نہیں، اگر نواز حکومت گلگت بلتستان کو حقوق دے دیں، آئینی حق دیں، پارلیمنٹ اور اسمبلی میں نمائندگی دیں اور خطہ کو محرومی سے نکالیں تو ہم انکے حق میں دستبردار ہونے کے لئے بھی تیار ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ وہ یہاں کے عوام کو حقوق دینے نہیں بلکہ عوام کے حقوق اور وسائل لوٹنے آئے ہیں۔ وہ تمام قوتیں جو اس خطے کو حقوق سے محروم رکھنے کی ذمہ دار ہیں، انکا یہ عمل خیانت ہے اور گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنا پاکستان دشمنی کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ جتنے محب وطن گلگت بلتستان کے عوام ہیں ملک میں کہیں نہیں، اس خطے کے عوام نے پاکستان کو سب کچھ دیا اور پاکستان سے کچھ بھی نہیں لیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی نواز لیگ کے گلے کی ہڈی بن جائے گی اور وہ کسی صورت اسے نگل نہیں سکیں سکے گی۔ جس طریقے سے گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی شروع کی ہوئی وہ انتہائی افسوسناک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے چیلنج ہے۔ گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ پری پول رگنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے خلاف بلاجواز مقدمات قبل از انتخابات دھاندلی ہے، نواز حکومت چاہتی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور رہنماوں پر دفعات عائد کرکے انتخابات کو ہائی جیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے حلقہ نمبر3 سے شیخ نیئر عباس مصطفوی اور حلقہ نمبر2 سے مطہر عباس مجلس وحدت کے ٹکٹ سے انتخابات لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں انتخابات اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے، مذہب کے نام پر ووٹ بٹورنا درست نہیں سمجھتے۔ ہم مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کے مخالف ہیں اور اہلیت اور معیارات کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں جس سطح پہ قبل از انتخابات دھاندلی ہوئی ہے اور دوران انتخابات الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، اس الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کی توقع رکھنا عبث ہے، لہذٰا ہم گلگت بلتستان کے انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں، کیونکہ انتظامیہ، الیکشن کمیشن، نگران صوبائی حکومت اور اس نواز لیگی وفاقی حکومت کی سرپرستی میں شفاف الیکشن ممکن ہی نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree