وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاوس سے جاری بیان میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جانب الطاف حسین کی جانب سے ملک میں جاری شیعہ نسل کشی اور انتہا پسندی کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی بھوک ھڑتال کی حمایت و یکجہتی پہ انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحدہ کے قائد جناب الطاف حسین کی طرف سے ملتْ تشیع کے موقف کی حمایت قابل ستائش ہے۔ ملک کو انتہا پسندی کے عفریت سے چھٹکارا دلانے کے لیے تمام اعتدال پسند سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا ہو گا۔مذہبی انتہاپسندی اور تکفیریت کا فروغ وطن عزیز کے استحکام اور قومی امن و سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی و مذھبی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے ملک دشمن کالعدم تنظیموں کی سرکوبی کے لیے استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل ایکسن پلان کو سیاسی و مذھبی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جاتا تو امجد صابری جیسا عاشق رسول ( ص) اور خرم ذکی شہید نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اپریشن پہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات دور کیے جائیں اور ریاستی ادارے ملک دوست قوتوں کو دشمن گرداننے کی پالیسی ختم کریں۔ انہوں کے مطالبہ کیا کالعدم تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ ملک میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہوسکے۔ علامہ ناصرعباس جعفری نے امید ظاہر کی ہے کہ مظلومیت کے حق اور ظلم کے خلاف ہماری آواز کو ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں بھی بلند کرے گی۔انہوں نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جن کے مرکزی رہنماوں نے احتجاجی کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین رہنماؤں کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں شہید امجد صابری کے جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی, علامہ علی انور, علامہ صادق جعفری ,سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی موجود تھے رہنماؤں شہید امجد صابری کہ جنازہ کے بعد میڈیا گفتگو میں کہنا تھا کہ وفاقی و سندھ حکومت نے کراچی آپریشن کے نام پر اربوں روپے جھونک دیے مگر نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان بھی ناکام نظر آتا ہے دوسری جانب جس آپریشن کا کپتان اپنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار نہ رکھتا ہو وہ آپریشن کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچا سکتا ہے۔ شہر قائد کو اجرتی قاتلوں اور شدت پسند مذہبی تنظیم کے غنڈوں نے یر غمال بنا رکھا ہے۔ جب تک اداروں اور حکومت میں موجود ذمہ داران اپنی آنکھوں سے تعصب کی عینک نہیں اتاریں گے اسوقت تک کراچی آپریشن سے مثبت نتائج حاصل نہیں کیئے جاسکتے۔

اس موقع پر علی حسین نقوی نے کہا کہ کراچی میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دھشتگرد کھلے عام دندناتے پھرتےہیں جب کہ قانون کا اطلاق صرف امن پسند مظلوم عوام پر ھورھا ھے۔ کراچی میں چیف جسٹس کے بیٹے کو دن دھاڑے اغوا کرلیا جاتا ہے مگر تین دن گزرجانے کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملتا اگر یہ نا اہلی نہیں تو اور کیا ہے۔ رہنماؤں نیامجد صابری کی شہادت پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ امجد صابری پاکستان کا ایک اثاثہ تھے یہ محب وطن عاشق رسول (ص) و اہلبیت علیہ السلام تھے اور امجد صابری وحدت مسلمین کے داعی تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی. رہنما ؤں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کے قتل میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو فلفور کرفتار کیا جائیاور کالعدم ملک دشمن مذہبی شدت پسند تنظیموں بھر پور کاروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کا مقصد علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت اور کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے بیہمانہ قتل کی مذمت کرنا تھا۔ ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر امجد صابری کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی اور ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھیں تھی۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن ظفرنقوی نے کی۔ شرکاء سے خطاب میں علامہ سید حسن ظفر کا کہنا تھا کہ ہماری پرامن جدوجہد مثالی ہے اور تاریخ میں ہم نے نام رقم کردیا ہے کہ ملت تشیع ایک پرامن قوم ہے، کوئٹہ میں 150 سو جنازے پڑے تھے تب بھی ہم نے ایک پتہ تک نہیں توڑا تھا اور آج بیالیس روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں تو کوئی امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ نہیں بننے دیا۔

وحدت نیوز (کراچی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی پر قابو پانے میں حکومتی ناکامی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مسجد شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور علامتی دھرنہ دیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام، عہدداران اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے امجد صابری کے مظلومانہ قتل اور حکومتی نااہلی کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ نشان حیدر، صغیر عابد رضوی، سہیل عباس، ناصر حسینی سمیت دیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امجد صابری کو حب اہلبیت اطہار علیہم السلام کی سزا دی گئی ہے، دہشت گردوں نے اس ملک کو تختہ مشق بنا رکھا ہے، آئے دن بے گناہ مظلوم شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے، حکومت اور قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، کراچی جیسے پررونق شہر کو دہشت گردوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنایا ہوا ہے، اسی طرح پنجاب بھر میں لشکر جھنگوی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں آزادانہ طور پر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو حکومت اپنے مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، حاکمیت کے شوقین حکمران عوامی مشکلات سے انجان بنے بیٹھے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اگر کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں بھرپور کارروائی کی جاتی تو آج وطن عزیز میں کافی حد تک امن قائم ہو جاتا، یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکار ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی مسلح کارروائیوں کی پیچھے کالعدم مذہبی تنظیموں کا ہاتھ ہے، جب تک یہ ہاتھ نہیں کاٹے جاتے، تب تک بے گناہ لاشیں گرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کراچی میں جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کا اغوا اور امجد صابری کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، دہشت گرد عناصر نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ صوبائی رہنما ایم ڈبلو ایم نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم مذہبی تنظیموں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے، ان مدارس کو بند کیا جائے، جہاں تکفیر کا درس اور وطن عزیز کے خلاف نفرت کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے امجد صابری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں متحدہ علما محاذ کے مرکزی رہنما و آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اور معروف مذہبی شخصیت سید صغیر عابد رضوی سے سرکاری سیکورٹی واپس لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں موجود کچھ شرپسند عناصر صوبے کے حالات خراب کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں فعال مذہبی شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں۔ ملت تشیع کے چیدہ چیدہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے کڑے اور نازک وقت میں سندھ انتظامیہ کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کالعدم جماعتوں کے رہنما کو حکومت نہ صرف غیر معمولی سیکورٹی مہیا کر رکھی ہے بلکہ انہیں اپنے جلسوں کے ذریعے نفرت اور تعصب پھیلانے کی بھی کھلی آزادی حاصل ہے جب کہ دوسری طرف ملت تشیع کے ان محب وطن افراد کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعصب انتظامیہ نے ہمارے ان مذہبی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا ہے۔ یہ دونوں مذہبی شخصیات گزشتہ ایک ماہ سے شہر میں موجود نہیں پھر ان پر کسی واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے۔ علامہ مختار امامی نے سندھ کے وزیر اعلی اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان رہنماوں کی سرکاری سیکورٹی فوری طور پر بحال کی جائے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اورمتعقلہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سیدعلی حسین نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں Kالیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ایک طرف تو شہر پہلے ہی پانی بحران کا شکار ہے تو ساتھ ساتھ Kالیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا دیا ہے شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے اوپر سے Kالیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے، اور کراچی کے مختلف آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں شاہ فیصل کالونی ،ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نار تھ کراچی ،محمود آباد ، گولیمارو دیگر شامل ہیں جن میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ Kالیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں بجلی نہ دینے پربھی صارفین پر اضافی بلز تھوپنا Kالیکٹرک کی جانب سے شہر میں بھتہ خوری کاجدید انداز متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے پیچھے سیاسی مفادات کی بھی بڑی وابسطگی شامل ہے اگر رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جار ی رہا توشدید احتجاج کریں گے علی حسین نقوی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ Kالیکٹرک کی بے جا زیادتیوں سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت اضافی بللنگ کا سختی سے نوٹس لیں۔وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کرے تاکہ حقیقی جہوریت اور ملکی ترقی کا پیہ چل پڑے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree