وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پورے صوبے کے یونٹ ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں۔ لاہور میں صوبائی کابینہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، نام نہاد شہریت کا متنازع بل بھارتی شہریوں پر عذاب بن کر ٹوٹا ہے، جو بھارت کے ہر شہر میں احتجاج کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی یہی جابرانہ پالیسیاں بھارت کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، کشمیری عوام کو بھارتی فوج نے محصور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران امریکی صدر کے جھانسے میں نہ آئیں، وہ محض کشمیر ایشو پر ثالثی کی صرف باتیں کرکے وقت گزاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی بہت جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے اور کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا مودی نے جس گھٹن میں کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، اس گھٹن نے ایک لاوے کی صورت میں پھٹنا ہے جس میں مودی سرکاری خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ انہوں نے تمام یونٹس کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 5 فروری کو خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے، سیمینارز میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر روشنی ڈالی جائے اور عالمی برداری کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کروائی جائے۔

وحدت نیوز(لکی مروت) لکی مروت میں گذشتہ ماہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پشتو کے معروف شاعر سید افگار بخاری کی رسم چہلم ان کے آبائی علاقہ میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کی شخصیات اور افراد نے شرکت کی۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ رسم چہلم کے بعد علاقہ کے عوام نے شہید افگار بخاری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ریلی نکالی اور بھرپور احتجاج کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے شہید افگار بخاری کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ شہید افگار بخاری کا قتل علاقہ کے پرامن ماحول خراب کرنے کی سازش ہے، حکومت فوری طور پر شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

وحدت نیوز(علی پور)مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے تھانہ علی پور تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، شاکر حسین کاظمی اور دیگر نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ امام مہدی کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے ملعون عبدالستارجمالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اُسے فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت ملک میں ایک مرتبہ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے، ایک ملعون کی گستاخی سے پوری دنیائے تشیع اس وقت سراپا احتجاج ہے، اگر حکومت سندھ نے اس ملعون کے خلاف فی الفور کاروائی نہ کی اور اُسے قرار واقعی سزا نہ دی تو حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سندھ کے ضلع دادو میں عبدالستار نامی شخص کی جانب سے اہلیبیت ؑاور امام مہدیؑ کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف چوک شاہ عباس ملتان میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

 احتجاجی دھرنے کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا ہادی حسین، مولانا جعفرحسین، حشمت رضا بہلول، سلیم عباس صدیقی، حسنین عباس انصاری، ثقلین عباس، حسنین کربلائی نے کی۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائو ں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فی الفور عبدالستار نامی گستاخ اہلیبیت کے خلاف کاروائی کرے اور اُسے کیفرکردار تک پہنچائے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کے پرامن فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان رسول اور اہلیبیت سراپا احتجاج ہیں، اگر فی الفور اس ملعوم کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

 احتجاجی دھرنے کے موقع پر چوک شاہ عباس کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ دھرنے کے شرکاء نے مقامی ایس ایچ او سے عبدالستار نامی گستاخ اہلیبیت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جسے مقامی ایس ایچ او نے قبول کرلیا۔

دھرنے کے شرکاء نے متفقہ قرارداد کے ذریعے گستاخ اہلیبیت کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شبو شاہ، علی منظر زیدی، سعید زیدی، ساغر نقوی، طالب بلوچ، ناصر بلوچ، ریاض خاکوانی، ناظم عباس کربلائی، عاشق عباس زیدی، حسنین عباس گھلو، ثقلین شاہ، ظفر شاہ، دلاور زیدی سمیت دیگر مومنین بڑی تعدادمیں موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) دھرنا حکومت کے خلاف ہے اور گھبراہٹ اپوزیشن کے حلقوں میں ہے ۔ مولانا کو گھیر کر اسلام آباد لانے والے دور سے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ لاہور میں آزادی مارچ کے فلاپ شو نے ن لیگ کی عوامی قوت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات وفوکل پرسن حکومت پنجاب برائے مذہبی ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور مخصوص طبقہ فکر و جماعت کے لوگ مولانا کے ساتھ نکلے ہیں ۔ اسلام آباد بائیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی کاشہر ہے جہاں پی پی پی اور ن لیگ کے ہزاروں ووٹر موجود ہیں اس کے باوجود مولانا کے دھرنے میں چند سو بھی جیالے اور متوالے نظر نہیں آرہے ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار نظر آتی ہے ۔اے این پی مارچ میں شرکت کے بعد گھروں کو واپس جا چکی ہے ۔پی پی پی اپنی بے وجہ کی جلسہ کمپین میں مصروف ہے ۔ مولانا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں اور دھرنا دھرنا کھیلنا بند کریں ۔

وحدت نیوز(آرٹیکل ) الحشد الشعبی ہی کیوں امریکی بلاک کے نشانہ پر ہے؟

حشد وہ عوامی رضا کار فورس ہے جس کی بنیاد آیت اللہ العظمی السید سیستانی دام ظلہ کے فتوی اور مقاومت کے بلاک کی دفاع عراق ومقدسات کی حکمت عملی کے تحت رکھی گئی۔جس وقت داعش موصل پر قبضہ کر چکے تھے اور بغداد وکربلا کے چند کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ چکے تھے۔

ہر ملک کا دفاعی نظام آرمی اور امنیتی ادارے اس ملک کی امنیت کے ضامن ہوتے ہیں لیکن عراق میں الحشد الشعبی استحکام وطن کی ضمانت بن چکا ہے۔اس لئے اب امریکی بلاک تقسیم عراق کے منصوبے کی ناکامی اور داعش کی شکست کا انتقام اب منافقین کے ذریعے حشد سے لینا چاھتا ہے۔

 سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عراق کی مسلح افواج اور امنیتی فورسز کہاں تھیں؟ داعش اتنی تیزی سے کیوں پھیلتی چلی گئی کوئی خاص مزاحمت نہیں ہوئی ؟ ۔عراق جس نے 8 سال عراق کے خلاف جنگ کی اور کویت پر قبضہ کیا اسکی لمبا فوجی تجربہ رکھنے والی عرب دنیا کی ایک مضبوط فوج کہاں تھی.؟

عراق کے خلاف ایک خطرناک سازش

امریکا نے سیاسی نظام کے ساتھ 2003 میں دفاعی نظام کو بھی تباہ کر دیا۔عراق کو ہمیشہ کمزور ، داخلی فتنوں اور جنگوں میں مبتلا رکھنے اور عراق کے امریکا مخالف ھمسایہ ممالک کی امنیت کو ہمیشہ خطرات سے دوچار کرنے کے لئے امریکا نے ایک بڑی سازش کے تحت عراقی مسلح افواج کا نظام ہی تحلیل کر دیا اور اس ملک کو مکمل طور پر کھوکھلا کر کے کسی وقت بھی خانہ جنگی کا ماحول بنا دیا . فوج کی تحلیل کا فرمان امریکی وائسرائے بول بریمر جو صدام حکومت کے خاتمے کے بعد عراق کا حکمران بنا اس نے جاری کیا تھا. عراق کے ہمسایہ ملک ایران میں جب شہنشاہیت کا خاتمہ ہوا اور امام خمینی رح کی قیادت میں عوامی اسلامی انقلاب آیا. تو حضرت امام خمینی نے ایران کو مضبوط رکھنے کے لئے ملک کے دفاعی نظام کو نہیں توڑا۔بلکہ جہاں کمی محسوس کی وہاں نئی دفاعی فورسز بنا لیں اور ملک کو دفاعی طور پر مضبوط کیا۔

جب امریکا نے داعش بنانے کا پروگرام بنایا تو اسی تحلیل شدہ عراقی فوج کے کمانڈرز اور فوجیوں کو استعمال کیا انکی دھڑیاں بڑھوا کر تکفیری گروہوں کی کمانڈ ان کے حوالے کر دی پھر جو تباہی ہوئی وہ سب نے دیکھی اور عراقی عوام اور ملک کی امنیت کی حفاظت کے لئے  اگر فوری طور پر عراقی غیرتمند ، بہادر اور محب وطن قیادت اور جوانوں پر مشتمل یہ حشد شعبی تشکیل نہ پاتا تو آج مقدسات انبیاء و اھل بیت وصحابہ واولیاء سب مسمار ہوچکے ہوتے اور جنت البقیع کا منظر پیش کر رہے ہوتے. عراق کی ثروت سے پورے عالم اسلام کی مزید حکومتیں گرائی جاتیں اور عراق صحراء میں تبدیل ہو چکا ہوتا. اور قتل وغارت گری کا بازار ہر جگہ گرم ہوتا. اس حشد شعبی نے بیش بہا قربانیاں دیکر فقط عراق کی امنیت کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی امنیت کو محفوظ کیا ہے۔

 ان عظیم خدمات اور قربانیوں کا صلہ سادہ لوح عراقی عوام اور دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا منافقین اس حشد کے ابطال کو شہید کر کے دے رہے ہیں۔وہی سازش جو صفین میں ہوئی اور امیرالمؤمنین. علی ابن ابی طالب ع جیسی کامل واکمل معصوم قیادت سے سادہ لوح عبادت گزاروں کو دور کیا گیا اور فتح کا علم بلند ہونے کے قریب تھا اور منافقت کا سر کچلا جا رھا تھا مقدس نماوں نے جنگ کا نقشہ بدل دیااور اسی طرح جیسے امیر مختار کی فوج کو کمزور کرنے اور اس کی صفوں میں اختلافات پیدا کرنے کے لئے خناس اور منافق وارد میدان ہوئے آج تاریخ ایک بار پھر دھرانے کی کوشش جاری ہے۔

بعض مقدس نما لیڈرز اور سازش کا شکار سادہ لوح علماء کے پیروکار آج ایک طرف حشد شعبی کے دفاتر ومراکز پر پُرامن مظاہروں کی آڑ میں حملے کروا رہے ہیںاور حشد کے اھم کمانڈر پر قتلانہ حملے کر رہے ہیں اور انکے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں اور پھر بیان آتے ہیں کہ حکومت امن وامان کی بحالی کے لئے حشد شعبی کو استعمال نہ کرے اور انکا آخری ھدف عراق کی سابقہ فوج کے بعد اب ایک بار پھر حشد شعبی کی تحلیل ہے. تاکہ یہ ملک کمزور سے کمزور تر رہے۔

البتہ حشد کی قیادت کہ جس نے عسکری میدان میں امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب امارات کی تمام تر کی جانی والی داعش پر سرمایہ گزاری کو اپنی حکمت وشجاعت اور صبر وبصیرت سے شکست سے دوچار کیا۔

 ان شاء اللہ اس فتنے کے میدان میں بھی دشمن کو شکست سے دوچار کریں  گے. اور عراقی عوام اور پوری دنیا کے سامنے انہیں ذلیل ورسوا کر کر کے انکا اصلی مکروہ ومنحوس چہرہ دنیا کو دیکھائیں گے۔


تحریر: علامہ ڈاکٹرسید شفقت شیرازی

Page 1 of 43

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree