وحدت نیوز(گلگت) حقوق کے حصول کیلئے سکردوکے عوام کا سڑکوں پر آنابھاری مینڈیٹ لینے کی دعویدارجماعت کیلئے نیک شگون نہیں،سکردو کے عوام کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔سکردو کے عوام کے بنیادی مطالبات کو پس پشت ڈالنا عوام کے ووٹ کی توہین ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عارف حسین قنبری نے کہا کہ حکومتی وزراء صرف اخباری بیانات سے عوامی مسائل حل کرنے کی فکر میں مگن ہیں،سکردو کے عوام جس اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں حکومت کو ذرہ برابر احساس نہیں۔نواز لیگ بھی پیپلز پارٹی کی طرح عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے میں سبقت لیجائے گی ان دونوں جماعتوں سے جب تک چھٹکارا حاصل نہیں ہوگا مسائل جوں کے توں رہینگے۔انہوں نے کہا کہ سکردو کے عوام نے نواز لیگ کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور بدلے میں حکومت عوام کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی،سکردو روڈ کی خستہ حالی سے جہاں قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں وہاں سکردو کی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے،سیاحت کاشعبہ مفلوج اور کاروباری حضرات کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی احتجاج کو پوائنٹ سکورنگ سے تعبیر کرنے کی بجائے حکومت دیرینہ عوامی مطالبات کو حل کرکے ثابت کریں کہ وہ عوام کے حقیقی نمائندے ہیں۔کوئی قوم بیجا طور پر اپنی منتخب حکومت کو بخوشی مسائل سے دوچار کرنا نہیں چاہتی لیکن انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں تو مجبوری کے عالم میں احتجاج کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں سکردو کے عوامی مسائل کی طرف توجہ ہی نہیں دی جبکہ وفاق میں بھی انہی کی جماعت کی حکمرانی تھی اور اب نواز لیگ کی صوبائی حکومت کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس آزمائش سے نکل پاتے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی درخواست ضمانت منظور لی اور آج گلگت جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف اور یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کی مخالفت میں ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی تھی جسکے بعد گلگت کی صوبائی حکومت نے شیخ نیئر عباس مصطفوی سمیت دیگر آٹھ رہنماوں پر انسداد دہشتگردی اور غداری کے مقدمات درج کرائے تھے۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے عدالت میں چند روز قبل گرفتاری دیدی تھی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر گلگت جیل بھیج دیا گیا تھا۔ آج انکی انسداد دہشتگردی گلگت کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ نیئر عباس مصطفوی علیل ہیں اور زیرعلاج ہے، جیل میں بھی انکا آپریشن ہوا تھا اور ابھی مزید علاج کے لیے اسلام آبادریفر کردیا گیا ہے۔

وحدت نیوز (شکارپور) سانحہ شکارپور وارثان شھداء کمیٹی کے زیر اہتمام آج دھشت گردی کے اڈوں اور سندہ حکومت کے روئیے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔احتجاجی جلوس کربلا امام بارگاہ سے شروع ہوا۔لکھیدر چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین شھداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندہ حکومت۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل کرتے ہو ئے دھشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے۔وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا۔شھداء ٹاور کی تعمیر بھی شروع نہیں ہوئی ۔شکارپورمیں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے پرچم اور نفرت انگیز سرگرمیاں نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلا توہین ہے۔مدارس کے نام پر دھشتگردی کے اڈے قائم کئے گئے ہیں۔جیکب آبادسانحے کی پلانگ کوئٹہ کے مدرسوں میں ہوئی۔ juiدھشت گردوں کی حمایت کے بجائے مظلوموں کا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت کی عھد شکنی سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔متاثرہ امام بارگاہ کے متاثرہ دکانداروں کے لئے اعلان کردہ رقم جلد فراہم کی جائے۔اور ضلع جیکب آباد اور شکارپور میں جاری دھشت گردوں کی سر گرمیوں کو فی الفور روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ مستونگ دھشت گردی کا گڑہ بن چکا ہے اوربلوچستان سے آنے والے دہشتگردسندہ دھرتی کا امن خراب کر رہے ہیں۔لہذا ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندہ اور بلوچستان میں دھشتگردی کے اڈوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ اس موقع پر ریلی میں مولانا مشتاق علی ،سکندر علی دل،mwmکے رہنما فدا عباس ،سید عطا حسین شاہ و دیگر شریک تھے۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں حکومتی خلوص نظر نہیں آرہا ہے جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت پورے پانچ سال تک عوام کو بیوقوف بناتی رہی اسی طرح نواز لیگی حکومت بھی محض اخباری بیانات کے ذریعے ٹرخانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔سکردو کے کہ عوام جب تک حکمرانوں کا جینا دوبھر نہیں کرینگے تب تلک گلگت سکردو روڈ کی تعمیر ممکن نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور اس روڈ پر سفر انتہائی خطرناک ہوچکا ہے کئی دلخراش حادثات رونما ہونے کے باوجود اس روڈ کی تعمیر کو مختلف حیلے بہانوں سے روڑے اٹکانے کی حکومتی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ایک طرف حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے بلند بانگ دعوے کررہی ہے اور دوسری طرف دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے کی غرض سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو کن دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا حکومت کو کئی احساس ہی نہیں۔سیاحت کے علاوہ دفاعی طور پر بھی اس روڈ کی انتہائی اہمیت ہے دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھی اسی روڈ سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی آج کل کے بہانے تراشتے ہوئے اپنا وقت گزار دیا اور اب موجودہ حکومت بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غیر ضروری تاخیرے حربوں سے کام لے رہی ہے۔ملک کے دو وزرائے اعظم جناب یوسف رضا گیلانی اور جناب نواز شریف نے عوام سے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے وعدے کئے لیکن آج تک گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں میں اخلاص ہو تو ہر رکاوٹ دور ہوسکتی ہے لیکن اگر حکومت مخلص نہ ہو تو بہانے تو تراش لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اہم ترین روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربوں سے ایک طرف علاقے کی معیشت پر کاری ضرب لگ جاتی ہے تو دوسری طرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے اور اب مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے اور عوام کو سڑکوں پر آنا ہی پڑے گا وعدوں پر یقین کرنے کا دور ختم ہوگیا ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے قانونی مشیر شیخ محمد  عیسیٰ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شیخ نیئر عباس سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مظلومین کی حمایت کرنے کے جرم میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں سیاسی مخالفت کی انتقامی کاروائی ہے۔پوری دنیا میں یمن کی حمایت اور سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے لیکن کہیں پر بھی کسی کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی لیکن گلگت بلتستان میں نواز لیگ نے برسر اقتدار آتے ہی گرفتاریاں عمل میں لاکر اپنے آمرانہ سوچ کو ثابت کردکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلیت سے آج اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کا کہیں ذکر موجود نہیں صرف وفاقی حکومت کا گھن گاکر عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کوشش کی جارہی ہے۔سپریم اپیلیٹ کورٹ کے سوموٹو ایکشن نے حکومت کی نا اہلی اور ان کے جھوٹے دعووں پر سے پردہ ہٹادیا ہے،علاقے میں ایک طرف گندم کا بحران سے عوام عاجز آچکی ہے تو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی ہے۔آئینی صوبے کے مطالبے پر اسمبلی کی متفقہ قرارداد سے حکومت کا یوٹرن گلگت بلتستان کے عوام سے غداری کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیر مصطفوی کی گلگت پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے مظلومین کی حمایت کے جرم میں علماکی گرفتاری ایک آمرانہ اقدام اور جمہوری اقدار کے منافی طرز عمل ہے۔ملک بھر میں ایک طرف کالعدم مذہبی جماعتیں قومی مفادات کے برعکس سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور آئے دن ان ظالم بادشاہوں کی حمایت میں ریلیاں نکالتی ہیں جنہوں نے عالم اسلام کو دہشت گردی کے سرطان میں مبتلا کیا دوسری طرف نون لیگ کی حکومت لوگوں سے آزادی رائے اور جینے کا حق چھیننا چاہتی ہے۔یمن کی حمایت کرنے والے جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں سعودی غلامی کا کھلم کھلا اظہارہے۔ظلم کے خلاف احتجاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ہمارے لیے کوئی ایسا ضابطہ قابل قبول نہیں جس سے ہمارے بنیادی حقوق سلب ہوتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ نیر مصطفوی نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا اور عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری دینے خود چل کر آئے ہیں۔ آئین و قانون کی پاسداری ہمارا طرہ امتیاز ہے ۔حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ قانون کو انتقامی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بجائے منصفانہ انداز اختیار کرے۔ ریاستی جبر کو ہم نے کبھی اپنی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی عہدیدار شیخ نیر مصطفوی سمیت دیگر افراد کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree