وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وحدت میڈیا سیل کہ ذمہ داران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کے لئے مشرق وسطیٰ کی پروکسی وار کو پاکستان درآمد کرنے کی سازش ہورہی ہے،اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی ،مختار دایو اور ناصر حسینی بھی موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ افغان جہاد کے قیمت پاکستان چکانے میں مصروف ہے ایسے میں مشرقی وسطیٰ میں جاری پراکسی وار کے نام پر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے والے کس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے؟یمن،بحرین،اور فلسطین میں عالمی استعمارکے مظالم پر لب کشائی نہ کرنے والے آج اسرائیل اور امریکہ کی شکست کو اسلام سے جوڑ کر اُمت کو گمراہ کر رہے ہیں،پاکستان کی افتصادی ترقی کو روکنے کے لئے دشمن ہمیں باہم دست و گریبان کرنے کی کوشش میں ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے،تمام مکاتب فکر کے علماء و دنشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کرے جو معاشرے میں ت شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں،اسلام امن و رواداری کا دین ہے،نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنے والے استعمار کے آلہ کار ہےاور ملک میں بدامنی کے ذمہ دار بھی ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی کا معاون سیکرٹری کیساتھ صوبہ سندھ کی مسؤل خواہران کیساتھ ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جسمیں تفصیلی طور پر صوبہ سندھ کے حوالے سے مختلف امور اور پروجیکٹز  زیرِ غور آئے۔اسکے علاوہ  مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان صوبہ سندہ کیلئے 3 ماہ کی ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئ ہے۔جسمیں خواہر شبانہ میرانی  کورآڈینیٹر، خواہر رقیہ ڈمکی ڈپٹی کورآڈینیٹر، خواہر کنیز جوادی شعبہ تنظیم سازی،خواہر سیمی نقوی رابطہ سیکرٹری/انچارج شعبہ گرلز گائیڈ،خواہر امبرین رضوی شعبہ شماریات/شعبہ تعلیم و تربیت اور خواہر ثمرین شعبہ تبلیغات کے بطور منتخب ہوئیں ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فلاح وبہبود علامہ سید باقر عباس زیدی ملی یکجہتی کونسل سندھ کے نائب صدر، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات سیدعلی حسین نقوی ممبر مصالحتی کمیشن ملی یکجہتی کونسل سندھ اور ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت علامہ محمد صادق جعفری ممبر خطبات جمعہ کمیشن ملی یکجہتی کونسل سندھ نامزد ہو گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا انتخابی اجلاس ادارہ نورحق میں سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابولخیر محمد زبیراور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ  کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کیلئے صوبائی کابینہ کے اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا،جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی سیکرٹری جنرل ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فلاح وبہبود علامہ سید باقر عباس زیدی نائب صدر،ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات سیدعلی حسین نقوی ممبر مصالحتی کمیشن ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت علامہ محمد صادق جعفری ممبر خطبات جمعہ کمیشن اور دیگر اراکین کا چنائو عمل میں آیا ۔

وحدت نیوز (بدین) مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کی کونسل کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا نادر علی شاہ کی زیر صدارت وحدت ہائوس امام بارگاہ سجادیہ ؑ میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی نے خصوصی شرکت کی، دوران اجلاس بیس دسمبر کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے دورہ بدین کو حتمی شکل دی گئی اور تمام اراکین کونسل کو پابند کیا گیا کہ پچیس دسمبر کو حیدر آباد میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس میں بھر پور عوامی شرکت کروائی جائے اور جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ۔

وحدت نیوز (بغداد) مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے علامہ شفقت شیرازی کے ہمراہ  عراق کے سب سے بڑے پارلیمانی اتحاد نیشنل عراق الائنس کے سربراہ  سید عمار الحکیم سے ملاقات کی۔تفصیلات  کے مطابق،دونوں شخصیات کے درمیان ، پاک عراق تعلقات، امت مسلمہ کو درپیش حالیہ چیلنجز،  مسئلہ کشمیر، مشرق وسطیٰ بالخصوص پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد اور تکفیریت کے نفوذ  اور بڑھتے ہوئے خارجی داعشی فتنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔

 اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سید عمار الحکیم  کو مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد وبھائی چارے کے قیام کی کوششوں اور اہل سنت جماعتوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات سے آگا ہ کیا اور  داعش کے خلاف جنگ  میں عراقی عوام کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی عوام داعش کی دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ مظلوم اقوام کی امداد کیلئے عراق اب ایک مضبوط آواز ہے، عراق کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھائے اور پاکستان کا اس مسئلہ میں اقوام متحدہ میں ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مجلس وحدت مسلمین نے اپنے قیام سے لے کر آج تک تکفیریت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہے، یہ تکفیری پوری دنیا میں شکست سے دوچارہیں ، شکست ان تکفیری عناصرکے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔

سید عمار الحکیم نے  پاک عراق تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مظلوموں کا   ساتھ دیا ہے، ہم     پاکستان اور عراق دوستی کے فروغ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ انہوں نے زائرین امام حسین (ع) کی مشکلات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے جلد پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کریں گے،      داعش کے خلاف جاری جنگ میں  ہم روز بروزکامیابی کی جانب گامزن ہیں، عراق میں حالات بہتر ہوتے ہی پاکستانی لیبرز کیلئے مواقع پیدا کریں گے۔  آخر میں سید عمار الحکیم نے داعش کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی  حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سنجیدہ اور مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کارروائی کرنا ہوگی، بصورت دیگر پاکستان کے بے گناہ عوام اسی طرح نشانہ بنتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ حب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ درگاہ شاہ نورانی پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے، آج پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان بنانے کے مخالفین کی اولادیں آج پاکستانیوں کو قتل کر رہی ہیں اور حکمران بھی ان کے سپورٹر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو دہشتگردوں کیخلاف تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کارروائی کرنا ہوگی، پوری قوم اور خاص طور پر حکومت کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے پاک فوج کیساتھ ہونا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر درست سمت پر عمل کرنا ہوگا اور محب وطن قوتوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree