وحدت نیوز(سکردو) خالصہ سرکار کی آڑ میں سکردو ہوتونگ تھنگ چھومک پر انتظامیہ کے ناجائز آپریشن کے خلاف جاری تحریک کے اٹھارویں روز انتظامیہ سربراہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کمشنر آفس بلتستان میں منعقد ہوا۔ جلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران اور اہلیان چھومک شریک تھے۔ اجلاس میں گفتگو شنید کے بعد انتظامیہ اور فریقین کے درمیان چند نکات پر اتتفاق ہوا۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کمیٹی تین ماہ کے اندر اپنی سفارشات مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے گا اور لینڈ ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو قانونی شکل دینے سے قبل تما م اسٹیک ہولڈرز اور عوامی ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ انتظامیہ موجودہ لینڈ ریفارمز کمیٹی میں بلتستان کو مناسب نمائندگی دینے کا پابند ہوگا اور حالیہ لینڈ ریفارمز کمیٹی مکمل طور پر جانبدار اور حفیظ حکومت کی ذاتی پسند کی بنیاد پر بنائی گئی ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر اتتفاق ہوا کہ لینڈ ریفامز کمیٹی کا فیصلہ آنے تک گورنمنٹ چھومک اراضی میں موجود عوامی اراضی میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گی جبکہ عوام اپنی زیر قبضہ زمینوں پر حسب معمول ترقیاتی کام جاری رکھا جائے گا تاہم بقیہ اراضی پر کسی قسم کی آباد کاری و ترقیاتی کام نہیں کرے گا۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی حفاظت اور اس بارے آیندہ کا لائحۂ عمل کے لئے ضلعی سطح پر اجلاس طلب کیا جسمیں  تمام صوبائی و ضلعی ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضنفر علی نقوی و صوبائی راہنما تہور عباس اور اسد زیدی و دیگر اراکین شامل تھے کوٹلی وقف امام حسین علیہ یہ جائیداد امام حسین علیہ السلام کی تھی ہے اور رہے گی محکمہ اوقاف کی حکومتی کارستانی کہ 119 کنال کا وقف امام دینے کے لئے آمادہ ہے اجلاس میں اس عمل کی بھر پور مزمت کی گئی کہ 327 کنال وقف امام تھی اور رہے گی اسکےلئے ہم ہر طرح کی قانونی و آئینی چارہ جوئی کریں گے ،اگر وقف امام عالی مقام نہیں تو 119 کا انتقال کس لئے?اور باقی اراضی گورنمنٹ کے پی کے اپنے پاس کس ضمن میں رکھ سکتی ہے، لہذٰا مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضنفر علی نقوی نے کہا کہ یہ جائیداد وقف امام حسین علیہ السلام ہےاور محکمہ اوقاف کی حکومتی کارستانی کسی طرح قبول نہیں ،انکے غیر قانونی غیر آئینی و غیر شرعی اقدامات کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ،اجلاس میں طے ہوا کہ 327 کنال 9 مرلے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں،لہذا 327 کنال 9 مرلے کا انتقال وقف امام حسین علیہ السلام بحال کیا جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلٰی ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں استاتذہ کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے کے لئے کنٹریکٹ بنیادوں پر استاتذہ کی تعیناتی کی منظوری دی اور صوبائی کابینہ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ بھرتی کے نظام میں میرٹ اور شفافیت کو مقدم رکھا جائے۔ کابینہ نے ہدایت کی کے ایم پی اے فنڈز سے تعمیر شدہ پرائمری سکولوں کے ایس این ایز کو بھی فوری طور پر منظور کیا جائے، تاکہ تعمیر ہونے کے فوراً بعد وہاں تدریسی عمل کو شروع کیا جاسکے۔ صوبائی کابینہ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پہلی بار پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ایکٹ کی منظوری بھی دی، جس سے صوبے میں مختلف شعبوں میں سرکاری اور نجی شراکت داری سے صوبے میں ترقی آئے گی۔ صوبائی کابینہ نے سوئی ٹاؤن میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی، تاکہ سوئی ٹاؤن کے ایک لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہو۔ کابینہ نے صوبے میں معذور افراد کو خود کفیل اور کار آمد شہری بنانے کے لئے خصوصی فنڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ نے شہری دفاع کو ڈویژنل سطح پر پھیلانے اور ان کے دفاتر قائم کرنے کی منظوری بھی دی۔

کابینہ کو متعلقہ سیکرٹری نے صوبے میں گندم کی موجودہ اسٹاک کے حوالے سے بریفنگ دی اور موجودہ اسٹاک کو فوری طو پر سبسڈی ریٹ پر فلور ملز کو دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے گوادر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے پی سی ون کی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بہت وقت ضائع کیا ہے، ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ عوام کا پیسہ اور وسائل عوام پر خرچ ہونے چاہئیں۔ اس سلسلے میں تمام محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لاکر عوام کو تبدیلی کا احساس دلائیں۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امورآغا سید محمد رضا  سمیت  صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، میر عاصم کرد گیلو، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، شیخ جعفر خان مندوخیل، عبدالماجد ابڑو، طاہر محمود خان، میرعامر رند، حاجی غلام دستگیر بادینی، محمد آکبر آسکانی، منظور کاکڑ، پرنس احمد علی، میر ضیاء لانگو، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، محترمہ راحت جمالی، وزیراعلٰی کے مشیر کہدہ بابر، اراکین اسمبلی، میر حمل کلمتی چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات) نصیب اللہ بازئی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مرکزی شوری عالی بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ حسن صلاح الدین حفظہ اللہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری عالی کا2 روزہ اہم اجلاس  مرکزی سیکرٹریٹ  اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی امور،پروگرامات سمیت ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر تنظیم سازی سمیت سیاسی منشور اور مجلس کے لائحہ عمل کے حوالےسے خصوصی ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔ مرکزی شوری عالی کے اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عاجہ ناصر عباس جعفری،علامہ   سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر شیرازی، علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ سید ہاشم موسوی، ، علامہ اقبال حسین بہشی، سید اسد عباس نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی،صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا،آل محمد جعفر ی،علامہ اقبال بہشتی،علامہ جواد ہادی،آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ضلعی اراکین سے کینال ویو لاہور میں ،تنظیم سازی و تربیتی امور کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کی کامیابی کا دارو مدار اس کےمضبوط تنظیمی سیٹ اپ اور افرادی تربیت پر منحصر ہے،مجلس وحدت مسلمین کا ہر ایک رکن وحدت کاسفیر ہے،توسیع تنظیم اور مومنین میں مشن حسینی کے پیغامات پہنچانے ہر کارکن کو کردار ادا کرنا ہے،آپکی بابصیرت قیادت کی دور رس پالیسیوں کے سبب خدا وندمتعال کی مدو نصرت سے گلگت بلتستان کی برف پہاڑیوں سے لے کر گوادر کی ساحل تک مجلس وحدت مسلمین کے عملی کردار کے آج دوست اور دشمن دونوں معترف ہیں،ایسے میں پاکستان کے دل لاہور میں اس جماعت کا مرکزی کردار ہونا چاہیئے،یہ سب اسی وقت ممکن ہے کہ پاکستان کے دل میں بسنے والے بیدار ہوں اور آگے بڑھ کر اپنے شفیق قیادت کا ساتھ اور تنظیم سازی و تربیتی امور میں بہتری لاکر اس مشن امام ؑ میں معاون ومدگار ثابت ہوں،تاکہ شہید قائد کی روح اور قیامت کے دن شہدائے ملت جعفریہ اور آئمہ طاہرین ہم سے راضی ہوں۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم  کابینہ کا اجلاس گزشتہ روزوحدت ہاوس قم  میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی امور اور پالیسیوں کے علاوہ حضرت عیسیٰ ؑ اور  قائداعظمؒ کے حوالے سے بھی اہم گفتگو کی گئی۔  اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے  یوم ولادت حضرت عیسی علیہ السلام کی مناسبت سے جہان اسلام ومسیحیت کو مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ عالمِ بشریت کے لئے حضرت مسیح علیہ السلام مینارہِ نور اور شمع ہدایت ہیں۔اس کے ساتھ  انہوں نے 25دسمبر روز ولادت بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کی ولادت  کی نسبت سے بھی تمام حریت پسند انسانوں کو مبارک بادد ی  اور کہا کہ  اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے قائد اعظم کے ہمہ گیر اور عالمگیر  افکارہمارے  موجودہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان میں ایک  منظم سازش کیساتھ افکار قائد اعظم اور پاکستان کے حقیقی محسنوں کے حقیقی کردار کو نظر انداز کرکے ان لوگوں کے افکار کوسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کی  درسی کتابوں اور نصاب میں شامل کردیا گیا ہے جو قیام پاکستان اور قائداعظم کے سخت مخالف تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص لابی جو قیام پاکستان کے ہی خلاف تھی اور آج بھی آئین پاکستان کو نہیں مانتی ، اس لابی کے لیڈروں کو پاکستان کے قومی ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے  محب وطن پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ  پاکستان کے تعلیمی اداروں میں قائداعظم کے دشمنوں اور مخالفین کے نظریات کو  پڑھائے جانے کا سختی سے نوٹس لیں، انہوں نے باشعور طبقے سے اپیل کی کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں سے پاکستان اور قائد کے مخالف لوگوں کے افکار و شخصیات کو حذف کرکے نسلِ نو کو محب وطن پاکستانی بنایا جا ئے اور پاکستان  کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے۔

Page 10 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree