وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا اجلاس جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جنوبی پنجاب مہر سخاوت علی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا علی انور جعفری، سابق مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بھکر سے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی، اُمیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان، ظہیر عباس، مظفرگڑھ سے علی رضا طوری، سید نعیم عباس کاظمی، علی پور سے سید اعجاز حسین زیدی، سید مجتہد حسین رضوی، بہاولپور سے سید اظہر عباس نقوی، رحیم یارخان سے سید علی رضا زیدی سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور اپنے اپنے علاقے میں سیاسی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، مختلف جماعتیں ہمارے ساتھ الائنس بنانے کی خواہشمند ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، آئندہ الیکشن میں اپنی شناخت کے ساتھ یا الائنس کے ساتھ حصہ لینے کے حوالے سے شوری عالی فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کو اپنے اپنے اضلاع میں فعالیت کے حوالے سے ٹاسک بھی دیے۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب بھر میں انتظامیہ دہشتگردوں اور دہشتگردی سے متاثرہ فریق کیساتھ یکساں سلوک کا عمل ترک کرے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی قربانی ہم نے دی،صرف پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ملت جعفریہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں صوبائی شوریٰ افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے پچیس اضلاع کے نمائندے شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں علامہ نقی حیدری کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکمران  اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے ملک میں بڑھتے داعش کے اثر روسوخ پر اپنی توجہ مرکوز کرے،ہم بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ داعش ملک میں آچکی ہیں،اس ناسور کیخلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا،عالمی طاقتیں ایشیاء کو غیر متحکم کرنے کے لئے داعش کو افغانستان میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے ہیں،پاکستان میں مخصوص انتہا پسند سوچ کے حامل دہشتگردوں کے سہولت کار داعش جیسی درندہ صفت گروہ کے لئے مدد فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر اس فکر کیخلاف لڑنا ہو گا تاکہ اس ناسور سے نجات حاصل کرسکے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک سنگین حالات سے دوچارہے۔گزشتہ تین دہائیوں سے ملک کو لاتعداد بحرانوں کا سامنا ہے۔دہشت گردی اور بدامنی نے ملک کے بیس کروڑ عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر رکھا ہے۔پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے مارکیٹوں اور مساجد کو بند کرایا گیا۔ طویل آپریشن کے باوجود ابھی تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکے جس کی بنیادی وجہ دہشت گردی کی جڑوں تک عدم رسائی ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کا سبب ضیا الحق کی افغان پالیسی بنی۔ حکومتی سرپرستی میں مختلف لشکر بنائے گئے ۔جو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی بنیاد بنے۔ بیس کروڑ افرادی قوت کا ایٹمی ملک تکفیریت اور منافرت کے حوالے کر دیا گیا۔قائد اعظم نے جس اسلامی پاکستان کی تشکیل کی اس اسلام دشمن کارستانیوں کی نذر کیا جا رہا ہے ۔ملک دشمنوں کی شناخت کے حوالے سے دانستہ طور پر ابہام پیدا کیا۔جب تک دشمن کی درست شناخت نہیں کی جائے گی تب تک اس کی بیخ کنی ممکن نہیں۔جہاد کے نام پر ریاست میں مسلح جدوجہد کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی ۔جہاد کا اعلان ریاست کی طرف سے ہی کیا جا سکتا ہے۔کشمیر کے لیے جہاد لازمی ہے تو ریاست اعلان کرے ہم سب جہاد کریں گے۔جہادی ٹولے بنا کر علاقہ میں طاقت کے توازن کو نہ بگاڑا جائے۔ عالمی ذرائع ابلاغ رواں سال کے دوران پاکستان ،افغان اور سینٹرل ایشیا میں حالات کی سنگینی کی مسلسل نشاندہی کر رہا ہے۔جن طاقتوں کو روس کے ساتھ ہمارے تعلقات قبول نہیں تھے وہ چین کی پاکستان میں موجودگی کو کیسے ہضم کر سکتے ہیں۔اگر ہم سی پیک کی کامیابی چاہتے ہیں تو پہلے پاکستان کے امن و امان کو یقینی بنانا ہو گا۔اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ساتھ علما کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا اقتدار میراث نہیں بلکہ اللہ کی امانت ہے۔پاکستان کا آئین ایک بہترین دستاویز ہے۔وطن عزیزکے اندرعالمی قوتوں کی ڈکٹیشن پر اقدامات قابل مذمت ہیں۔قانون شکنی کرنے والوں پر بیرونی قوتوں کے احکامات کا انتظار کیے بغیرخود گرفت سخت کرنا ہو گی۔ایک خودمختار ملک کے لیے بیرونی طاقتوں کی ایما پر فیصلے کرنا قومی وقار کے منافی ہے۔انہوں نے کہا نااہل حکمران ملکی سالمیت و استحکام کے لیے خطرہ ہوتے ہیں۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے قبل جن عالمی طاقتوں نے مستقبل کے جس عرصے میں مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے کے خدشات کا اظہارکیا تھا حکمرانوں کی حماقتوں کی وجہ سے یہ دلخراش سانحہ بارہ سال قبل رونما ہو گیا۔وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے حکمرانوں کو دانشمندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے نام کو اسلامی یکجہتی کونسل رکھنے کی بھی تجویزییش کی۔

وحدت نیوز (ننکانہ صاحب) مجلس وحدت مسلمین ضلع ننکانہ صاحب کی شوریٰ کا  اجلاس مرکزی امام بارگاہ میں صوبائی سیکریٹری تنظیم سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی  کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں  اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے سید سبط حسین رضوی  کوایم ڈبلیوایم ضلع ننکانہ صاحب کا آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، نو منتخب سیکریٹری جنرل سید سبط حسین رضوی  سے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی   نے حلف لیا،اجلاس میں ضلع ننکانہ صاحب  کے تمام یونٹس سمیت ضلعی کابینہ  کےاراکین  نے شرکت کی،اس موقع پر صوبائی رہنماسید حسن رضا کاظمی،  رائے ناصرعلی ، رانا ماجد علی ، حسن رضا اور مولانا حسن ہمدانی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین علامہ سید باقر عباس زیدی کی صدارت میں مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ سید باقر زیدی ص (چیئرمین ) وڈیو لنک پر،سید مسرت کاظمی ایڈمن انچارج، سید حسن کاظمی سیکرٹری فلاح و بہبود سینٹرل  پنجاب، تہور عباس سیکرٹری فلاح و بہبود کے۔پی۔کے، الفت عالم سیکرٹری فلاح و بہبود سندھ، نور حسن سیکرٹری فلاح و بہبود بلوچستان، علی حیدر سیکرٹری فلاح و بہبود گلگت بلتستان، سید عاطف ہمدانی سیکرٹری فلاح و بہبود آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

 اجلاس کا آغاز چیئرمین خیرالعمل ٹرسٹ علامہ سیدباقر عباس زیدی  نے تلاوت قرآن پاک سے کی،علامہ باقر زیدی  نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام سیکرٹری فلاح و بہبود کو اپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور خیرالعمل ایگزیکٹو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے شرکاء کو خیرالعمل ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، شعبہ جات  اور ان کی فعالیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ خیرالعمل نے تین سال کی قلیل مدت میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خیرالعمل انشاءاللہ مسقبل میں بھی خدمت انسانی کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے فلاحی کاموں کو زور و شور سے جاری رکھیں گے. اب ہمارا زیادہ فوکس یتیموں کی کفالت، تعلیم اور صحت پر ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سماجی بہبود کے اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اس مقصد کے لیے بہت جلد سمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ خیرالعمل کی طرف سے تعمیر شدہ فلاحی مراکز کو اور زیادہ منظم اور فعال بنایا جائے گا،ڈونرز سے رابطہ اور زیادہ مستحکم بنایا جائے گا اور نئے ڈونرز بھی بنانے جائیں گے،  موثر اور فوری رابطے کے لیے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کے لیے Whatsup Group بنا دیا گیا ہے،  ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ماہانہ کی بنیاد پر Video link کے ذریعے اور ہر تین ماہ بعد مرکزی آفس میں منعقد ہوگا،  تمام صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اپنے اپنے صوبے کے فلاحی پروگرامات و سفارشات 25 فروری تک مرکز کو ارسال کر دیں گے،  خیرالعمل کا مرکزی آفس تمام صوبوں کو تعمیر شدہ اور زیر تعمیر پراجیکٹس کی تفصیلات وغیرہ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود کو ای میل کرے گا،  عوام الناس تک خیرالعمل کی کارکردگی کو پہنچانے کے لیے خیرالعمل ٹرسٹ کی ویب سائٹ کو جلد از جلد لانچ کیا جائے گا اور فیس بک پیج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا،  صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود جلد از جلد اپنے صوبوں میں ریجنل باڈی کا قیام عمل میں لائیں گے. ( ریجنل باڈی اس صوبے کے تمام ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود پر مشتمل ہوتی ہے)،میٹنگ کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سیکریٹری تنظیم سازی مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
              
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ 26 فروری کو ضلع خیرپور میں سندہ سطح کا عوامی اجتماع ہوگا، عظمت زہراء ؑ کانفرنس سے قائد وحدت خصوصی خطاب کریں گے۔اجلاس نے سندہ کی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا کہ سندہ سطح پردھشت گردی کے خلاف موثر الائنس تشکیل دیا جائے گا جو دھشت گردی، کرپشن کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا۔ اجلاس نے سندہ بھر کی شیعہ شخصیات کا مشاورتی اجلاس اسی مہینے بلانے کا فیصلہ کیا۔
              
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت نے کہا کہ اسلام نے ہمیں صبر و استقامت کا درس دیا ہے، صبر استقامت اور نصرت الٰہی پر ایمان، اہل حق کی کامیابی کا سبب ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن خدمت انسانیت کو اپنا شعار قرار دیں۔ چھوٹے چھوٹے فلاحی کام اضلاع کی سطح پر کریں۔ ہسپتالوں کی حالت زار، تعلیم اداروں کی بہتری، گلی محلے کی صفائی سمیت عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور قوم کو سیاسی طور پر مضبوط کرتے ہوئے مجلس کو پارلیمانی جماعت بنانا ہمارے مستقبل کے پروگرام کا حصہ ہے۔

Page 14 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree