وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ مولانا کے آزادی مارچ میں متشدد گروہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وہ مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن حکومت پنجاب اسد عباس نقوی نے آج لاہور پریس کلب میں مختلف مسالک کے جید علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، خدشہ ہے کہ متشدد گروہ پیدا ہو جائے گا، مولانا کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے۔
انھوں نے کہا احتجاج سب کا حق ہے لیکن مذہب کارڈ کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے لیکن انھوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا۔
اسد عباس نقوی کا کہنا تھا مولانا احتجاجی مارچ کر کے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ملک میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی فروغ پا رہی ہے، لیکن آزادی مارچ سے اس قومی ومذہبی آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
فوکل پرسن حکومت پنجاب اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان جن جماعتوں پر انحصار کر کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں وہ درحقیقت مولانا کو دھکیل کر اسلام آباد لانا چاہتی ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے پولیٹیکل سیکریٹری غلام عباس کی ضمانت منسوخ کرکے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ پیشی پر عدالت کے روبروپیش ناہونے کی پاداش میں عدالت نے بغیر کسی وارننگ اور تنبیہ کے غلام عباس کی گرفتاری کا جلد بازی میں فیصلہ دے دیا۔
واضح رہے کہ 2015میں یمن میں سعودی حملے کیخلاف گلگت میں احتجاجی ریلی نکالنے پرغلام عباس سمیت متعدد علماء اور شیعہ رہنماؤں کیخلاف اس وقت کے عبوری حکومت نے دہشتگردی کے مقدمات بنائے تھےاور سب ضمانت پر تھے، عدالت نے عدم حاضری پرغلام عباس و دیگر رہنماؤں کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیاہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی اور ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے غلام عباس کی گرفتاری پر مذمتی بیان میں کہاکہ داعی اتحاد بین المسلمین، عوامی ایکشن کمیٹی کے سرگرم مرکزی رہنما و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان غلام عباس کی گرفتاری بدترین ریاست گردی اور غیر آئینی علاقے میں پر امن محب وطن شہریوں کیخلاف نام نہاد دہشتگردی کے قوانین کے بےجا استعمال کا واضح ثبوت ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے صوبائی حکومت کی اقربا پروری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں من اقربا پروری جیسی لعنت نے معاشرے کو بدامنی کا شکار کر دیا ہے اور موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں من پسند افراد کو نوازنے کی بدترین مثالیں قائم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت سیکرٹری قانون کے ذریعے من پسند افراد کو نوازنا چاہتی ہے جو کہ میرٹ کی انتہائی خلاف ورزی اور اہل امیدواروں کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ ایف پی ایس سی کے ذریعے ٹیسٹ انٹرویو کروا کے اہل افراد کو بھرتی کیا جائے۔ الیاس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ میں ججوں کی بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے لوگ جیلوں میں انصاف کے منتظر ہیں جو کہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو میں جج کی عدم تقرری سے کیسز سست روی اور التویٰ کے شکار ہیں، لہٰذا انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی عمل میں لا کر انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ ہائیکورٹ بار کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سپریم اپیلیٹ کورٹکورٹ سمیت انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ پراسکیوشن کی خالی پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ذاتی مفاد واقتدار کی ہوس کے لئے دھرنا دینے والوں کے مخالف ہیں ۔احتجاج ہر پاکستانی شہری کا حق ہے لیکن مولانا کا ایجنڈہ انتشار اور اپنی ذات کی تسکین ہے ۔ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن وزیراعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہردور حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے سے ایک سال اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مولانا فضل الرحمان جن جماعتوں پر انحصار کر کے اسلام آباد لاک ڈاون کرناچاہتے ہیں وہ درحقیقت مولانا فضل الرحمان کو دھکیل کر اسلام آباد لانا چاہتے ہیں کیا ن لیگ اور پی پی پی کے پاس ایسے کارکن ہیں جو مولانا فضل الرحمان کے نعروں پر لبیک کہیں گئے ؟ پورے پنچاب میں پی پی پی اور ن لیگ کے احتجاجات اور پروگرامات میں چند چہرے ہی ہر جگہ نظر آتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک بے مقصد اور بے وقت کا راگ ثابت ہو گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب
سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میں ہنگو کے مشران نے وفدکی صورت میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر سید ذلفی بخاری کے والد سید واجد بخاری سے اہم ملاقات کی ہے ۔
وفد اور سید واجد بخاری کے درمیان کے پی کے اور خصوصا ہنگو کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ وفد نے ہنگو میں تکفیری جماعت کی جانب سے علاقائی امن وامان اور شیعہ سنی وحدت کے خلاف حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ اقبال بہشتی ،علامہ ارشاد علی ، جناب حسینی صاحب ،ملک عرفان علی ایڈوکیٹ، سید ابن علی شیرازی اورسید محسن شہریار بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی ڈی پی او ضلع جھل مگسی گلاب خان شیخ سے ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے گنداواہ کی معزز شخصیت سید قاسم شاہ حسینی سید عرفان علی شاہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل سید ولایت حسین شاہ ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر شہر کے مومنین اور معززین سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اربعین کا عالمی اجتماع تاریخ بشریت کا بے مثال اجتماع ہے جو اہل حق کو عالمی الہی حکومت اور نظام ولایت و امامت کے غلبے کی نوید دے رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ مظلومین جہان کے حق میں اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
انہوں نےکہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے۔ ہمیں امریکہ اور آل سعود کی غلامی سے نکل کر ایک آزاد اور خودمختار قوم کی طرح اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسی کو مرتب کرنا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہمیں ابھی سے تیاری کرنی ہوگی تاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعہ ہم نچلی سطح تک اپنے نمائندے لا سکیں۔اس موقعہ پر سید ولایت حسین شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے والد محترم سید حاکم علی شاہ کے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن کریم کی زیارت کرائی۔