وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے کونسلررجب علی کربلائی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کے بیڈ گورننس ، بد عنوانی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کے مقدر میں صرف لوڈ شیڈنگ ، غربت ، مہنگائی ، علاج معالجہ سے محرومی ، جہالت اور مستقبل کے سہانے خوب ، سیاسی وعدوں اور راہداریوں کے خواب ہی لکھے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ جسے مسلم لیگ (ن) اور خاص طور پر میاں شہباز شریف نے چھ ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر دو سال میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرسکا تو اپنا نام بدل لوں گا۔ لیکن دونوں وعدے پورے نہیں ہوئے۔ کیونکہ ہماری سیاست نام ہے جھوٹے وعدوں کا ، عوام کو بے وقوف بنانے کا اور سارے جمہوری نظام میں سے جمہور کو خارج کرنے کا ، بے شک ساری حکومتی ترجیحات منصوبوں اور پالیسیوں کا جائزہ لیں ، اس میں عام شہری ، عوام کہیں نظر نہیں آئیں گے ، سوائے تقریروں کے ، پبلسٹی کے اور نمائشی کاموں کے ، آج بھی ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں اسکولوں میں نہ استاد ہیں اور نہ بنیادی سہولیات میسر ہیں۔ہزاروں مریض بے بسی کے عالم میں دھکے کھاتے اور علاج سے محروم نظر آرہے ہیں۔ یہ کیسا انصاف ہے کہ سارے پاکستان کے وسائل ایک دو شہروں پر لگا دیے جائیں ۔ قوم جاہل رہیں، کروڑوں بچے تعلیم سے محروم رہیں ، وطن عزیز میں عام اور غریب شہریوں کو علاج معالجہ میسر نہ ہو، اکثریت لوگ پینے کے پانی دستیاب نہ ہو، اسکولوں سے اساتذہ اور بنیادی لوازمات غائب ہوں اور لوگوں سے دو وقت کی روٹی چین کر اربوں روپے میٹرو بس پر لگا دیے جائیں اور ہزاروں ٹھنڈی ٹھار بسیں مہیا کرکے پبلسٹی کے پہاڑ کھڑے کر دیے جائیں اور اس پہ ستم یہ کہ اشتہار اور پبلسٹی پر اتنی بڑی رقم خرچ کرتے ہیں جن سے ہزاروں گھروں کے چولہے جل سکتے ہیں۔لاکھوں بچے سکول جا سکتے ہیں اور ہزاروں مریضوں کو ادویات اور علاج معالجہ فراہم ہوسکتی ہیں مگر حکومت کی ترجیح عام انسان ، محروم شہری اور جمہور نہیں بلکہ نمائشی کارنامے اور پوائنٹ اسکورنگ ہیں جن کی چمک سے عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کیے جا سکیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جیکب آباد سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر علامہ سیف علی ڈومکی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں المرتضی کالونی میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ انتخابی جلسے سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی ، رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین خان جکھرانی ، نامزد امیدوارآغا سیف علی ڈومکی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوام ووٹ کو امانت سمجھ کر اہل اور باکردار افراد کی حمایت کریں،جو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے محدود وسائل کے باوجودبلا تفریق رنگ ، نسل اور مذہب عوام کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹی ہوئی سڑکیں، نکاسی آب کا ناکارہ نظام، بجلی ٹرانسفارمر اس حلقے کی عوام کے اہم مسائل ہیں۔

اس موقع پر ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی نے آغا سیف علی ڈومکی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آغا سیف علی ڈومکی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے کی حیثیت سے وہ عوامی مسائل حل کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلرمحمد مہدی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی اور اسکے استعمال کے روک تھام میں حکومت اور اس کام کیلئے مقرر ادارے سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد ربانی ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ لیکن ہمارے معاشرے میں سر مہرہ پائی جاتی ہے ۔ لوگ آنکھیں بند کر کے اپنے معاملات زندگی چلا رہے ہیں انہیں کسی کی پرواہ نہیں۔ وہ لوگ جو چند پیسوں کی خاطر منشیات فروخت کرتے ہیں اور لوگوں کو ان نشہ آور اشیاء کے عادی بناتے ہیں، جسکی وجہ سے پورا خاندان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے ،وہ افراد سزا کے مستحق ہے ان کے خلاف کاروائی تیز ہونی چاہیے، مگر ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہیں. بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی فروخت ایک غیر قانونی کام ہے جس میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہیں ۔ منشیات کے عام ہونے سے کافی لوگ اس لعنت کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ کہیں لوگوں کے زندگیوں کی بربادی کی وجہ بن رہی ہے.حکومت کو چاہیے کہ جہاں حہاں سے ڈرگ مافیا اندرون ملک منشیات کے سپلائی میں ملوث ہیں یا بارڈر کے اس پار سے منشیات وطن عزیز میں داخل ہورہے ہیں۔ ان کی روک تھام کے لیے مثبت اقدامات کریں۔


محمد مہدی نے مزید کہا کہ غلیظ کاروبار سے وابسطہ افراد دوسروں کی زندگیاں برباد کررہے ہیں، اسکے علاوہ وہ افراد جو منشیات کے لین دین میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں وہ بھی ان تمام افراد کے بربادی کے ذمہ دار ہے. اور جو افراد اپنا جیب بھرنے کیلئے اس کی سمگلنگ کرتے ہیں ان انسانیت کے دشمنوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا. بیان کے آخر میں مائیلو شہید ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کی گیا جو تن تنہا منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجہ کے لیے شب و روز مگن ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے قانون کے حوالے کریں تاکہ ہمارا معاشرہ ایک صاف اور مثالی معاشرہ کہلانے کے قابل ہوں ۔

وحدت نیوز (گڑھی خیرو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے گڑہی خیرو پہنچ کر ،ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر عابد علی بلیدی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عابد علی بلیدی، علی حسن بھٹی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

گوٹھ رمضان بھٹی، گوٹھ میہر بھٹی، گوٹھ سوجھرو خان بلیدی اور گوٹھ اللہ بخش بھٹی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور عوام سے ملاقاتیں کیں۔ جبکہ انہوں نے لہر قبیلے کے سربراہ سردار داد محمد خان لہرسے بھی ملاقات کی اور ان سے ایم ڈبلیو ایم کے کونسلر کی حمایت کی درخواست کی۔

اس موقع پرمختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوام ووٹ کو امانت سمجھ کر اہل اور باکردار افراد کی حمایت کریں،جو کرپشن کے خلاف ہوں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح اور مخیر مومنین نے اپنے محدود وسائل کے باوجودسیلاب سے متاثرہ ان علاقوں میں عوام کی خدمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین موجودہ فاسد کرپٹ نظام کی اصلاح چاہتی ہے چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے فاسد افراد کے مقابلے میں ثابت قدمی اور جرئت کا مظاہرہ کرنے پر عابد بلیدی اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے علمبرداروں کو اپنے اعلٰی کردار، جرئت و استقامت سے شکست دیں گے۔

وحدت نیوز (آرٹیکل) نظم و ضبط  و ضبط ایک ایسی چیز ہے کہ جس سے کائنات کا ذرہ ذرہ باقی ہے،  نظم و ضبط   و ضبط کی برکات اگر آپ قرآن کی روح سے دیکھنا چاہیں تو سورہ نباء کا مطالعہ کریں کہ جس میں جگہ جگہ پر  نظم و ضبط  کے دلائل ملتے ہیں مثلا ً زمین کو بچھایا اس کی ضرورت کے مطابق اس پر آسمان کو بطور سائباں قرار دیا ۔ سورج کا اپنے وقت پر طلوع غروب ہونا ،بارشوں کا آنا فصلوں کا اگنا یہ سب  نظم و ضبط  کی مثالیں ہیں ۔ حضرت علی ؑ کی وصیت کے آخری جملے ہیں کہ اصیکم بتقوی اللہ و نظم امرکم[1] میں تم کو تقوی الہی کے ساتھ ساتھ اپنے امور کو منظم کرنے کی وصیت کرتا ہوں ۔

دیگر موجوداتِ کائنات کی طرح انسان بھی اپنے امور کو بطریقِ احسن چلانے کے لئے نظم و ضبط کا محتاج ہے۔یعنی اگر قوموں اور افراد میں  نظم و ضبط  ہو تو وہ آنے والی ہر مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب  پروردگار نے اس کائنات کو تو  نظم و ضبط  و حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے تو آیا اس کائنات کی سب سے اعلیٰ و ارفع مخلوق انسان کہ جس کے متعلق خود خدا وند نے فرمایا کہ ہم نے انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے   کیا  اس کے امور زندگی میں زبردستی   نظم و ضبط  کو کیوں نہیں رکھا؟

 جب ہم انسانی زندگی پر تحقیق کرتے ہیں تو ہمیں صاف دکھائی دیتا ہے کہ اللہ نے زبردستی کے بجائے نہایت احسن طریقے سے انسانی زندگی میں بھی نظم و ضبط کا انتظام کیاہے لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ  انسان کی پیدائش سے پہلے ہی خدا نے اس کے  لئے نظام ہدایت کا انتظام کیا ہے اور اس انتظام میں بھی ایک خاص قسم کا نظم و ضبط ہے۔ مثلا حضرت آدم ؑ کو پہلا ہادی و رہبر بنا کر بھیجا ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاءؑ کی صورت میں خدا نے اس نظام ہدایت کو لوگوں تک پہنچایا ہے آخر میں رسول خداﷺ کہ جو سید الانبیاء ہیں  انہوں نے خدا کے اس م نظم و ضبط  نظام ہدایت کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انسان کی زندگی نبوت و رسالت رسول گرامی ﷺ کے بعد ختم ہو گئی ؟ اور اگر باقی ہے تو آیا خدا وند نے اپنے نظام ہدایت کو جاری رکھا؟ اگر رکھا  تو وہ نظام الہی کیا ہے ؟ اور اس نظام کا بھی نظام نبوت کی طرح تعارف کرایا یا پھر اسے مجہول ہی چھوڑ دیا ؟ جیسا کہ خدا نے اپنے اس نظام کی ابتداء میں اپنے پہلے خلیفہ حضرت آدم ؑ کا فرشتوں کے سامنے تعارف کرایا تھا ۔ جو صاحبان تاریخ کا مطالعہ رکھتے ہیں  یقیناً ان کی نظروں سے اس سلسلہ ہدایت کی ایک کڑی یعنی واقعہ خم غدیر ضرور گزرا ہوگا  یہی وہ میدان ہے کہ جس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کے ذریعے سے اس میدان میں موجود تمام اصحاب  کہ جو حج کر کے واپس آرہے تھے کے سامنے نظام ولایت متعارف کرایا اور مولا علیؑ کو اس نظام ہدایت کا ہادی مقرر کیا  جبکہ نظام ولایت کوئی نیا نظام نہیں بلکہ  نظام نبوت کے تسلسل کا نام ہے جو آدم ؑسے لے کر حضرت خاتمﷺ تک چلا آ رہا تھا ۔کیونکہ یہ واقعہ روزروشن کی طرح واضح ہے یہاں تک کہ کسی بھی مورخ نے اس کا انکار نہیں کیا  لہذا میں اس واقعہ کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن یہاں پر ایک بات ذکر کرتا چلوں کہ اس واقعے اور نظام کی اہمیت کا اندازہ  ہم قرآن مجید کی ان آیات سے لگا سکتے ہیں کہ جن میں پروردگار  اپنے پیار نبی ﷺ کو ان کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے فرماتا ہے کہ اے رسولﷺ اگر تم نے یہ پیغام نہ پہنچایا تو گویا تم نےرسالت کا کوئی کام ہی انجام نہیں دیا[2] اور پھر  یہ کہنا کہ آج تمہارا دین کامل ہو گیا ہے آج کے دن نعمت تمام ہو گئی ہے اور تمام کفار مایوس ہو گئے ہیں[3]  یہ تمام باتیں اس نظام  کے قیامت  تک باقی رہنے اور اس کی اہمیت کو بیان کرتیں ہیں  ۔ آج اس نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے یہ نظام ہدایت کہ جس سے انسان کہ زندگی کا کوئی بھی پہلو خالی نہیں ہے چاہے وہ انسان کی انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی زندگی اس نظام ولایت میں انسان کی زندگی کو م نظم و ضبط  کرنے کے لیے اصول و ضوابط موجود ہیں آج عالم اسلام کی یہ حالت اس نظام الہی سے دوری کی وجہ سے ہے اگر شروع سے ہی اس نظام کو تسلیم کرلیا ہوتا تو آج عالم اسلام کی یہ حالت نہ ہوتی ،آج مسلمان مسلمان کو قتل نہ کرتا ،آج مسلم کی زندگی اتنی سستی نہ ہوتی ،مسلمانوں کےساتھ ایسا سلوک نہ کیا جاتا جو اس نظام ولایت و ہدایت سے ناآشنا خادمین حرمین کے پردے میں چھپے ہوئے منافق سعودی حکمران کررہے ہیں خاص کر  حجاج کرام کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کررہے ہیں ۔

مہمان خداکی توہین و بےحرمتی اس نظام سے دوری کا نتیجہ ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ انسانی زندگی میں الٰہی ہدایت کے نظام کی اہمیت  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایاجائے  اور فلسفہ غدیر کی لوگوں کو باقاعدہ  تعلیم دی جائے تاکہ امت مسلمہ الٰہی ہدایت کو سمجھتےہوئے آل یہود و آل سعود کی غلامی کا طوق اپنی گردن سے اتارنے پر تیار ہوجائے۔

آپ ایران اور حزب اللہ لبنان کو دیکھ لیں ،جنہوں نے  پیغامِ غدیر کو سمجھ لیا ہے وہ مسجدِ اقصیٰ سے لے کر میدانِ مِنیٰ تک ہر میدان میں سرُخرو ہیں۔

 


تحریر۔۔۔۔سجادا حمد مستوئی

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

[1]وصیت امیرالمومنین ؑ در نہج البلاغہ

[2] سورہ مائدہ آیت 67

[3] ایضاً آیت 3

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت سانحہ منی کے شہدا ء کی شناخت کے عمل میں دانستہ طور پر تساہل پسندی برت رہی ہے۔لاشوں کو سرد خانے میں رکھنے کی بجائے کنٹینرز میں پھینکا گیا تاکہ گل سڑھ کر وہ قابل شناخت نہ رہیں اور شہدا کی تعداد چھپانے میں آسانی ہو۔ لاشوں کی پامالی اور پھر بلاشناخت تدفین امت مسلمہ کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔سعودی عرب انتظامی نااہلی کو تسلیم کرنے کی بجائے خود کو بری الذمہ ثابت کرنا چاہتی ہے جو مسلم ممالک سے سفارتی تعلقات کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔سعودی عرب غلطیوں پر غلطیاں دھرانے کی بجائے اپنے امور کی اصلاح کرے بصورت دیگر اس کے خلاف دنیا بھر کی نفرت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان سمیت ہزاروں لاپتا افراد کے اہل خانہ شدید کرب سے دوچار ہیں پاکستان حکومت کو بھی چاہیے کہ سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو تیز کر کے حقائق تک رسائی حاصل کرے ۔ابھی تک پاکستانی گمشدہ افراد کے کوائف بھی اکھٹے نہیں کیا جاسکے۔اسے حکومتی نا اہلی کہاجائے یا پھرمتعلقہ حکام کی بے حسی سمجھا جائے۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت پر زور دیں کہ لاشوں کی شناخت کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تدفین سے قبل اہل خانہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree