وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملت تشیع کے علماء کرام و اکابرین کی شہریت کی معطلی اور مومنین کی بے جا گرفتاریوں اور شیڈول فور میں ڈالے جانے پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی، سیکرٹری سیاسیات لاہور سید حسین زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم حسین، رانا ماجد علی سمیت لاہور کے عہدیداران نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی کا خطاب میں کہنا تھا کہ ملک بھر میں بزرگ علماء کرام کو شیڈول فور میں ڈالے جانے، بے گناہ اور پُرامن مومنین کی بے جا گرفتاریوں اور عزاداری سید الشہدؑ میں رکاوٹیں ڈالنے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارے علماء کرام و اکابرین کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا ہمارے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی بلاجواز بیلنس پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرف سے ظالم اور مظلوم کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنے کا عمل انتہائی متعصبانہ ہے۔ حکومت پُرامن اور محب وطن شہریوں کیخلاف محض اس لئے سرگرم ہیں کہ وہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف اپنی آواز مسلسل بلند کئے ہوئے ہیں حکومت کا یہ طرزعمل جمہوری روایات کے برعکس ہے حکومت کے اس غیر جانبدارنہ اور غیر جمہوری رویے اور انتقامی حربوں کیخلاف آئینی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ملک کی سالمیت و بقاء کیلئے ملت تشیع اپنے ذمہ دارنہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کرئے گی، بے جا گرفتاریوں اور حکومتی جبر کو راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، حکومت فی الفور ہمارے علماء کرام اور اکابرین و کارکنان پر لگائی جانیوالی پابندیوں کو حتم کر کے ان کا نام شیڈول فور سے نکالا جائے بصورت دیگر ہم پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملت تشیع کے علما و اکابرین کی شہریت کی معطلی ،نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں ،عزاداری امام حسین ؑپر قدغن اورحکومت کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف  علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بروز جمعہ  ملک کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔جن کی قیادت مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں ملت تشیع کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ ملت تشیع کے خلاف مختلف حکومتی اداروں کے غیر معمولی اقدامات تشویش کا باعث ہیں۔ حکومت ملک کے پُرامن اور محب وطن طبقے کے خلاف محض اس لیے سرگرم ہے کہ وہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف اپنی آواز مسلسل بلند کیے ہوئے ہے۔ حکومت کا یہ متعصبانہ طرز عمل جمہوری روایات کے برعکس ہے۔حکومت کے اس غیر جمہوری رویے اور انتقامی حربوں کے خلاف آئینی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اس ملک کی سالمیت و بقا کے لیے ملت تشیع اپنے ذمہ دارانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا فعال سماجی شخصیات اور اتحاد و اخوت کے داعی اہل تشیع علما کی گرفتاریاں اور شہریت کی معطلی ان تکفیری گروہوں کو خوشنودی کے لیے کی جا رہی ہیں جو ملت تشیع کو اپنے ملک دشمن عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔مادر وطن کے دشمن ہمیں سرنگوں نہیں کر سکتے۔بے جا گرفتاریوں اور حکومتی جبر کو راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے آغاز سے بھی قبل مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت تھی جس نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ہم نے نیشنل ایکشن پلان کی ہمیشہ مکمل حمایت کی ہے لیکن بدقسمتی سے نیپ کا رُخ دہشت گردوں کی طرف موڑنے کی بجائے محب وطن شخصیات کی طرف موڑ دیا گیا تاکہ بے یقینی اور مایوسی کو تقویت دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری کی بقا اور قوم کے ہر فرد کے حقوق کا دفاع ہمارا اصولی موقف ہے جس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔حکومت ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی بے سود کوشش کر رہی ہے ۔اپنے آئینی حقوق کے لیے ہم ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree