وحدت نیوز(تھرپارکر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اندرون سندھ کے اضلاع میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کا چار روزہ دورہ کیا، اس دوران مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، سیکریٹری جنرل سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی رہنماء علامہ نقی حیدری، ارشد اللہ مکتبی، یعقوب حسینی، ندیم جعفری، علامہ نقی حیدری، اسد کربلائی و دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گوٹھ گلشیر خان میرپورخاص شوگر مل میں علاقہ عمائدین و شہریوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ گوٹھ سنجر خان بنگلانی میں جشن مولود کعبہ کے فقید المثال اجتماع سے علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی امام بارگاہ پیر پنج میں مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ پر خطاب کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے علامہ ناصر عباس جعفری کا شاندار استقبال کیا، جبکہ علاقہ معززین اور امام بارگاہ کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے عمرکوٹ پریس کلب کے صدر عمران شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، عمران شاہ سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چھاچھرو سٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود و خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے امام حسن عسکریؑ کلینک کا دورہ کیا، کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے اور مریضوں سے ملاقات کی۔ دراین اثنا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ حیدری چھاچھرو سٹی میں مقامی شہریوں سے خطاب بھی کیا۔

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں روندو حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روندو میں پیش آنے والا دلخراش سانحہ انتہائی افسوسناک ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں حادثے میں جان بحق ہونے والے مسافرین کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔ بلتستان میں دو درجن سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع کا ازالہ ممکن نہیں اسوقت پورا گلگت بلتستان سوگ کے عالم میں ہے۔ اس دلخراش واقعے پر گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ پر حادثہ معمول بن چکا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسے حادثات کی پیش بندیاں کرنے والے ذمہ داران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حادثے کے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کے لیے ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ گلگت سکردو روڈ کی بروقت اور معیاری تکمیل سے بھی ایسے حادثات میں کمی ہو سکتی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت کے صوبائی کابینہ کےاراکین نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاؤس گلگت میں صوبائی کابینہ کے عہدیداروں اور پولیٹیکل کونسل کے اراکین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی اور بی بی سلیمہ نے بھی شرکت کی ۔ خواتین رہنما ومرکزی سیکرٹری جوانان شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم بھی اجلاس میں شریک رہی ۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے صوبائی عہدیداروں سے حلف لیا ۔

وحدت نیوز(گلگت) لینڈ ریفارمز ایکٹ کے خلاف آگاہی مہم کو تیز کرنے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کا مجلس وحدت مسلمین سے رابطہ ۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام دشمن پالیسی کا حصہ ہے عوامی طاقت کے ذریعے یہ ایکٹ اسمبلی سے پاس کروانے نہیں دینگے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سید یعسوب الدین، فدا حسین، مسعودالرحمن،اورنگزیب انقلابی و دیگر نے وحدت ہاؤس گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں شیخ نیئرعباس مصطفوی، الیاس صدیقی، غلام عباس، عارف قنبری، حاجی رضوان علی سے ملاقات کی ۔

 اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو لینڈ ریفارمز ا یکٹ کے خلاف بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ مجلس وحدت گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کی راہ کسی سے پیچھے نہیں رہے گی،مجلس وحدت عوامی حقوق کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی نہ صرف ساتھ دے گی بلکہ ماضی کی طرح ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔ ہمارا شروع دن سے یہی موقف رہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینیں یہاں بسنے والے عوام کی ملکیت ہیں اور رہیں گی کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ ہماری زمینوں کو عوام کی مرضی کیخلاف استعمال کی جائے ۔

 انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام دشمن ایکٹ ہے جس کی ہمارے ممبران اسمبلی بھرپور مخالفت کرینگے ۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی نے رہنماؤں نے مجلس وحدت کے دوٹوک موقف پر مجلس کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو بس حادثے میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اندوناک سانحہ پر ہرکوئی سوگوار ہے۔یہ وہ نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی شاہراہ پر  پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس چیک کیے بغیر نکلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ہر گاڑی کی روانگی سے قبل اس امرکو یقینی بنایا جانا انتہائی ضروری ہے کہ گاڑی ہر اعتبار سے مکمل طور پر درست ہے۔

انہوں نے کہا ڈرائیور حضرات کے حوالے سے بھی ضروری جانچ پڑتال ہونی چاہیے کہ کیا ان کی جسمانی صحت انہیں اتنے طویل سفر کی اجازت دیتی ہے اور وہ اتنے طویل سفر پر ڈرائیونگ کے اہل ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کی بہتری کے لیے جاری اقدامات میں تیزی لانا ہو گی تاکہ مسافروں کی سفری مشکلات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ سفر دستیاب ہو۔

ان کا مزید کہناتھاکہ گلگت بلتستان کی شاہراہ پر اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے افسوسناک حادثات رونما ہو چکے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے حکومت کی طرف سے ضروری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانے کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) حیدری کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی تنظیموں کی جانب سے یوم ولادت حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کی مناسبت سے کراچی غفور چیمبر عبد اللہ ہارون روڈ پر جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تہنیتی جلوس نکالا گیا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محفل شاہ خراسان پر اختتام ہوا۔ جشن کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ باقر عباس زیدی نے کی، جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، حیدری کونسل پاکستان کے محمود الحسن، ایاز امام رضوی، نقی امام، مقصود ہمایوں، ایس ایم نقی، منصور جے، حکیم سلطان قادری، امین کھانڈنوالہ، شبر رضا، مولانا علی انور، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

 علامہ باقر عباس زیدی کا خطاب میں کہنا تھا کہ عصر حاضر میں یہود و نصاریٰ اور خوارج کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب (ع) پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کے لئے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ مگن ہیں، ان کی یہ کوشش ہے کہ دین اسلام کے پیروکار کو آپس میں الجھا کر کمزور کیا جاسکے تاکہ دین اسلام کے پیروکاروں پر انہیں غلبہ حاصل ہو لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ذوات مقدسہ دنیا و آخرت میں سرخروی کی ضمانت ہیں، اللہ رب العزت نے امت محمدی سے جس اجر رسالت کا تقاضہ کیا ہے وہ مودت فی القربی ہے، اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں میں خوش اور ایام غم میں غمگین ہونا ہی محب ہونے کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے امت مسلمہ سے محاذ آرائی کا انداز بدل لیا ہے، دور عصر میں افرادی قوت کو نقصان پہنچانے کے بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات اور عقیدوں پر حملے کئے جا رہے ہیں تاکہ مسلمانوں سے ان کا مضبوط ہتھیار ایمان چھینا جا سکے، ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے لادینیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، خواتین کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنانے کی بجائے باغی بننے کی ترغیب دی جا رہی ہے، اسلامی معاشرے میں ایسے کسی نظام کی قطعاََ گنجائش نہیں، ہر شخص کو انفرادی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسلامی اقدار کی حفاظت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا تانا بانا عالم استکبار و استعمار کے ساتھ جُڑا ہوا ہے، جو اسلام کے روشن تشخص کو بدنما کرنے کے درپے ہیں، یہود و نصاریٰ کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے حقیقی نفاذ کے لئے امام اول حضرت علی علیہ السلام کے کردار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔

Page 24 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree