وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ڈکٹیٹروں کی حکومت ہے اور عرب ممالک پر بادشاہ حکومت کر رہے ہیں۔ امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ حق مانگنے سے نہیں بلکہ حق چھیننے سے ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بہاولپور ڈویژن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ پاکستان میں کامیابی چاہتے ہیں تو رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے قیام کریں اور میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔ ہمیں خانقاہیت کو ترک کرکے میدان میں نکلنا ہوگا۔ امام خمینی (رح) کے انقلاب کی کامیابی قوم کو میدان میں حاضر رکھنا ہے، حالانکہ امام کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ لیکن قوم کی آمادگی اُن کی کامیابی کا سبب بنی۔

 اُنہوں نے کہا کہ ہمارا افتخار ہے کہ ہمارے لیڈر سید علی خامنہ ای ہیں۔ پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارے عظیم رہنما کے مدمقابل ہو۔ آئی ایس او پاکستان رہبر کبیر امام خمینی، شہید قائد علام عارف حسین الحسینی، ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کی امانت ہے۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا، جہاں پر اُنہوں نے تنظیمی شخصیات سے ملاقات کے علاوہ خصوصی طور پر حال ہی میں رہا ہونے والے امامیہ اسیران سے اُن گھروں پر ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل بھکر مزمل حسین، ملازم حسین خان اور مصور عباس بھی ہمراہ تھے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے بستی جھمٹ میں ذوالفقار شہانی سے ملاقات کی جسے 13جولائی 2017ء کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے ذوالفقار علی شہانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور رہائی پر مبارکباد دی، بعدازاں اُنہوں نے تین سال کی اسارت کاٹنے والے مرید عباس یزدانی جنہیں بھکر سے لاپتہ کیا گیا تھا اُن کے گھر پر ملاقات کی اور اُنہیں پھولوں کے دستے کے ساتھ مبارکباد بھی دی۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بے گناہی کی اسیری کاٹنا آئمہ کی زندگی کا حصہ ہے، ہم کل بھی اس ملک کے وفادار تھے اور آج بھی اس ملک کے وفادار ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے آخر میں بھکر شہر میں ڈاکٹر احسن سے ملاقات کی جنہیں حال ہی میں طویل جبری گمشدگی کے بعد رہا کیا گیا تھا ان سے ملاقات کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے اُنہیں پھولوں کا گلدستہ دیا اور رہائی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ بھکر سے لاپتہ ہونے والے ان تینوں افراد کو لگ بھگ تین سال کی جبری گمشدگی کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا۔ 

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پا کستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے راولپنڈی میں پھنسے ہوئے طلباء کو سکردو پہنچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو سے ٹیلی فون پہ رابطہ کیا۔

 کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو نے یقین دہانی کرائی کہ راولپنڈی میں پھنسے ہوئے طلباء اور مسافرین کو سکردو پہنچانے کے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ طلباء کو مشکل پیش آنے سے قبل ہی انتظامیہ کو اقدامات اٹھانا چاہیے تھا۔

 انہوں نے کہا کہ طلباء سے مسلسل رابطے میں ہے اور فوری ریلیف ملنی چاہیے۔ کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر آغا علی رضوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فوری مسائل کا حل بلتستان انتظامیہ نکالے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی ملکی حالات اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی جوکہ 3یا 5اپریل 2020تک اسلام آباد میں ہونا قرار پایا تھا تاہم ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ایم ڈبلیوایم کے تمام صوبائی اور ضلعی عہدیداران اس کو نوٹ کرلیں اور دیگر تنظیمی عہدیداران کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیں ۔

 علامہ شبیر بخاری نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی کی منسوخی کا فیصلہ عالمی وباءکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر قومی مفادمیں کیا گیا ہے کہ تاکہ اس موذی مرض کا مقابلہ باہمی اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کیا جاسکے۔خدا وند متعال تمام عالم انسانیت کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھے اور جلد اس کادنیا بھر سے خاتمہ فرمائے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مدرسہ مکتب قرآن کی سالانہ تقریب کا انعقاد مدرسہ کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی رائل پیلس ہوٹل بیدیاں روڈ لاھور میں ھوا ۔تقریب میں ضلع لاھور کی تمام کابینہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اور ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوے محترمہ زھرا نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کا ظاھر خوبصورت اور باطن گہرا ہے، جب کوئی قاری قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے تو اس کا حسن قرات سماعتوں کو اچھا لگتا ہے، اسی طرح قرآن کا باطن مفہوم و معنی کے لحاظ سے وسیع تر اور نہایت عمیق ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ھدایت ہے اس کی تلاوت خوش لحن انداز میں کرنی چائیے اور اس کے مفاھیم پر غور کرتے ہؤۓ ہمیں اپنی زندگیاں قرآنی اصولوں کے مطابق استوار کرنی چائییے ۔مدرسہ مکتب قرآن کی پرنسپل محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ سال سے مکتب قرآن کی دو برانچز لاھور میں قرآن کے دروس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور طلباء کی بیشتر تعداد یہاں سے قرات قرآن سیکھ کر گئی ہے انھوں نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اختتام میں محترمہ زھرا نقوی نے بچوں میں انعامات تقیسم کیے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے المرتضی کالونی جیکب آباد میں درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حاجی سیف علی ڈومکی مولانا منور حسین سولنگی مولانا ارشاد علی سولنگی جیکب آباد جدوجہد کمیٹی کے رہنما جاوید علی لاشاری ایڈووکیٹ وحید علی بروہی و دیگر موجود تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت ، زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوں نے عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان ، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔

علامہ مقصودعلی ڈومکی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری کریں درخت لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات ، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خابصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

Page 20 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree