وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے 13 رجب مولاء کائنات امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت کے سلسلے میں مولود کعبہ ریلی جامع مسجد علیؑ سے ضلعی رہنما محب علی بھٹو، محمودالحسن، سجاد علی ڈومکی، مولانا محمد بخش غدیری و دیگر ضلعی عہدیداران کی زیرقیادت نکالی گئی۔ ریلی میں علماء کرام علامہ ظہیر الحسن کربلائی (مرکزی مسئول برائے شعبہ نشر واشاعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان), علامہ محمد جان حیدری (مرکزی نائب مسئول برائے شعبہ تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان), مولانا محمد خان، مولانامحمد بخش غدیری، مولانامقبول محسنی، مولانا امیر حسین رحمانی، مولانا منظور چانڈیو، مولانا کاظم علی مطہری، مولانا فدا حسین، مولاناعابد علی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ شرکاء کو سبیلیں، مٹھایاں پیش کی گئی اور جشن کا کیک کاٹنے رسومات ادا کی گئیں اور شرکاء ریلی پر پھول پاشی کی گئی۔استقبالیہ کیمپ، کیک کاٹنے کی رسومات و سبیلوں کا اہتمام  ایس ٹی پی ٹندو محمد خان، العباس ڈیری، ایم پی اے سید شاہ بخاری، سٹی چیئرمین سید شاہنواز شاہ، سید سلال شاہ، خدمت ملت فائونڈیشن، اہلیان میر محلہ، جامع مسجد علی کے رضاکاروں کی جانب سے کیاگیا۔

 میر محلہ میں تالپور خاندان کے معروف سیاسی و سماجی افراد میر علی نواز تالپور، میر راجہ شوکت تالپور، میر حسن تالپور  نے شرکت کی۔ جہان اہل محلہ کی طرف سے علماء کرام و مہمانان کو سندھی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔ ریلی کے شرکاء سے علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے خطاب کیا۔ ریلی جامع مسجد علیؑ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مجلس وحدت مسلمین و انجمن محبان اہلبیتؑ جامع مسجد علیؑ کی جانب سے جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا جسے علامہ محمد جان حیدری نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2020کی تیاریوں کا باقائدہ آغاز ۔ ایم ڈبلیوایم کابلتستان حلقہ نمبر3سے ڈاکٹر محمد یونس کو ٹکٹ دینے کا اعلان ۔

علامہ ڈاکٹریونس حیدری صاحب کا تعلق علاقہ گُلتری سے ہے اور انہوں نے قانونیات میں ایم فل جبکہ فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ہے ۔ بین الاقوامی اور قومی سیاست اور حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر یونس حیدری کی نامزدگی کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی اور سیاسی مشاورتی کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈاکٹر یونس حیدری کی حلقہ 3سے نامزدگی پر کہاکہ علامہ ڈاکٹر یونس حیدری کو میرٹ،صلاحیت اور علاقائی محرومیوں کی بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغاعلی رضوی نے کہاکہ حلقہ نمبر3سے بہت سارے متوقع امیدواروں میں سےصلاحیت اور دیانت کے پیش نظر ڈاکٹر محمد یونس حیدری کا انتخاب کیاگیاہے۔

وحدت نیوز(خیرپور) اصغریہ آرگنائزیشن یونٹ بنگل خان چانڈیو کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر انتظار مہدی زرداری برادر فتح علی باقری و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا طرز سیاست دنیا بھر کے سیاست دانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ نے سیرت انبیاء پر چلتے ہوئے اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا۔ امام علی علیہ السلام کا دور حکومت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نےکہا کہ آپ کا زھد و تقوی اور دنیا سے بے رغبتی حیرت انگیز ہے۔ آپ نے جن عظیم انسانوں کی تربیت کی وہ تاریخ بشریت کا ناز قرار پائے۔ مالک اشتر میثم تمار عمار یاسر جیسے سرفروش مجاہد اور قابل فخر کردار کہ جن پر بشریت کو ناز ہے۔تقریب جشن مولود کعبہ کے موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کوئز مقابلہ میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

 تقریب میں یوسی بافو کے چیئرمین رئیس نثار علی چانڈیو، علامہ سرفراز مہدی چانڈیو و دیگر شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کےسیکرٹری سیاسیات حسنین رضا کربلائی کی ہولی کے موقع پروفد کے ہمراہ ہندو برادری کی تنظیم (پی- ایم-ڈی-پی)پاکستان مائنارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور بالمیک مندر کے پوجاری یشراج رجیت راجو لال چند سے ملاقات اور ان کے مندر جا کے ہندو برادری کو اُن کے مذہبی تہوار ہولی پر مبارکباد پیش کی۔

 اس موقع پر حسنین رضا کربلائی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو حقوق اور ان کو تحفظ دینے پر یقین رکھتی ہے اور ان کے حقوق کی فراہمی کا حکومت سے مطالبہ کرتی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے حقوق کے تحفظ کی بھی بات کرتا ہے اور ان کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہے، اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس کا پہلا درس انسانیت ہے اور ہمیں فخر ہے الحمد اللہ پاکستان دنیا کے چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں تمام مذاہب اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔

اس موقع ہندو اقلیتی تنظیم (پی-ایم-ڈی-پی) پاکستان مائنارٹیز ڈیموکریٹک پارٹ  کے رہنما روی داس، بابر داس، صابر داس بھی موجود تھے جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو ہولی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشی میں شامل ہونے پر اُن کا شکریہ ادا کیا،مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں برادر گلفام حیدر ،نجف عباس کربلائی اورحیدر کربلائی بھی شامل تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مشقی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیارے کے حادثے اور ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے المناک سانحہ قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان اور پاک فضائیہ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ قومی سلامتی کے لیے پاک فضائیہ کا جرات مندانہ کردار اور قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری  باب ہے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے شہید ہواباز کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کی فضائی مشقوں میں مصروف پاک فضائیہ کا جنگی ایف 16طیارہ آج شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس میں ونگ کمانڈرنعمان اکرام شہید ہوگئے تھے۔

اس افسوس ناک واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم 2019میں شیر افگن ٹرافی جیت چکے تھےجوکہ پاک فضائیہ میں ایک بہت بڑا اعزازمانا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈرنعمان اکرم ایک قابل تجربہ کار اور دلیر فائٹر پائلٹ تھے ۔

وحدت نیوز(کشمور)  بخشاپور ضلع کشمور اور حوالدار بروہی جیکب آباد میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان  علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور باطل کے خلاف جدوجہد میں گذری۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو معیار حق قرار دیا اور فرمایا حق علی کے ساتھ ہے اور علی حق کے ساتھ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کسی بھی انسان کی شناخت کا بہترین معیار ان کی گفتگو اور کلام ہے اسی لئے نہج البلاغہ معرفت مولا علی ع کا ذریعہ بھی ہے اور عظمت علی علیہ السلام پر بہترین سند بھی ہے۔انہوں نےکہا کہ عصر حاضر میں سیرت علوی بشریت کی ھدایت و رہبری کا بہترین معیار ہے۔ اپنی عظمت کردار امام علی علیہ السلام ہر دور کے انسانوں کے محبوب ترین پیشوا بن گئے دنیا بھر میں ہر مذھب رنگ و نسل کے انسان مولا علی ؑ سے محبت کرتے ہیں۔

Page 23 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree