وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز پر منعقد ہوئی، کانفرنس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد سجادہ نشینوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھڑے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اولیاء اللہ کے مزارات کے تحفظ کے سلسلے میں اظہار یکجہتی کیا گیا اور مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں تکفیری قوتوں کی طرف سے مزارات اولیاء اللہ، صوفیائے کرام پر دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دربار عالیہ حضرت لعل شہباز قلندر، حضرت داتا گنج بخش، حضرت بری امام، دربار حضرت شاہ نورانی، حضرت رحمان بابا، حضرت عبداللہ شاہ غازی سمیت دیگر درگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مزارات اولیاء اللہ شعائراللہ ہیں، ان کو بند کرنا تکفیری و دہشت گردوں کی سازش ہے، حکمران ان سازشوں کو ناکام بنائیں اور مزارات کو بند کرنے سے باز رہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی مکمل روح کے مطابق عمل کیا جائے، ردالفساد آپریشن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے اور اچھے و برے دشمن کے تصور کو ختم کرتے ہوئے تمام ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، دین مبین کی سربلندی اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کو ہم اپنا ایمان اور نصب العین تصور کرتے ہیں، کرکٹ میچز مثبت اقدام جو دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے کرائے جا رہے ہیں تو پھر دہشت گردوں اور تکفیری قوتیں جو اولیاء کے مزارات کو بند کرانا چاہتی ہیں، ان دہشت گرد قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، پارلیمنٹ کی منظور کی گئی قراردادوں کے مطابق کسی جنگ کا حصہ نہ بنا جائے، مزارات اولیاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور تعلیمات اسلام کے مطابق ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، اوقاف کے ذمہ داران مزارات کے سجادہ نشینوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، نہ کہ زائرین کے ہدیہ اور نذرانوں کی وصولی تک محدود رہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی دراصل اولیاء اللہ، صوفیاء کرام کی تعلیمات سے روگردانی کا نتیجہ ہے، ان کی تعلیمات نصاب تعلیم میں شامل کی جائیں، کوٹ مٹھن شریف میں دربار پر جاری پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے، درگاہ حضرت شاہ شمس سے ملحقہ میلہ گرائونڈ کی چار دیواری، میلہ گرائونڈ سے گزرنے والے زائرین کے لئے واحد راستہ اور مغرب و مشرق کی جانب گیٹ فوری طور پر تعمیر کیا جائے، تاکہ ماہ جون میں حضرت شاہ شمس تبریز کے نام سے منصوب زائرین کے لئے ثقافتی میلے کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سمیت سید احمد مجتبٰی گیلانی، سید اسد عباس نقوی، مخدوم عباس رضا مشہدی، خواجہ غلام فرید کوریجہ، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم زمرد حسین بخاری، محمد عباس صدیقی، رانا فراز نون، عثمان بھٹی، مخدوم زادہ حسن زمرد نقوی، مہر سخاوت سیال، علامہ علی انور جعفری، مولانا ہادی حسین، مولانا قاضی نادر حسین علوی، مخدوم مدثر محمود (تونسہ شریف) عنائیت اللہ مشرقی، سید اعجاز حسین زیدی، ثقلین نقوی، سفیر حسین شہانی، محمد اصغر تقی، علی رضا طوری، احسان اللہ خان، ندیم کاظمی، سید نعیم کاظمی، مرزا وجاہت علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’یوم خواتین وروز مادر‘‘المحسن ہال فیڈرل بی ایریا کراچی میں منعقد ہوا جس میں خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت ناصر ملت حضرت علامہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ اور مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان خانم سیدہ زہرا نقوی نے کیا، جبکہ مختلف نعت ومنقبت خواں خواتین اور بچیوں نے بارگاہ جناب سیدہ (س)میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، خواتین کارکنان کی جانب سے اپنے محبوب، جری، اور نڈر لیڈر کی آمد پر پرجوش استقبال،قائد وحدت کی آمد پر پورا پنڈال لبیک یاحسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا،اس شاندار جشن کی محفل میں شہر کے مختلف علاقوں سے ایم ڈبلیوایم کی خواتین کارکنان سمیت دیگرمومنات نے بھی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی،جشن کے اختتام پر مقابلہ مضمون نویسی اور نعت خوانی میں کامیاب ہونے والی خواتین اور بچیوں میں نقد انعامات قائد وحدت کے دست مبارک سے تقسیم کیئے گئے ، اس موقع پر خواتین سے متعلق ۵۰ مختلف اقسام کے اسٹالز بھی لگائے تھےجو کے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وحدت نیوز(لاہور) انتہا پسندی کیخلاف مثبت سوچ کے حامل اور محب وطن قوتوں کومتحد ہو کرکردار ادا کرنا ہوگا،دشمن ہمیں تقسیم کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کو مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے،ہمیں جہاد افغان پالیسی سے سبق سیکھنا ہوگا،جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،حکومت کی جانب سے سابق آرمی چیف کو متنازعہ فوجی اتحاد کے سربراہی کے لئے بھیجنے کا اعلان قوم کو ایک اور دلدل کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں،ذاتی تعلقات پر ملکی مفادات کو داوُ پر لگانے کی قوم اجازت نہیں دے گی،دہشتگردوں کے سرپرست دنیا بھر میں شکست کھا رہے ہیں،آج مسلم امہ کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا وقت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ایم ڈبلیوایم لاہور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کمزور خارجہ پالیسی موجودہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،انڈیا کی مسلسل لائن آف کنٹرول پر بزدلانہ کاروائیوں کا بھر پور جواب دینا ہوگا،دشمن ہمیں مختلف محاذوں پر مصروف کرکے اقتصادی راہ داری کو متاثر کرنے کی کوشش میں ہے،ہمیں اپنے گھر کو بچانا ہے،دنیا جانتی ہے کہ کہ ان سفاک دہشتگردوں کے سرپرست کون ہے،انشااللہ ہم شہدائے پاکستان کے پاکیزہ لہو کو فراموش کرنے نہیں دینگے،ملک و قوم کیخلاف ہونے والی سازشوں کو انشااللہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(اسلا م آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے پاکستانیوں کے جانے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔اعلی تعلیم یافتہ افراد کی داعش کے نظریہ سے ہم آہنگی ملک میں ایسے عناصر کی موجود گی کا بین ثبوت ہے جو منفی سمت میں نا پختہ ذہنوں کی فکری رہنمائی کرنے میں مصروف ہیں۔تعلیمی اداروں میں تکفیری رجحان کا فروغ انتہا ئی خطرناک ہے اور انتہا پسند قوتوں کی غیر معمولی کامیابی ہے۔قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث یہ عناصر ملک کے لیے سخت خطرہ اور عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو داغدار کرنے کے باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے معصوم ذہنوں کو بچانے اور تکفیریت کی حوصلہ شکنی کے لیے ضروری ہے کہ تکفیریت کے خلاف مضامین نصاب تعلیم میں شامل کیے جائیں تاکہ یہ عناصرناپختہ فکر کے حامل اورمعصوم افراد کو گمراہ نہ کر سکیں۔ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے صرف عسکری کوششیں کافی نہیں بلکہ قلم کی طاقت کو بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس عفریت سے مستقل چھٹکارا دہشت گردوں کی محض کمین گاہوں کے تدارک سے ممکن نہیں بلکہ فکری نشونما کے لیے بہترین حکمت عملی کا مرتب کیا جانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کالعدم جماعتوں کے ان تمام مدارس کا آپریشن کیا جائے جہاں رواداری، اور اخوت و اتحاد کی بجائے عدم برداشت،انتہا پسندی اور نفرت کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر حکومت کی طرف سے تکفیریت کے خلاف مہم کا آغاز ہونا چاہیے اور کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے کو ریاست کے خلاف جرم قرار دیا جائے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ''تحفظ مزارات اولیاء اللہ کا نفرنس''آج دربار حضرت شاہ شمس ملتان میں منعقد ہوگا، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ملتان پہنچ گئے، تیاریاں مکمل،کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقد ہونے والی''تحفظ مزارات اولیاء اللہ کا نفرنس'' کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، گزشتہ رات علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمحمد عباس صدیقی، مہر سخاوت علی،وسیم عباس زیدی،سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ ثقلین نقوی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ملتان پہنچ گئے ہیں، دربار شاہ شمس پر کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کانفرنس میں جنوبی پنجاب بھر کے مزارات کے سجادہ نشین حضرات شرکت کریں گے، کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کیجانب سے حیدرآباد سے لاپتہ میڈیکل کی طالبہ اور کراچی سمیت سندھ بھر سے درجنوں طالبات کی عالمی دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت اور شام جانے کے انکشاف نے پاکستان میں داعش کی موجودگی اور پاکستانی نوجوانوںکی اس میں شمولیت سے انکاری ریاستی اداروں کی کارکردگی اور دعوو ¿ں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاو ¿س کراچی میں ہنگامی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ اظہر نقوی، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر و دیگر نے بھی خطاب کئے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماوں نے کہا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی طالبہ کی پاکستان سے شام جاکر داعش میں شمولیت کا انکشاف اگر حقیقت ثابت ہوتا ہے، تو ملک وقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہوگا اور قومی سلامتی کے اداروں کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہوگا، پاکستان میں داعش کا وجود نہیں،داعش کو پاکستان میں قدم رکھنے نہیں دینگے، داعش یہاں اپنا سکہ نہیں جما سکتی، جیسے سب دعوے دھرے کے دھرے ثابت ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر نے حیدرآباد کی طالبہ کے شام جانے اور داعش میں شمولیت سے متعلق انکشافات ثابت کرتا ہے کہ داعش سندھ میں اپنا نیٹ ورک اتنا مضبوط کرچکی ہے کہ اب تعلیمی اداروں میں اپنے نظریات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرچکی ہے اور سادہ لوح نوجوانوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طالبات بھی اس کے جال میں پھنس رہے ہیں، ایک طالبہ کو داعش کیلئے تیار کرنے میں کئی سہولت کار عناصر ملوث ہوں گے، طالبہ کا حیدرآباد سے لاہور جانا، اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے سہولت کار پورے ملک میں موجود ہیں۔

 رہنماو ں نے کہا کہ سندھ بھر کی درجنوں طالبات کے داعش میں شامل ہونے کو بھی محض افواہ قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے، تعلیمی اداروں کی صورت حال بہت زیادہ تشویشناک ہے اور اندرون سندھ داعش سمیت کئی شدت پسند گروہ سرگرم عمل ہیں اور یہ گروہ خاموشی سے پروفیشنل یونیورسٹیوں سمیت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے درمیان تیزی کام کر رہے ہیں اور انہیں اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں، وفاقی و صوبائی حکومت کو آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان کو ناکامی سے بچانے کیلئے داعش کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، ان کے عزائم کو فی الفور ناکام بنانا ہوگا، یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں جہاں کہیں ان کے سہولت کاروِں کے موجود ہونے کا انکشاف ہو، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، کیونکہ کچھ عرصہ قبل تک وزارت داخلہ پاکستان میں داعش کے وجود سے بھی انکاری تھی، لیکن اب داعش کی جانب سے پاکستان میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو اپنے جال میں پھنسا کر اپنے دہشتگرد نیٹ ورک کا حصہ بنانے کے بعد وزارت داخلہ کا مو ¿قف غلط دکھائی دے رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree