وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا نشان حیدر ساجدی اور برادر ناصر حسینی بھی شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شکارپور ، جیکب آباد، سہون شریف اور کراچی کے سانحات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں، اور شکارپورشہداء کمیٹی سے کئے گئے معاہدے اور وعدوں پر عمل در آمد کیا جائے۔ جیکب آباد اور شکارپور میں شہداء کے یادگار ٹاور تعمیرکئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین و دیگر پر امن مومنین کے نام شیڈول فور میں ڈالنا انتہائی نا انصافی ہے کیونکہ ملت جعفریہ ہمیشہ دھشت گردی کا شکار رہی ہے مگر پھر بھی امن اور اتحاد بین المسلمین کی علمبردار ہے،اس موقع پر ہوم سیکریٹری قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ سانحہ شکارپور سے متعلق مسائل کے حل میں تاخیر ہوئی ہے مگر اس سلسلے میں جو امور رہ گئے ہیں انہیں جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شہداء کا یادگار ٹاور اور دیگر امور کے سلسلے میں رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کو ارسال کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسن نقوی نے پولٹیکل کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے شیعہ مسلمانوں کو پاکستان سے وفاداری اور محبت کی سزا دی جا رہی ہے، مکمل منصوبہ بندی کے تحت مسلسل یہاں کے مظلوم محب وطن شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر پاراچنار میں ہونے والے دہشتگردی کے متعدد سانحات پر دہشتگرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ایک بار پھر پاراچنار کی سرزمین مظلوم شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگین نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی نواز حکومت اور ادارے امریکی سرپرستی میں بننے والی نام نہاد غیر اسلامی سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہو کر دوسرے ممالک کی تحفظ کیلئے بے چین ہونے کے بجائے پاکستان اور اسکی مظلوم عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کی فکر کریں، جو کہ امریکی سعودی نمک خوار دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں مسلسل دہشتگردی کا شکار ہو رہی ہے نحہ پارا چنار میں ملوث دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شکارپور کے زیر اہتمام چک سٹی میں شہید راہ حسینیت مبلغ اسلام مولانا شہید اشفاق حسین حسینی کی یاد میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ممتازعالم دین ، شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی اور اعزازی مہمان شہید کے بھائی مولانا سخاوت حسین تھے۔ کانفرنس میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر فدا عباس لاڑک اور اراکین ضلعی کابینہ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ شہید مولانا اشفاق حسینی ؒ کی دینی اور تبلیغی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہیں تبلیغ دین تشیع کے جرم میں شہید کیا گیا۔ سانحہ پاراچنار ، ریاستی اداروں اور حکمرانوں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے، دھشت گردی کے خاتمے کے تمام تر دعوے عوام فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ دھشت گردوں کے سہولت کاروں سے دوستی کرکے دھشت گردی ختم کرنے کے دعوے حیرت انگیز ہیں،اس موقع پر تحصیل کابینہ لکھی غلام شاہ کے سیکریٹری جنرل برادر نور محمد مہر اور ان کی کابینہ سے ضلعی سیکریٹری جنرل برادر فدا عباس لاڑک نے عہدے کا حلف لیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پاراچنار میں پرامن شہریوں پر خود کش حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج،چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے،اسلام آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور،ملتان فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے،اور پاراچنار میں جاری مسلسل شیعہ نسل کشی کیخلاف نعرے لگاتے رہے،لاہور میں اسلام پورہ حیدر روڈ پر نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ حسن ہمدانی نے کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے بعد بھی پاکستان میں حکومت اور سکیورٹی ادارے شیعہ قتل عام روکنے میں ناکام رہے،ہمیں دہشتگردوں کیساتھ حکومتی انتقامی کاروئیوں کا بھی ملک بھر میں سامنا ہے،لیکن ہم نہ کسی ظالم جابر کے سامنے جھکیں گے اور نہ ان خارجی دہشتگرد گروہ کے بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب ہونگے،انشااللہ پاکستان کو بنانے میں بھی ہماری جانی و مالی قربانیاں شامل ہے اور بچانے میں بھی بانیاں پاکستان کے اولاد صف اول میں ہونگے،پاراچنار پاکستان کا غزہ ہے جہاں دہشتگرد کاروائی کرکے بھاگ جاتے ہیں پیچھے سے پیراملٹری فورسسز بچے کھچے پرامن لوگوں پر گولیاں برسانہ شروع کرتے ہیں،ہم پاک فوج کے سپہ سالار سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے شرپسند عناصر کیخلاف فوری تحقیقات کرے ،جو نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں آج پاراچنار میں ایف سی اہلکاروں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز (کراچی) سانحہ پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی دویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ مبشر حسن اور علامہ اظہر نقوی نے خطاب کئے۔ شرکائے احتجاج نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کے مطالبات درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد عناصر پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف مسلسل دہشتگرد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، رواں سال جنوری میں بھی سبزی منڈی پاراچنار میں بم دھماکہ کیا گیا، لیکن آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے بعد بھی پاکستان میں حکومت اور سکیورٹی ادارے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کوروکنے میں ناکام ہیں، جس نے آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں، کرم ایجنسی میں ممکنہ دہشتگرد حملے کے حوالے سے نیکٹا کی جانب سے کئی الرٹ جاری کئے گئے، لیکن اس کے باوجود دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام نہیں بنایا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور اداروں نے شیعہ مسلمانوںکو دہشتگروں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے، سانحہ پاراچنار حکومت اور اداروں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کو دہشتگرد عناصر کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی ظلم کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پارا چنار میں دہشتگرد عناصر تو کاررائی کرکے باآسانی سیکیورٹی فورسز سے بچ کر فرار ہو گئے لیکن عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام پیراملٹری فورسز نے پ ±رامن احتجاجی شہریوں پر ہی گولیاں برسانا شروع کر دیں، سیکویرٹی فورسز کی جانب سے پرامن شہریوں پر بلاجواز فائرنگ کے خلاف آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز میں شامل ایسے شرپسند عناصر کیخلاف فوری تحقیقات کریں، جو نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ سانحہ پارا چنار میں ملوث دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے شیعہ مسلمانوں کو پاکستان سے وفاداری اور محبت کی سزا دی جا رہی ہے، مکمل منصوبہ بندی کے تحت مسلسل یہاں کے مظلوم محب وطن شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر پاراچنار میں ہونے والے دہشتگردی کے متعدد سانحات پر دہشتگرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ایک بار پھر پاراچنار کی سرزمین مظلوم شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگین نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی نواز حکومت اور ادارے امریکی سرپرستی میں بننے والی نام نہاد غیر اسلامی سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہو کر دوسرے ممالک کی تحفظ کیلئے بے چین ہونے کے بجائے پاکستان اور اسکی مظلوم عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کی فکر کریں، جو کہ امریکی سعودی نمک خوار دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں مسلسل دہشتگردی کا شکار ہو رہی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کوئٹہ کی جانب سے وحدت گلرلز گائیڈ کے حوالے سے میٹینگ ہوئی۔جس کی نگرانی مرکزی مسؤل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خواہر فرحانہ گلزیب نے فرمائی۔نشست میں خواہر فرحانہ گلزیب نے وحدت گلرلز گائیڈ کو مزید منعظم اور فعال کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی۔ اور مستقبل قریب کے حوالے سے وحدت گلزلز گائیڈ کی تربیتی پروگرامز ترتیب دینے کے تاکید کی۔،اسکے علاوہ مرکزی مسؤل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خواہر فرحانہ گلزیب نے کوئٹہ کی تنظیمی خواہران کیساتھ بھی ایک نشست کی جسمیں تنظیمی فعالیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور تنظیم سازی کے حوالے دورہ جات اور تربیتی پروگرامز ترتیب دینے کی خصوصی تاکید کی۔
علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی اور ممبر مرکزی شوریٰ عالی آغاسید رضا سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر کوئٹہ ڈویژن کی خواتین رہنما بھی ان کے ہمراہ تھیں ، محترمہ فرحانہ گلزیب اور آغارضا کے درمیان آئندہ قومی انتخابات کی حکمت عملی اور خواتین کی ذمہ داریوں کے عنوان پر تفصیلی بات چیت ہوئی، آغا رضا کاکہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں خواتین کارکنان کا کردار انتخابی سیاست میں بہت اہمیت کا حامل ہے، محترمہ فرحانہ گلزیب نے کہاکہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم کی خواتین کارکنان اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں حاضر ہیں اور انتخابی عوامی رابطہ مہم میں بھی شب وروز وارد رہیں گی۔