The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نےپریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے عوام کی گندم سبسڈی کے خلاف جاری احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کربلائی رجب علی، رشید علی طوری، حاجی عمران علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی اور قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ دشمن کیساتھ لڑی جانیوالی جنگوں میں گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کا سہارا بنیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ دو ماہ سے گندم کی سبسڈی کے خاتمے سے آٹے کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافے پر احتجاج کررہے ہیں۔ 15 اپریل سے پورا گلگت بلتستان جام ہے اور کاروبار زندگی معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم پر سبسڈی ختم ہونے کی وجہ سے 850 روپے آٹے کا تھیلہ 1800 میں خریدنے پر مجبور ہے۔ عوام آئینی عدالتی اور بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اور اب گندم پر سبسڈی کے خاتمے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئر اور گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرنے کیلئے اشیاء خوردنوش اور دیگر ضرورت کی اشیاء پر فی الفور سبسڈی بحال کریں۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو مجلس وحدت مسلمین اپنی دیگر حلیف جماعتوں کیساتھ ملکر اسلام آباد کوئٹہ اور دیگر شاہراہوں میں احتجاج دھرنوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔
وحدت نیوز(ٹانک) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے نوجوانوں کو حالات کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو مشن حسینی کیلئے تیار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہی کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا موجب ثابت ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹانک کے دورے کے موقع پر ٹانک شہر میں نوجوانوں کیساتھ نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں لاسکتے ہیں، اور نوجوان ہی کسی بھی معاشرے کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہذا ملت تشیع پاکستان کے نوجوانوں کی ذمہ داریوں میں ملک کے مخصوص حالات کی وجہ سے اضافہ ہوگیا ہے۔ ہمیں بیدار رہنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حقیقی طور پر حسینی نوجوان کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں تبدیلی لانا ہوگی۔ علاوہ ازیں علامہ سبطین الحسینی نے شہدائے ٹانک کی قبور پر بھی حاضری دی، اس موقع پر صوبائی مسئول ارشاد حسین بنگش، ضلع ٹانک کے سیکرٹری جنرل سید عبدالحسنین اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے ٹانک کے علاقہ گرہ بلوچ میں یوم ولادت بی بی فاطمتہ الزہرا (س) کی مناسبت سے خطاب کیا۔ اور فضائل بی بی فاطمتہ الزہرا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان نے کہا ہے کہ ہم بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دے رہے ہیں، کیونکہ یہی بچے ہماری قوم کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد کرکے ان کو معاشرے میں موجود برائیوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرئی بالا میں منعقدہ محفل ختم قرآن اور تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تربیتی نشست میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وحدت نیوز(ڈی آئی خان) سید آغا شاہ کو مجلس وحدت مسلمین تحصیل پہاڑپورضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ پہاڑ پور میں ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی مسئول ارشاد حسین بنگش، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے سید آغا شاہ کو تحصیل پہاڑ پور کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ جس کے بعد صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے تنظیمی امور اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی اور پھر سید آغا شاہ اور ان کی کابینہ سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام علمدارروڈ نیچاری امام بارگاہ میں10جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سادہ مگر پروقار تقریب انجام پائی مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغاسید محمد رضا رضوی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، اس چوتھی اجتماعی شادی کے پروقار تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سیدہاشم موسوی نے کہاکہ ہم اجتماعی شادی کے ذریعہ معاشرے میں سادگی کے ساتھ شادی کرنے کے کلچرکوفروغ دیناچاہتے ہیں۔اورشادی کی راہ میں حائل غیرضروری رسم و رواج کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ بروقت اورسادہ شادی کرکے اللہ کے نبی حضرت محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کوعام کریں۔
اُن کا کہناتھاکہ آج کے دورمیں معاشرے میں رونماہونے والے معصوم بچیوں کے ساتھ زناء جیسے غیراخلاقی واقعات اور معاشرے میں پھیلے ہوئے بے راہ روی کی وجوہات میں سے ایک وجہ بروقت شادی نہ کرنااورشادیوں کے دوران غیرضروری،غیراسلامی اوربھاری جہیزجیسی لعنت اوررسم و رواج کی انجادہی ہے۔جن کی وجہ سے غریب والدین کے لئے بیٹوں بیٹیوں کی شادی ایک خواب بن چکاہے۔
اُنہوں نے کہاکہ شادی کے دوران بھاری بھرکم جہیز، بے پناہ سونے کے زیورات اورپرتعیش کھانے دینے سے انسان اللہ کے قریب نہیں ہوجاتا۔ اگرہم نے اللہ کے قریب ہوناہے توہماری شادیوں میں خدائی رنگ ہوناچاہیئے۔ اُنہوں نے معاشرے کے صاحب ثروت طبقے پرزوردیاکہ وہ آگے بڑھیں اورغیراسلامی رسم و رواج اورانانیت کی زنجیروں کو توڑکر اپنے بچوں کی شادیاں مساجدو امام بارگاہوں جیسے مقدس مقامات میں کرائیں اورشادی کے دوران صرف ایک ہی قسم کاکھانامہمانوں کوپیش کرکے سفیدپوش خاندانوں کے لئے سادہ شادی کی راہ ہموارکرنے کی اعلیٰ مثال قائم کریں۔
تقریب کے آخرمیں مولاناولایت حسین جعفری نے دعاکی کہ یہ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے ہمیشہ کے لئے مسکراہٹوں کے ساتھ اپنے اپنے شریک حیات کے ساتھ زندگی بسرکریں۔جس کے بعدعلامہ سیدہاشم موسوی اوررکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضانے اجتماعی شادی میں شرکت کرنے والے دس جوڑوں میں تحفے تحائف اورنقدرقوم تقسیم کئے اور جوڑوں کونیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ تقریب کے دوران جوڑوں کے چہروں پرزندگی کی نئی سفرشروع کرنے کی خوشی نمایاں تھی۔ بعدازاں شادی کے دیگرمہمانوں کی خدمت میں سادہ طعام بھی پیش کیاگیا۔
وحدت نیوز(آزاد جموں کشمیر) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر شعبہ وحدت اسکاؤٹس کے زیر اہتمام اسکاؤٹنگ کیمپ کا انعقاد ، کیمپ میں ضلع نیلم ، ضلع مظفرآباد اور ضلع ہٹیاں بالا سمیت آزادکشمیر بھر سے اسکاؤٹس نے شرکت بھرپور شرکت کی، کیمپ میں حادثات، آفات سماوی و ارضی اور ہنگامی حالات میں امداد و بچاؤ کے لیئے تربیت دی گئی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ وحدت اسکاؤٹس کے اسکاؤٹنگ کیمپ میں میڈیکل ایڈ، فیزیکل فٹنس، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریسکیوٹرینگ سمیت مختلف حفاظتی و سیکورٹی امور پر ٹرینگ و تربیت دی گئی۔ٹرینگ کا انعقاد وحدت چیف سکاؤٹ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سیدعنصرنقوی اور انکی کابینہ نے کیا۔وحدت اسکاؤٹنگ کیمپ میں مختلف علمائے کرام نیعصر حاضر میں نوجوانوں کے کردار پر لیکچر دیئے،علامہ ممتاز علی حسینی نے تربیتی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ اسکاؤٹس کا مقصد ہی نوجوانوں کو متحرک و مددگار بنانا ہے، نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، آج تک جتنے بھی انقلاب آئے تاریخ گواہ کہ نوجوانوں کا اُن میں اہم کردار تھا، انقلاب اسلامی کے لیئے بھی نوجوانوں کو میدان عمل میں اترنا ہو گا، کسی بھی قوم کا اگر جوان متحرک ہو وہ قوم کسی وقت بھی کچھ بھی کر سکتی ہے، موجودہ دور انتہائی پُرآشوب و کٹھن ہے، آج کے دور میں جہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، اس دور میں دوسروں کی اشک شوئی کرنے کے حوالے سے سوچنا ہی عبادت ہے۔عصر حاضر کا جوان کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فقط ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو صیح سمت میں استعمال کیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حق گوئی اور بے باکی اس ملک میں جرم بن چکی ہے۔ جسے روکنے کیلئے گولی کا سہارا لیا گیا مگر مجرموں اور دہشت گردوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ حق و سچ کی آواز کو گولی سے دبانا ممکن نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قاتلانہ حملے میں ملوث مجرموں کو بےنقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریں اثناء 20 جمادی الثانی خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا (س) کے جشن میلاد اور عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسلم خواتین کو چاہیئے کہ وہ خاتون جنت کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر میں اپنا عظیم کردار ادا کریں۔ حضرت فاطمہ الزہرا (س) کی سیرت طیبہ ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ مغربی ثقافت نے آزادی کے نام پر انسانیت کو فحاشی، عریانی، بےحیائی اور بے راہ روی کا تحفہ دیا ہے۔ دین مقدس اسلام نے خواتین کے حقوق اور آزادی کا دفاع کیا ہے۔ خاتون جنت کا یوم ولادت اور عالمی یوم خواتین تمام عالم انسانیت کو مبارک ہو۔
وحدت نیوز(لاہور) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو بھی تھر بنانا چاہتی ہے گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ 8دنوں سے کھلے آسمان تلے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں وفاقی و صوبائی گورنمنٹ خاموش تماشائی بنے عوام کا استحصال کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے لاہور پریس کلب پر گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کافطری دفاع ہیں وطن دشمن قوتیں اس علاقے میں بھی بلوچستان جیسے حالات پیدا کرنے کے درپے ہیں ہم اُن ملک دشمنوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے مظاہرے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا نے بھی شرکت کی بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما ساجد حسین اور شجاعت علی نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو پاکستان دشمن کہہ کر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے عوام کی توہین کی ہے پیپلز پارٹی کی موجودہ گلگت بلتستان کے حکومت نے سوائے کرپشن اور مہنگائی کے عوام کو کچھ نہیں دیا اب گلگت بلتستان کے عوام اپنا حق اس کرپٹ عناصر سے چھین کر لیں گی عوام اب فقط سبسڈی پر اکتفا نہیں کریگی بلکہ ان چوروں لٹیروں کو عوامی احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔
گلگت بلتستان یوتھ کے رہنماوُں تحسین علی ،دیدار علی ہنزائی ،شبیر آخونزادہ اور ابراہیم اسدی نے بھی خطاب کیا اُن کا کہنا تھا گلگت بلتستان وہ بے آئین خطہ ہے جو کہ 67 سالوں سے تمام تر بنیادی حقوق سے محروم ہے یہاں تک کہ یہاں کے لوگ پاکستان کے نیشنل الیکشن میں ووٹ تک کاسٹ نہیں کر سکتے اس علاقے کے لوگ 67 سالوں سے پاکستان کے سخت ترین سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں لیکن نہ یہاں کے لوگ قومی اسمبلی کے ممبر بن سکتے ہیں اور نہ ہی سینیٹ کے ممبر بن سکتے ہیں، آخر یہ ظلم کب تک --------؟؟ اُن کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ثارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہوا تو ایک نہ ختم ہونے والا بحران پیڈا ہوجائے گا جس کی ذمہ داری موجودہ وفاقی و صوبائی حکمران ہونگے
وحدت نیوز(لکی مروت) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے بعد لکی مروت کا دورہ کیا۔ جہاں گل نواز ایڈووکیٹ کو ایم ڈبلیو ایم ضلع لکی مروت کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سبطین الحسینی نے سیکرٹری جنرل لکی مروت گل نواز ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فرزند شاہ اور کابینہ کے دیگر اراکین سے حلف لیا۔ علامہ سید سبطین الحسینی نے ضلع بنون کے منتخب سیکرٹری جنرل کربلائی گلفام حسین اور ان کی کابینہ سے بھی حلف لیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ اور جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر کو "عالمی اتحاد امت کانفرنس" کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ امت مسلمہ کو شیعہ سنی، دیوبندی بریلوی اور اہلحدیث کے نام پر باہم دست و گریباں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کیلئے قابل قدر جدوجہد کر رہی ہے۔ حال ہی میں اسلام آباد میں "عالمی اتحاد امت کانفرنس" قابل تحسین اقدام ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک کی دینی جماعتیں مسلم امہ کے اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہیں۔ ملک کے تمام صوبوں میں یکجہتی کونسل تشکیل پا چکی ہے۔ بلوچستان میں دینی جماعتوں کی مشاورت سے جلد ہی ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔