آزاد کشمیر کا پرامن ماحول خراب کرنے والے گستاخِ حضرت ابوطالبؑ ابرار شائق ملعون اور اس کے ہمنواؤں کو قرار واقعی سزا دی جائے، مولاناحمید نقوی

17 مارچ 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) نگہبان رسالت حضرت ابو طالب ع کی شان اقدس میں ابرار شائق کی گستاخی ناقابل برداشت فعل ہے ، شرپسند و کالعدم تنظیموں کے لوگ ریاست امن کو ثبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ، شیعہ سنی بھائی تھے ہیں اور رہیں گے ، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید حمید حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ حضرت ابو طالب علیہ السلام کو معاذ اللہ کافر کہنا دراصل توہین رسالت ہے ، وہ کہ جن کے جانے کے سال کو نبی ص عام الحزن کہیں وہ کہ جو نکاح خوان رسول ہوں وہ کہ جو اپنی اولاد کو رسول ص پر قربان کر دینے کو اپنا فرض عین سمجھتے ہیں وہ کہ جو شعب ابی طالب میں رہیں ان کے بارے میں گستاخانہ جملے قبول نہیں ، کلمہ لا الہ الا اللہ کافر سے مسلمان ہونے کے لیے پڑھا جاتا ہے جب اسلام و اسلام کے بانی کو اپنے ہاتھوں سے پالا ہو انہیں بے بنیاد قصوں کی بنیاد پر کچھ کہنا ناقابل قبول حرکت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر فرقہ ورانہ نعرے انتظامیہ کے سامنے انتظامیہ کے منہ پر طمانچے تھے ، انتظامیہ کی موجودگی میں نعرے لگائے گئے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے جب قانون کے رکھوالے قانون ہاتھ میں لینے والوں کو یوں کھلا چھوڑے گی تو پھر امن کیسے قائم ہو گا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للّہ ریاست آزاد کشمیر شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے مثالی ریاست ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں ابرار شائق اور اس کے ہمنواؤں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور شر پسند عناصر کی سرکوبی کی جائے ورنہ حالات ان کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ ہم قانون پسند و امن پسند ہیں لیکن کمزوری نہ سمجھیں انتظامیہ غیر جانبدرانہ کردار ادا کرے اور باغ میں امن و امان کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدامات کرے ورنہ ریاست بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree