گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے تحفظ کیلئےایم ڈبلیوایم کا یکم جون کو یار شہداء پر تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس کا اعلان

21 مئی 2025

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی کی سربراہی میں ممبر جی بی کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید ہوٸی اور گلگت بلتستان اسمبلی میں زیر بحث بل کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوٸے مسترد کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن ممبران نے جس انداز میں اس عوام دشمن بل کا پوسٹ مارٹم کرکے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا اس پر اپوزیشن ممبران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اپوزیشن ممبران،انجمن امامیہ بلتستان اور وکلاء کی جانب س تجویز کردہ ترامیم کو زیر غور لاکر بل میں ترمیم نہیں کی گٸی تو اس بل کے خلاف سخت عوامی مزاحمت کی جاٸیگی۔

اجلاس میں یکم جون کو یادگار شہداء سکردو میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے منعقد ہونے والے تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں ڈاکٹر مشتاق حکیمی،شیخ جان حیدری،کاچو ولایت علی خان،آغا ھادی الحسینی،برادر سلیم یاسر اور دیگر شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree