علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین صوبہ شمالی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

13 جون 2025

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین صوبہ شمالی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس جامعہ زینبیہ سرگودھا میں منعقد ہوا۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ شمالی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس زیر صدارت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید اسد عباس نقوی اور صوبائی نگران ورکنگ کمیٹی وسطی و شمالی پنجاب  جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ علی اکبر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تنظیمی امور کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی کو صوبہ شمالی پنجاب کا نائب نگران  ورکنگ کمیٹی نامزد کیا گیا، جبکہ مولانا ظہیر کربلائی کو صوبہ شمالی پنجاب کا آفس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں ورکنگ کمیٹی کے تمام معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی، جن میں شامل تھے:

حجت الاسلام والمسلمین علامہ عبدالخالق اسدی

حجت الاسلام والمسلمین علامہ اصغر عسکری

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناظم حسین اکبر

حجت الاسلام والمسلمین علامہ صدا حسین ورک

برادر سید منتظر مہدی

حجت الاسلام والمسلمین علامہ استاد ذوالفقار حسین اسدی

حجت الاسلام والمسلمین علامہ ظہیر کربلائی 

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ شمالی پنجاب میں اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی، تاکہ ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree