The Latest
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور سیکریٹریٹ میں جشن ولادت باسعادت حضرت ابو طالب علیہ السلام کا کیک کاٹا گیا ۔مجلس وحدت مسلمین وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ولادت باسعادت حضرت ابو طالب علیہ السلام مطابق 29 شوال المکرم کے پرمسرت دن کی مناسبت سے جشن ابو طالب علیہ السلام کا کیک کاٹا گیا ۔خوشی کے اس بابرکت موقعہ پر جناب برادر نقی حیدر ڈویژنل صدر یوتھ ونگ لاہور ڈویژن ، جناب رانا کاظم علی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور وحدت یوتھ کے دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے ۔صدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن برادر نقی حیدر کے آفس میں لاہور یوتھ ونگ کے دوستوں کی آمد اور حضرت ابوطالب علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ) حرم جناب سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین قم کی جانب سے بسلسلہ شہادت امام جعفر صادق علیہ سلام مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا مجلس عزا میں صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ قم محترمہ نگہت زہرا نقوی اور نائب صدر محترمہ ذکیہ بتول نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اس موقع پر خواہران قُم نے سوز سلام و مرثیہ خوانی کی۔
وحدت نیوز(لاہور) علاقے کے نوجوانوں سے مشاورت کے بعد وحدت یوتھ شالیمار ٹاؤن کے صدر امیر کاظمی صاحب اور نائب صدر فہد بھٹی صاحب کو نامزد کردیا گیا ہے،آج بمقام امام بارگاہ قائم آل محمد المعروف بھولے شاہ امن پارک شالیمار لاہور میں تقریب حلف برداری کی تقریب رکھی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے صدر نجم عباس خان, نائب صدر رانا کاظم علی اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر نقی حیدر، جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور دیگر مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی اور علاقے کے جوانوں سے مختصر خطاب بھی کیا گیا اس کے بعد صدر اور نائب صدر سے حلف لیا گیا ۔
وحدت نیوز(کبیروالا) وحدت یوتھ ملتان ڈویژن تحصیل کبیروالا کا منجی بشریت کنونشن مسجد عبد المطلب میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن کا شرف راشد عباس نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت راشد کربلائی(ضلعی مسئول ضلع خانیوال) نے حاصل کی۔ مولانا کلیم عباس ترابی نے نوجوان کا معاشرے میں کردار کے موضوع پر گفتگو کی۔
بعدازاں ڈویژنل صدر وحدت یوتھ تیمور حسن نے انتخابی عمل کی وضاحت کی۔ جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ جس کے نتیجے میں شاہد عباس لنگاہ کو کثرت رائے سے تحصیل کبیروالا کا صدر منتخب کردیا گیا۔ ڈویژنل صدر تیمور حسن نے تحصیل صدر، جنرل سیکرٹری ذوالقرنین اور نائب صدر ثقلین رضا سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل نمائندگان ارتضی نقوی اور حسن رضا حیدری بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کی جانب سے دعائیہ پروگرام برادر نقی حیدر (صدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن)کے گھر میں منعقد ہوا۔جس میں حدیث کساء کی تلاوت کی گئی،بعد از دعا مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی نے خصوصی خطاب کیا،اور لاہور ڈویژن میں ہر 15 دن بعد دعائیہ پروگرام اور میٹنگ کے انعقاد کو سراہا، اور وحدت یوتھ کو لاہور میں مزید فعال اور تربیتی پروگرامات کرنے کی تاکید کی۔
وحدت نیوز(لاہور)ضلعی صدر وحدت یوتھ ونگ ضلع لاہور کا شالیمار ٹاؤن کادورہ، شالیمار ٹاؤن لاہور کے دوستوں سے ملاقات اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ دوستوں کی جانب سے بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی۔ انشاءاللہ جلد شالیمار ٹاؤن کے صدر اور نائب صدر نامزد کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے یوم وفات حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے موقع پر کہا کہ اقبال نے خودی کے سفیر اور پیامبر کی حیثیت سے مسلمانانِ برصغیر کو بلند نظری، اولوالعزمی اور استخلاص کا درس دیا آپ کے کلام سے اگر صحیح طور استفادہ کیا جائے تو وہ معاشرے میں انقلابی اصلاحات پیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست علامہ اقبال ؒ کی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب رہا، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا لیکن آزادی حاصل کرنے کے باوجود ہم آج تک یہود و نصاری کی فکری غلامی کے شنکجے میں قید ہیں۔جب تک اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنی زندگیوں پر لاگو نہیں کیا جاتا تب تک مسلمان پستی و ذلت کا شکار رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاعر مشرق کے کا پیغام قرآنی اور الہی اصولوں پر مبنی ہے جسے اپنا کر ہم خوددار ، محکم اور فلاحی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازیخان) وحدت یوتھ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دو روزہ منجی بشریت ڈویژنل کنونشن امام بارگاہ جوہر علی وڈانی میں منعقد ہوا، کنونشن میں ڈویژن بھر کی تحصیلوں اور اضلاع کے صدور نے شرکت کی، دو روزہ کنونشن میں مختلف علمائے کرام نے خطابات کیے، کنونشن میں شب شہداء کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوسرے روز اکثریت رائے سے صفدر حسین کو نیا ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے حلف لیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد للہ لشکر اسلام لشکر ِ باطل پر غالب نظر آیا اور ان شاء اللہ خداوند سبحان وہ دن ہمیں دکھائے کہ لشکر اسلام تمام عالم کفر و طاغوت پر فتحیاب ہو ، آج اُمت مسلمہ کے لیے عید کا دن ہے ، یہ اسلام و کفر کی جنگ ہے کیونکہ یہ انتقام جس نام مبارک سے شروع ہوا وہ یا رسول اللہؐ تھا اور جس بیس سے شروع ہوا وہ نبی ِ اکرمؐ تھا اس انتقام کا نام صادق وعدہ رکھا گیا اور جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ فلسطینی معصوم بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بوڑھوں کا قاتل ، قبلہ اول پر غاصب ظالم ریاست اسرائیل ہے ۔ جس رُعب و دبدبے سے انتقام لیا گیا اس نے اسلام و مسلمین کی عظمت کو بحال کر دیا ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہر حال میں ظالم کا دشمن اور مظلوم کا ساتھی بنائے ۔ آمین ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران تین سالہ تنظیمی مدت کے اختتام پر نئ کوئٹہ علمدار روڈ کی نئی مسئولین کا انتخاب کیا جس میں محترمہ کنیز زہرا صدر جبکہ صائمہ بتول ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین علدار روڈ کی نائب صدر منٹخب ہوئین مرکزئ صدر دونوں ذمہ داران سے حلف لیا اور آئندہ تین مہینے میں بھرپور یونٹ سازی کرنے کی تاکید کی ۔