The Latest
وحدت نیوز(لاہور)وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے آج آن لائن ڈویژنل صدور کے ساتھ پہلی میٹنگ رکھی میٹنگ کا آغا تلاوت کلام الہیٰ سے کیا گیا اور دوسری نشست تعارفی رکھی گئی، میٹنگ میں ڈویژنل صدور نے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں وحدت یوتھ ونگ کے ممبران اور عہدیداران تین نکات پر توجہ دیں اور اس کی رپورٹ بھی مرکز کو ارسال کریں گے، ماہ محرم الحرام میں یوتھ کی جانب سے کم از کم ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے، اور حضرت علی علیہ السلام یوتھ کا آڈیل ہونا چاہیے، دوسری بات محرم الحرام میں وحدت کے جوانان سبیلیں لگائیں، تیسری بات، یوتھ کے جوانان امام بارگاہوں و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات و سیکورٹی انتظامات میں بانیان سے تعاون کریں، اور امام زمانہ عج کے سچے سپاہی بنیں عزاداری جلوس کے دوران نماز باجماعت کا اہتمام کریں بانیان سے روابط کو مضبوط بنائیں۔
وحدت نیوز(لاہور)عید غدیر خم کی مناسبت سے مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ عید غدیر کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام اور بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت میں تہنیت و تبریک پیش کرتی ہوں خداوند عالم نے اس دن اپنے دین کو مکمل کیا اور امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی نعمتوں کو تمام کیا۔ غدیر اسلام کے ایک اہم ترین مسئلے ولایت اور اسے قبول کرنے کو بیان کرتا ہے مسلمانوں کیلئے رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ان کے جانشین کو جاننا بہت اہم موضوع تھا اور خداوند عالم نے عید غدیر خم میں حکم اعلان ولایت امیرالمومنین علی علیہ کے ساتھ ان کیلئے اس مسئلے کو واضح کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ غدیر اسلامی ممالک کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے، غدیر کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلامی حکومت کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے کیونکہ حکومت کا مطلب عدالت کا قائم کرنا ہے، اسی وجہ سے پروردگار نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانا اور اسکے پیغام کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے آئیے غدیر منائیں، اس کی یاد تازہ کریں، اس دن کا حقیقی مفہوم بتائیں، اس کی یاد میں لوگوں کی خبر گیری کریں، یتیم پروری اور مسکین نوازی کریں، جشن منائیں، لوگوں کی امداد کریں غرباء کا خیال رکھیں، عدل و انصاف کا عملی ثبوت دیں یہ سب کچھ کریں کہ اس دن ان تمام اعمال کا بےانتہا اجر و ثواب ہے لیکن یہ ضرور یاد رہے کہ ہمارے کردار میں مولا علی (ع) کی سیرت جلوہ گر ہو اور ہم زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر غدیری ہوں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لاہور میں عید غدیر کے حوالے سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے آڈیٹوریم سلمان فارسی گلبرگ لاہور میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر سرپرستی جشن عید غدیر و جشن بندگی کا انعقاد کیا گیا تقریب میں عمومی شرکت کے علاوہ ضلع لاہور کی تمام تحصیلوں کی صدور و کابینہ و کارکنان نےبھی شرکت کی۔
اس پر رونق تقریب میں مختلف یونٹس کی جانب سے منقبت و قصائد بارگاہ امیرالمومنین ع میں ھدیہ کیے گئے جبکہ ننھی بچیوں نے عید غدیر کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا ، جشن عید غدیر کے ساتھ ساتھ سن بلوغت کو پہنچنے والی بچیوں کے لیے جشن بندگی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام بچیاں شرعی حجاب کے ساتھ منظم انداز میں اسٹیج پر آئیں انہیں جید علمائے کرام کے ہاتھوں عبا پہنائی گئی۔
اس نورانی محفل میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی ،سنیئر رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور پرنسپل جامعہ بعثت مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مولانا احمد اقبال رضوی اور مولانا حسن مہدی کاظمی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم غدیر پر مقصد و ھدف انتخاب امامت و علوی طرز زندگی اور حالات حاضرہ کے موضوع پر بہترین معلومات فراہم کیں ۔
پروگرام کے اختتام پر مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی خطاب کیا انہوں نے آیہ تبلیغ کی تفسیر بیان کی اور کہا کہ اس دور میں ولایت کی اطاعت یعنی خط ولایت فقیہ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے جو اقوام ولی فقیہ کی اطاعت کے راستے امام زمانہ عج کی پیروی کر رہے ہیں آج کے دور میں وہ ہی اصل غدیری پیروکار ہیں ، محفل کے اختتام پر شرکاء مومنات نے اس عظیم الشان جشن کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور جشن بندگی جیسے بہترین پروگرام کو فروغ دینے اور بچیوں میں احکام شرعی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سویڈن میں قرآنِ پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے افسوسناک واقعے پر پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے پوری امت مسلمہ میں غم و غصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے خلاف تمام مسلمانوں کو یکجا ہوکر مؤقف دینا چاہیے اور عالمی سطح پر ایسی قانون سازی کرنی چاہیے جو ایسے واقعات کو روکے اور ان میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
وحدت نیوز(کراچی) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر سید زین رضا رضوی نے وحدت نیوز کو بتایا کہ الحمد اللہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہر قائد میں المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماعی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بفضل خدا مختلف اضلاع کے ایک ہزار سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں 30من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
زین رضوی کے مطابق اعلیٰ نسل کے جانور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربان کیئے گئے، مہنگائی کے اس بدترین دور میں ایسے ضرورت مند گھرانوں کو خاص طور پر عید الاضحٰی کی خوشیوں میں یاد رکھا گیا جو سال بھرگوشت کھانے سے محروم رہتے ہیں۔
زین رضوی نے اس کار خیر میں بھرپور مالی و اخلاقی تعاون کرنے والے مخیر خواتین وحضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہےاور ان تمام مخیرین کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا کی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے عید سعید قربان کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں اور تمام عالم اسلام بالخصوص حضرت امام خامنہ ای حفظہ اللہ و قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی خدمت میں عید قربان تہہ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہمارے سروں پر ولی فقیہ آیت اللہ العظمی' حضرت سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ و قائد وحدت ناصر ملت کا سایہ ہمیشہ قائم دائم رہے اس دن کے بابرکت خوشیاں اللہ رب العزت تمام عالم اسلام کو نصیب فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس عید الضحٰی کے پرمسرت موقع پر وحدت یوتھ کے جوانان کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور یوتھ کے لیے خصوصی پیغام ہے کہ یہ عیدالاضحیٰ شہداء ملت جعفریہ پاکستان کے بچوں کے ساتھ منائیں اس خوشیوں میں شہیدوں کے بچوں کو یاد رکھیں اور مملکت خداداد پاکستان کے لیے بھی دعائیں کریں۔
وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر علامہ تصور علی مہدی یوتھ کو ملک بھر میں فعال کرنے کے لئے ملتان ڈویژن سے دورہ جات کا آغاز کردیا، علامہ تصور علی مھدی کی ملتان آمد، یوتھ ونگ کے ذمہ داران کی شاندار سے شاندار استقبال ،طوطل پورہ میں ملتان ڈویژن کابینہ سے مرکزی یوتھ صدر علامہ تصور علی مھدی کی نشست، یوتھ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ ۔
تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے ملتان ڈویژن کا دورہ کیا۔ وحدت یوتھ کے جوانوں نے نو منتخب مرکزی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ برادر تصور علی نے، وحدت یوتھ کا تعارف، اسکے اغراض و مقاصد اور غیبت امام زمانہ (عج) میں ہمارے ذمہ داریوں پہ وحدت یوتھ کے جوانوں سے گفتگو کی۔ نشست کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ سانگڑہ سادات کی جانب سے پانچ روزہ معرفت امام زمانہ عج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
تفسیر القرآن، درس احکام اور معرفت امام زمان عج کے موضوعات پر مشتمل اس ورکشاپ میں بچیوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔
محترمہ مہک اور محترمہ حنفیہ ناز نے تدریس کے فرائض انجام دیے تربیتی ورکشاپ کے آخری روز نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ضلعی جنرل سیکرٹری محترمہ حنفیہ ناز نے انعامات تقسیم کیے۔
وحدت نیوز(کبیر والا) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی ایک روزہ دورے پر تحصیل کبیر والا ملتان ڈویژن پہنچے،اس موقع پر کارکنان کی جانب سےان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی ایک روزہ پر ڈویژن ملتان کی تحصیل کبیر والا پہنچے، جوانان کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔
پھولوں کے ہار پہنا کران کا استقبال کیا گیا، علامہ تصور علی مھدی نے جوانان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام مہدی عج کے ظہور کے لیے راستہ ہموار کرنے کے لیے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی تنظیمی دورے پر آج ملتان ڈویژن پہنچ گئے۔ ڈویژن ملتان کے یوتھ ونگ کے عہدیدران و کارکنان سے ملاقات کریں گے۔
ملتان میں یوتھ ونگ کو فعال بنانے پر جوانان سے خصوصی نشست میں بھی شرکت کریں گے اور نوجوانوں کو خصوصی ہدایات بھی دیں گے، مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے بتایا ہے کہ آج ملتان ڈویژن کا تنظیمی دورہ ہے اور عہدیداران وجوانان، ممبران سے ملاقات ہوگی۔