Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی کراچی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد جشن مولود کعبہ بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت علی علی ابن ابی طالب علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی،جس میں سماجی، سیاسی شخصیات مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تلاوت دعا کی سعادت محمد ارسلان رضوی نے حاصل کی۔

شہر کے معروف شعرائے کرام، منقبت خواں، اہلسنت سے تعلق رکھنے والے نعت خواں حکیم فیض سلطان قادری، قوال عمران، مجاہد، حیدر زیدی، ظہیر جارچوی، بلوچستان سے ہی تعلق رکھنے والے مہمان سجاد حسین و برادران، محمد رضا نقوی، محمد ارسلان رضوی، ریاست میر، نقی لاہوتی، راشد جلالوی، عبداللہ شریفی، عدنان سیفی، محمد علی جلالوی و دیگر نے بارگاہ ولایت حضرت امام علیؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 علامہ اظہر حسین نقوی، دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 رجب المرجب کا دن ایسا دن ہے کہ گلستان وحی  اور وحی کے امانتدار امام علیؑ دنیا میں تشریف لائے، اس موقع پر بردار ناصر حسینی نے کہا کہ حکومت نے نصاب تعلیم میں عقائد کو تبدیل کیا ہے اور ملت جعفریہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی شازش کی جارہی ہے ہم اتحاد بین المسلمین کے ذریعے حکومتی اداروں و تکفیری دہشت گردوں کی تمام استعماری سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

علامہ اظہر نقوی نے کہا کہ حضرت امام علیؑ کے ذکر سے مومنین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں اور منافقین کے چہرے مرجھا جاتے ہیں ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں حضرت امام علیؑ کی ولایت پر ایمان رکھنے والا بنایا ہے، آج پاکستان میں حضرت امام علیؑ کے ماننے والے اس ملک کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے چلے آئے ہیں اس موقع پر سماجی شخصیت دانش بخاری اور دیگر رہنماؤں نے کیک کاٹا اور شرکاء محفل میں تقسیم کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ عوام کے مسائل حل کرنے، نظام کی تبدیلی اور نئے پاکستان کے نعرے پر اقتدار میں آنے والے حکمران بھی عوام کو بھول گئے۔ غلط حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کے ہاتھوں بے حال عوام اب مہنگائی کے مزید جھٹکے برداشت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے اپنی روزمرہ ضروریات کو پوری کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ متوسط طبقہ بھی مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوا جبکہ غریب آدمی کا جینا اجیرن ہوچکا ہے۔ ایسے حالات میں معاشی خوشحالی کا واویلا مچانے والے وزراء اس مہنگائی کے طوفان پر کیوں خاموش ہیں۔ کیا عوام کو دوسرے ملکوں میں مہنگائی کی کہانی سنا کر مطمئن کیا جاسکتا۔؟

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اگر حکمران دوسرے ملکوں کی مہنگائی کی مثال دیتے ہیں تو فی کس آمدنی بھی انہی ممالک کے مطابق کریں۔ حکمران اپنے خوابوں سے باہر آکر عوام کے مسائل حل کرنے کا بھی سوچیں، تاکہ انہیں اندازہ ہو کہ عام آدمی حکومتی پالیسیوں کے باعث کس قدر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خالد خورشید کی حکومت کی عبوری صوبے کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہے تاہم عبوری صوبہ بااختیار ہونا ضروری ہے۔ ریاست ماں کا کردار ادا کرے اور ستر سالہ محرومیوں کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں نشستوں کی تعداد سےکسی صورت ستر سالہ محرومی کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ صوبائی حکومت اور اپوزیشن گلگت بلتستان کے مستقبل کے لیے ڈٹ جائیں اور کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ عجلت میں اور سوچے سمجھے بغیر فیصلہ کیا تو پورا خطہ ایک نئے بحران میں داخل ہوگا۔ سابقہ لولےلنگڑے سیٹ اپ کی طرح کا کوئی نظام نہیں چاہیے۔ نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں مجوزہ سیٹوں کی تعداد بہت کم ہے۔ مقتدر حلقے فوری نظر ثانی کریں گلگت بلتستان کو بھرپور نمائندگی دینے سے ریاست کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔ حتمی خدوخال تک عوام انتظار کرے ستر سال پہلے کی تاریخ دھرانے نہیں دیں گے۔

انہون نے مزید کہا کہ نظام کا آئینی تحفظ، حقوق کی یقینی، سبسڈی اور ٹیکس فری سمیت ریاستی مالیاتی و دیگر اداروں میں نمائندگی اور حصہ کی تفصیلات سامنے لاکر اسمبلی میں ڈسکس کرکے کسی فیصلے پر جانا چاہیے۔ اگر حکومت اور اپوزیشن کی شنوائی کے لیے مقتدر حلقے تیار نہیں تو ہمیں حکم کریں ہم عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔ عبوری صوبہ ریاست کے لیے قبول کیا ہے ورنہ ہمارا باقاعدہ صوبہ مطالبہ ہے۔ امید ہے حکومت، اپوزیشن اور مقتدر حلقے سنجیدگی سے اقدام اٹھائیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے طب اور صحت کے ماہرین کے وفد کی ڈاکٹرمیثم علی کی سربراہی میں ملاقات ۔ اس ملاقات کا مقصد 13 رجب المرجب کی مناسبت مبارک پیش کرنا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملت کے لئے خدمات اور فلاحی (ADMC) کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔

 وفد کے سربراہ ڈاکٹر میثم نے مجلس وحدت مسلمین تمام مسئولین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورخصوصی طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خدمت سلام بھیجا اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی ۔

 وفد کے سربراہ نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی امور خصوصا ADMC کے برادران جس لگن محنت ،ایمانداری اور امانتداری کے ساتھ ملت کے فلاحی اوررفاعی امورمیں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔ ہمیں آپ سب برادران  پر فخر ہے اور یہ ایثار اور قربانی قابل تحسین ہے ۔ ہم آپ کی کاوشوں پر مطمئن ہوجاتے ہیں جب دیکھتے ہیں ملت کی ہر مشکل گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کے برادران موسمی حالات کی پرواہ کیے بغیر ملک کے دور دراز علاقوں میں رابطہ اور دورہ جات اور علاقے کے مستضعفین کی بروقت خدمت اور جذبہ خیر سگالی کو دیکھتے ہیں تو ہمارے حوصلے مزید بلند ہوجاتے ہیں ۔

ہم صرف اپنا وظیفہ سمجھتے ہوئے اپنے بردران کی حوصلہ افزائی اور آپ دوستوں کےپاکیزہ  جذبوں کو سلام کی نیت سے  حاضر ہوئے ہیں ۔ہمارے روابط   ADMC کے شعبے میں  جاری رہیں گے ۔ آپ سے گفتگو کرنے اورایم ڈبلیو ایم کے  دوستوں سے ملنے کے بعد ہمارے احساسات میں مزید  اضافہ ہوا ہے ۔ اور خدمت کا جذبہ بڑھا ہے ۔ برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر کڑی تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے جن اقدامات کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف ان کے خلاف دھرنے دیتی رہی ہے آج وہی فیصلے دہرائے جا رہے ہیں۔موجودہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکی۔حکومت کے غیر دانشمندانہ اقدامات اس کی رہی سہی ساکھ کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تمام طبقے شدید متاثر ہیں۔اگر عوام سڑکوں پر نکل آئے تو پھر حالات حکومت کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے کر اپنی مشکلات میں کمی کر سکتی ہے۔یہ وقت عوام کو ریلیف دینے کا ہے۔اشیائے خورد ونوش کی ہوشربا قیمتوں سے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن ہو چکی ہے۔موجودہ حکومت کے ووٹرز اور سپورٹرز کی آس امید مایوسی میں بدل رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کا ادراک کریں۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) امیر المومنین حضرت علی ان ابی الطالب علیہ السلام کے یوم ولادت بسعادت کے موقع پر تربیت گاہ زینب کبریؑ  ( یتیم خانہ ) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جشن کی تقریب سے مرکزی سیکٹرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے بھی خطاب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی الطالبؑ کائنات کی ایک ایسی عظیم الشان ہستی ہیںجن کی سیرت پاک میں انسان اور انسانیت کی بقا اور آزادی کا راز مضمر ہے ۔حضرت علی علیہ السلام کی شان اور فضیلتوں کا احاطہ کرنا ناممکن ہے بلکہ قرآن و علم پر مکمل دسترس رکھنے والے ہی کسی حد تک ان کی معرفت حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات فقط کسی خاص مسلک،ملت یا مذہب سے وابسطہ نہیں بلکہ آپ کائنات کے ذرہ ذرہ کا سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابدی زندگی اور دنیوی کامیابی حاصل کرنے کے لئے معرفت امام کی ضرورت ہے ۔تقریب سے منتظم مدرسہ خانم نور جہاں (فارغ التحصیل قم المقدس ) نے بھی خطاب کیا اور معاشرہ سازی اور یتیموں کے لئے کی گئیں مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہا اختتام پر بچوں میں عیدی کے طور پر نقدی تقسیم کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree