Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے زیراہتمام کابل کے مظلوم شہداء کی یاد میں مشعلیں جلائی گئیں اور شہداء کی تصاویر پر پھول رکھے گئے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے شیعہ ہزارہ نسل کشی کے خلاف نعرے لگا کر دھشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ کابل کے شیعہ تعلیمی اداروں اور مساجد پر دھشت گرد حملہ ہزارہ شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔ افغان حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو مکمل تحفظ دے۔ افغانستان میں بم دھماکے خودکش حملے اور معصوم انسانوں کا قتل عام طالبان حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ شیعہ نسل کشی پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی حیرت انگیز ہے۔ اگر فرانس میں دھشت گردی ہوتی ہے تو پوری دنیا چلاتی ہے کیا افغانی انسان نہیں ہیں؟ کیا پیرس میں بسنے والے انسانوں کا خون ہزارہ شیعہ کے خون سے زیادہ سرخ ہے؟انہوں نے کہا کہ داعش جیسی دھشت گرد تنظیموں کو امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔ ایک تعلیمی ادارے کو خون میں نہلا کر انسان دشمن دھشت گردوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کی ہے۔ معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام کرنے والے درندوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے ؟ افغانستان کی طالبان حکومت اس سوال کا جواب دے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے راہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کابل میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ نہتے اور معصوم انسانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا ہے۔ طلباء پر حملہ کرنے والے قوم کے مستقبل پر حملہ کررہے ہیں۔ انہوں نے سانحہ کابل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں شہید ہونے والے کمسن روزہ داروں پر حملہ کرنے والے دین اسلام کے حقیقی دشمن ہیں۔ ہم واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے رنجیدہ اور انکے لواحقین کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ہزارہ شیعہ قوم کو مستقبل کے معماروں سے محروم کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کابل شہر میں طلباء کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔ ہم انہیں شکست دے کر ہر میدان میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ میدان میں آکر مقابلہ کرسکے۔ اسی لئے وہ اپنے ناپاک عزائم تک پہنچنے کیلئے معصوم لوگوں کا خون بہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام مسلمانوں کو یکجا ہوکر کابل کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنی ہوگی۔ مسلمانوں کو مل کر دین دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ اسلام امن کا دین ہے اور تکفیری سوچ کے حامل دہشتگردوں کیلئے اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے راہنماء نے آخر میں شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری شعبہ امور جوانان وخطیب ولایت علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی والدہ محترمہ سید خیر النساء بنت سید قاسم شاہ موسوی طویل علالت کے بعد بارضائے الہٰی دارالفناء سے دار البقاءکی جانب کوچ کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کچورہ بلتستان میں ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

علامہ اعجاز بہشتی کی والدہ محترمہ کی رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، علامہ مختارامامی، آغا سید رضا، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی، اسد عباس نقوی، ملک اقرار حسین، نثار فیضی،علامہ مقصودڈومکی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ شبیر بخاری، عارف الجانی ، آصف رضا ایڈوکیٹ ، مظاہر شگری، محترمہ زہرا نقوی، تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ وحید عباس کاظمی ، علامہ یاسر سبزواری، علامہ برکت مطہری، وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم، ممبر جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی، محترمہ کنیز فاطمہ، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ جی بی الیاس صدیقی ودیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ خداوند متعال مرحومہ کوجوار جناب شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے اور آغا اعجاز بہشتی سمیت دیگر تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے ۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی گئی جس میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی رہنمااور سینٹرل سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی نے کہا ہے کہ یوم شہادت امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام سندھ بھر میں مذہبی عقیدت اور احترا م کے ساتھ منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں دیگرشیعہ رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر مجالس او ر عزاداری کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علی ؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ امام علی علیہ السلام کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کر دیا گیا، امام علی ؑ نے عدالت کے قیام کے لئے اپنی جان قربان کی اور اسی طرح کربلا میں بھی عدالت کے قیام کے لئے امام حسین ؑ نے بے مثل قربانی دیکر اسلام اور عدالت کو تحفظ فراہم کیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے حکمران امام علی ؑ کے طرز حکومت کو اپنا اسوہ قرار دیں۔ ہم پاکستان میں عدل و انصاف اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن یہ اسی صورت قائم ہو سکتی ہے جب حکمران امام علی ؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہوں اور نظام حکومت میں امام علی ؑ کے طرز حکمرانی کو سیرت قرار دیں۔

علامہ باقر زیدی نے حالیہ دنوں میں فلسطین میں ہونے والی صہیونی جارحیت اور مسلسل ستر سالوں سے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششوں کو تیز کریں۔ انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقا ت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا فلسطینی قوم اور عالم اسلام کے ساتھ بد ترین خیانت ہے جسے مسلم امہ کبھی معاف نہیں کرے گی۔مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ ستائیس رمضان کو جمعۃ الوداع یوم القدس منایا جائے گا۔ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سندھ بھر میں یوم القدس کے احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر کیا جائے گاجس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے شیعہ لاپتہ افراد کے معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لا پتہ افراد کو بازیاب کریں اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ موجودہ ملکی  صورتحال پر انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و استحکام اور آئین کی حقیقی بالادستی کے لیے انتخابات کا بلاتاخیر انعقاد ناگزیر ہے۔ ایک صاف شفاف منتخب جمہوری حکومت ملک و قوم کی ضرورت ہے۔اس کے قیام کے لیے مقتدر قوتوں کو مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے ایسا جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جانا چاہئیے جو اصل صورتحال اورحقائق کا تعین کرکے عوام کو حقیقت سے آگاہ کرے۔پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات میں امریکی مداخلت اور سابق وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر چہ مگوئیوں کا خاتمہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایک غیر جانبدار عدالتی کمیشن حقائق کو کھول کر عوام کے سامنے رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار ریاست میں کسی بھی ملک کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ ارض پاک کے معاملات میں امریکہ کی دخل اندازی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔امریکی ڈکٹیشن کی تابعداری ملک و قوم کے وقار کے منافی اور غیرت و حمیت کے تقاضوں کے برعکس ہے۔''امریکہ کا جو یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے '' ہمارے اس نعرے کی گونج اب ایوانوں میں بھی سنی جا رہی ہے۔امریکہ کے خلاف ہم اپنے پہلے دن کے موقف پر آج بھی اٹل ہیں اور مستقبل میں بھی اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مزا یوسف حسین، رہنما علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری،مولا رضا جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا علی انور،مولانا ملک غلام عباس، میر تقی ظفر، شہزاد علی رضوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےدیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ سو سال قبل مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام  کے سر اقدس پر ہونے والا وار عدل و انصاف، زہد، صبر و رضا اور تقوی پر وار تھا۔اس روز انسانی فضیلتوں کو شہید کیا گیا۔امیر المومنین ؑ کی زندگی کا ہر پہلو عالم بشریت کے لیے اسوہ حسنہ ہے۔ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگراموں کا آغاز ہو رہا ہے۔عزاداری کے مرکزی اور روایتی جلوسوں کو متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی مہیاکی جائے۔ عزاداری کے پروگراموں  کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مومنین کو پہلے سے زیادہ چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔عالم استعمار نے دہشت گردوں کا جو جال بچھا رکھا ہے وہ نئے سرے سے فعال ہو چکا ہے۔گزشتہ روز کابل دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انہی انسانیت دشمنوں کی کارستانی ہے۔

انہوں نے سانحہ کابل کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں بسنے والے اہل تشیع کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ کے حکم کے مطابق جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا نام دیا گیا ہے۔اس رو ز عالم اسلام فلسطین کے مسلمانوں  سے یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملت تشیع یوم القدس کے موقع پر مظلومین جہاں کے لیے آواز بلند کرے گی۔اسرائیل عالم استکبار کی ایجاد کردہ ایک غاصب ریاست ہے۔مسجد اقصی میں بے گناہ نمازیوں پر تشدد اور حملے  مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے صیہونیوں کی سیاہ کاریوں کا  تسلسل ہے۔اسرائیل کا وجود امریکہ کے سہارے پر قائم ہے۔وطن عزیز میں جاری تکفیریت، دہشت گردی اور انتہا پسندی میں امریکہ اور اس کے حواری  ملوث ہیں۔ پاکستان کے کچھ حکمرانوں سے اپنے  قومی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کرتے ہوئے امریکہ کی تابعداری کی۔ہم اس ملک کو امریکہ سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کی آزادخارجہ و داخلہ پالیسی شہید عارف حسینی کا وہ عظیم نظریہ تھی جس پر مجلس وحدت مسلمین آج بھی کھڑی ہے۔اس ایشو پر عمران خان کے موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ارض پاک کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے پاکستان میں کئے جانے چاہئے۔انہوں نے کہا اقوام عالم کے سامنے باوقار زندگی گزارنے کا واحد طریقہ امریکی  غلامی سے انکار ہے۔ امریکہ کی دوستی وطن سے دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیٹر گیٹ سکینڈل پر عدالتی کمیشن بننا چاہئے اور اس کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہئے۔ عوام کسی لولی پاپ سے مطمئن نہیں ہو ں گے۔حب الوطنی کاتقاضا ہے کہ امریکہ کے خلاف ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں  ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ امریکی مداخلت کا خاتمہ ہو سکے۔


وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر انتظام فلسطین پر سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں معززین شہر اور اسلام آباد کے کابینہ ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع راولپنڈی کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد میٹنگ بعنوان " یوم القدس انتظامات کا جائزہ " کے حوالے سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جڑواں شہروں سے شرکت کا جائزہ لیا گیا۔

ورکنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ چار مختلف مقامات سے امریکہ مخالف کار و بائیک ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ خصوصی نشرواشاعت کا ٹاسک دیا گیا ۔ جمعتہ الوداع پر امریکہ و اسرائیل مخالف ایک تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے جو مکتب اہل بیت کی خوداری کا پیغام ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree