
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کےضلعی صدر اور پاراچنار سٹی کے مئیر علامہ مزمل حسین فصیح نے کہا ہے کہ پاراچنار کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں، جس کے منفی اثرات پورے ضلع کرم کی فضاء پر مرتب ہوں گے، آئے روز شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جاتا ہے، روڈ کو زبردستی بند کرنا معمول بن چکا ہے، جو کہ ریاستی رٹ کے لیے بھی بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر سے دہشت گرد مورچے بنارہے ہیں، جس پر ضلع کرم کے تمام طبقات میں بے چینی پائی جاتی ہے، ضلع کرم کے شیعہ، سنی عوام امن و امان کے خواہاں ہیں، مگر دوسری جانب چند شرپسند عناصر کسی کے ایماء پر ضلع کرم کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کی انتظامیہ ان مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے یہی تاثر جا رہا ہے کہ ان امن دشمن عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے، ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو شرپسند گاڑیوں پر پتھراؤ اور روڈ کی بندش میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، ضلع کرم کی پرامن فضاء کو قائم رکھنا اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا کے پی کے حکومت اور کرم انتظامیہ کی زمہ داری ہے،جو اس وقت مکمل ناکام ہیں۔اگر حالات جوں کے توں رہے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردانہ حملے میں فوجی جوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، حملے میں کئی جوان شہید ہوئے ہیں، ہم شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بہادر جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، بزدل دہشتگردوں نے خود کش دھماکہ کر کے ہمارے جوانوں کو بڑی بے دردی سے شہید کیا ہے۔
صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں اور ان سرپرستوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے علاقے کے امن کو بحال کیا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عرصے سے جاری ان بہیمانہ کاروائیوں کو فی الفور روکا جائے جس میں کئی بے گناہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے درگاہ سید عنایت علی شاہ پر سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ عالم انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر گرامی بحیثیت بیٹی بحیثیت شریک حیات اور بحیثیت ماں کے آئیڈیل کردار کی مالک ہیں۔ آپ کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام ابیہا سیدہ النساء العالمین بضعہ منی اور سیدہ النساء اھل الجنت کے خطاب عطا کئے جو کہ آپ کے بے عیب کردار اور بے مثال شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات خاتون جنت معیار حق اور صدیقہ کبری ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائے۔ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو مل کر ایام فاطمیہ کے موقع پر رسول اللہ کی دختر گرامی حضرت سیدہ نساء العالمین کے ایام کو منانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے مسلم خواتین کو سیرت فاطمی کو اپنانا چاہیے۔ مغربی ثقافت نے نوجوان نسل پر جو شب خون مارا ہے مغربی ثقافتی یلغار حیا عفت و پاکدامنی اور حجاب جیسے اعلیٰ انسانی اقدار کو ختم کر کے بے حیائی عریانی فحاشی اور بدکاری کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ جس کے مقابلے کے لئے امت مسلمہ کو سیرت فاطمی سے درس لینا ہوگا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہڈور چلاس کاگیارواں دن بھی گزرگیا ہم تواس امیدکےساتھ یہاں کھڑےہیں بول رہےہیں کہ سانحہ اس شاہراہ کاآخری سانحہ ہو۔آج کےبعداس شاہراہ پرسفرکرنےوالے مسافرین اپنےآپ کومحفوظ سمجھیں لیکن اب تک کی حکومتی غیرسنجیدگی سے ایسالگ رہاہے کہ یہ سانحہ بھی سابقہ سانحات کی طرح تعزیت اورمذمت کی نذر ہوجائےگا۔
جناب سپیکرصاحب چیف منسٹرکی موجودگی میں چلاس کےجرگہ میں علماء دیامرنے بہت سارے حقائق سے پردہ اٹھایاہے اورمتفقہ طورپرسی ایم صاحب آپ سے مطالبہ کیاہے کہ سرزمین دیامرکودھشت گردوں سے پاک کریں اس کےبعد کس چیزکاانتظارہے اب تک کی کارکردگی سے توایسالگتاہے کہ دھشت گردوں کوراضی کرکےگرفتار کرناچاہتے ہیں جب تک ان دھشت گردوں کوگرفتارکرکے قرار واقعی سزا نہیں دیں گے یہ شعر اپنی آب وتاب سے سننے کوملے گا۔متاع کارواں لٹنےکامیں الزام کس پردوں؟کہ اس الزام کےزد میں امیرکارواں بھی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ودیگر مرکزی قائدین سمیت گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین نے امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دخترکے انتقال پر ملال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے غمزہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصرعباس، صوبائی صدر آغا علی رضوی، شیخ احمد نوری ، کاظم میثم سمیت دیگر نے کہا کہ امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دختر کے انتقال پر نہایت افسوس ہوا۔غم کی اس گھڑی میں علامہ شیخ حسن جعفری صاحب اور ان کے خانوادگان و دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوری کا پہلا آن لائن اجلاس علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں 28 اضلاع میں سے 14 اضلاع کے 15 مسئولین/نمائندوں نے شرکت کی جبکہ 7 صوبائی اراکین اور مرکز سے جناب برادر سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی ۔ جن 14 اضلاع کے صدور نے آن لائن اجلاس کو جائن کیا ان کے نام یہ ہیں ۔
جھنگ سے علامہ سید روح اللہ کاظمی ،تلہ گنگ سے سید ضامن عباس شاہ ،چکوال سے سید سید وسیم کاظمی ،ننکانہ سے پیر سید سبط حسن شاہ ،شیخوپورہ سے سید عرفان نقوی ،اوکاڑہ سے سردار ناصر بلوچ ایڈوکیٹ ،لاہور سے برادر نجم عباس خان ،قصور سے چوہدری ضیغم عباس / سید سجاد نقوی ،نارووال سے سید منیر شیرازی ،گوجرانوالہ سے سید مبشر زیدی ،راولپنڈی سے مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی ،مری سے سید حیدر نقوی ،ساہیوال ڈاکٹر صاحب ،اسلام آباد سے اسداللہ چیمہ صاحب نے شرکت کی ۔ صوبائی کابینہ کے برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات، سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، ، سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے پہلے آن لائن اجلاس میں شرکت کی مرکز کی نمائندگی سید ناصر عباس شیرازی نے کی ۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس رات ساڑھے نو بجے شروع جبکہ ساڑھے 10 بجے اختتام پذیر ہوا ۔ صوبائی صدر صاحب نے پورے ایجنڈے کے مطابق گفتگو فرمائی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔الیکشن 2024 پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ آنے والے صوبائی شوری کے اجلاس کی تیاری اور اس میں ضلعی نمائندوں کی شرکت کے حوالے سے صوبائی صدر صاحب وضاحت کے بیان فرمایا ۔ یہ پہلا آن لائن اجلاس تھا اس میں کئی اضلاع کے نمائندے تکنیکی خرابی کے پیش نظر شریک نہ ہوسکے ۔ ان شاءاللہ آگے اس تکنیکی مشکل کو حل کرلیا جائے گا ۔
سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری نے آخر میں حالات حاضرہ پر گفتگو کی ۔ اور تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس کا آغا ز تلاوت قرآن /حدیث معصوم کیا گیا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا ۔
اجلاس کے صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور تمام اضلاع کے ضلعی مسئولین اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔