Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور) حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اپنے وفد کے ہمراہ ،لاہور شہر کے قدیمی سالانہ روائتی جلوس عزاء بسلسلہ یوم شہادت جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا موچی دروازہ تا بی بی پاک دامن میں شرکت کی۔ علامہ صاحب اپنے وفد کے ہمراہ کافی دیر تک جلوس میں نوحہ خوانوں اور ماتمیوں کے ہمراہ ماتم کرتے ہوئے پیدل چلتے رہے ۔ راستے میں لوگ علامہ صاحب کو اپنے درمیان پا کر احساس عقیدت کرتے نظر آئے ۔

 اس جلوس میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بی بی پاک دامن تک جلوس یوم شہادت جناب سیدہ (س) ، عاشورہ جیسے جلوس کا منظر پیش کررہا تھا ۔ شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ،آفتاب علی ہاشمی سینئر ضلعی نائب۔ صدر ،رانا کاظم ضلعی نائب صدر ،برادر نقی ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود کے علاوہ برادر سجاد نقوی وحدت یوتھ مرکزی جنرل سیکرٹری، برادر شعیب تاج پورہ والے ،برادر شعیب سمن آباد والے ،سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر ،ضلعی مسئولین بھی جلوس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ہمراہ موجود تھے ۔

 جلوس کے راستے میں صحافی حضرات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 3 جمادی الثانی 11 ہجری یوم شہادت دختر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے اور یہ جلوس اہالیان لاہور نے نکال کر ثابت کیا ہے وہ غم رسالت مآب میں شریک ہیں ۔ مدینہ میں دروازہ اہل بیت علیہم السلام جلایا گیا ۔ جس گھر میں علی وبتول علیہم السلام رہتے تھے اس گھر کو آگ لگی آج اہلبیت علیہم السلام غمزدہ ہیں ۔ آج کا دن عاشورہ سے کم دن نہیں ۔ اہالیان لاہور نے گھروں سے نکل کر عزاداری  کے جلوس میں  شریک ہو وقت کے امام (حضرت امام مہدی عج ) کو پرسہ دیا ہے ۔ آج پورے ملک اسی مناسبت سے مجالس عزاء برپا ہیں ۔ لاہور میں کئی امام بارگاہوں میں عشرے اور کئی میں خمسہ مجالس برپا ہیں ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں شہادت سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سےعظمت فاطمتہ الزہراؑ بنت محمد ؑ کانفرنس کا انعقا کیا گیا جس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر دیگر شرکاء میں صوبائی صدر علامہ سیدعلی اکبر کاظمی، ضلعی صدر علامہ سیداعوان علی شاہ شیرازی ،علامہ سیدزاھد کاظمی، علامہ عیسی امینی صاحب ،منقبت خواں جناب طاھربلتی بھی موجود تھے ۔کانفرنس میں شیعہ سنی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ضلعی صدر فخر نسیم نے سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

 آرمی پبلک اسکول پشاور کے ان معصوم بچوں کی قربانی سے ہمیں پیغام ملتا ہے کہ آپس کے باہمی اختلاف کو بھلا کر دہشت گردی سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشش کریں۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی ڈویڑنل صدر وحدت یوتھ دلشیر، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر، اظہر حسین، عاطف حسین اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں اور اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا  سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کر دیا تھا9 برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا، یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ 9 برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی، آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا، پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ اراکین کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر آنے والے الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھر پور حصہ لینے کا اعلان اور آئندہ کچھ دنوں میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام جمع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری، تحصیل چیرمین و ضلعی صدر مولانا مزمل حسین۔ صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی، صوبائی رہنما حاجی علی داد، مرکزی پولیٹیکل کونسل کے ممبر ظہیر عباس نقوی۔ سخراب حسین۔ تحصیل پاراچنار کے صدر سید مسرت حسین، حاجی سیعد خان اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول ارشاد بنگش نے شرکت کی۔

اجلاس میں آنے والے الیکشن میں دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد پر مشاورت ہوئی، چیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن میں حصہ لینے کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔اور کہا کہ اس وقت ہمارا اپنے حلقے بنانے کے لئے الیکشن میں حصہ لینا اور سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔سید اسد عباس نقوی نے پی ٹی ائی کے ساتھ جاری بات چیت کے حوالے سے بریفننگ دی ۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سرزمین پر یوں تو ایک سے بڑھ کر ایک سنگین اور وحشت ناک سانحات رونما ہوئے ہیں لیکن ایک ایسا سانحہ جس نے پوری قوم کے نا صرف جسموں بلکہ روحوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور جس کے اثرات طویل عرصے تک انسانی اذہان سے محو نا ہوسکے اور جو دلخراش سانحہ آج بھی ہر سال پہلے کی طرح تازہ ہوکر ہماری نگاہوں کے سامنے آجاتا ہے وہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور ہے ۔

16دسمبر 2014 کی تاریخ اور یہ دن ہمیں ان 144 معصوم کھلتے ہوئے پھولوں اور ان کی باغبان استانیوں کی یاد دلاتاہے جنہوں نے گندی سیاست اور غلیظ مقاصد کی بھینٹ چڑھ کر اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کی خاطر قربان کیں۔

آرمی پبلک اسکول پشاور پر ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردوں نے داخلی ایجنٹوں کی مدد سے حملہ آور ہوکر نا صرف اندھادھند فائرنگ کی بلکہ خودکش دھماکے کرکےڈیڑھ سو کے قریب معصوم طلباءوطالبات اور خواتین اساتذہ کو بربریت کا نشانہ بنایا تھا۔

چشم فلک نے ایسی وحشت ناک مناظر اس سانحےمیں دیکھے کہ ہر زندہ ضمیر شخص اپنے جذبات پر قابو نا رکھ سکا اور فرط جذبات سے اس کی آنکھیں آب دیدہ ہوئیں۔

افسو س کے آج 9 برس گذرجانے کے باوجود ان 144 شہداء کے خاندان ریاست سے اپنے پیاروں کے لہوکا انصاف مانگتے نظر آرہے ہیں، ریاست سے انصاف تو کیا ملنا تھا اس سانحے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان کے بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ریاستی قید سے باآسانی فرار کرواکر بیرون ملک بھیج دیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree