
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈہ پور کے والد محترم میجر امین اللہ گنڈہ پور کے والد بزرگوار داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین بشمول علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی ، اسدعباس نقوی نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے قائدین نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے انتقال پر جناب علی امین گنڈہ پور کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، مرحوم کے تمام سوگواران عزیز و اقارب کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،خداندومتعال مرحوم کی منزلیں آسان کرے،درجات بلند فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
وحدت نیوز(اصفہان)نوجوانوں کا فریضہ ہے کہ وہ مقاومتی محاذ کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں۔حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میر مرشدی ۔فصیلات کے مطابق 7 فروری 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام عشرہ فجر کے دنوں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اس نشست سے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میر مرشدی نے خطاب فرمایا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام میر مرشدی نے کہا کہ امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیشہ سے کسی نہ کسی مسئلہ پر دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان کوئی نہ کوئی اختلاف پیدا کرے لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہا ہے اور ذلت اس کا مقدر بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چاہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرے لیکن کامیاب نہیں ہوا، چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرے لیکن کامیاب نہیں ہوا اور غزہ میں جس طرح جنگ کا ماحول بنایا گیا اس کا بھی امریکہ کو کوئی فایدہ نہیں ہوا، اب اسرائیلی مجبور ہوگئے ہیں کہ حماس کے ساتھ صلح کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں میں جو خواص ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ اسلام حقیقی ہر جگہ پہنچائیں۔
اسی طرح ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقاومتی محاذ کا پیغام پہنچانے کے لئے میدان میں اتریں۔
آخر میں انہوں نے انقلاب اسلامی اور مقاومتی محاذ کا پیغام دنیا تک پہنچانے کے لئے جوانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام والمسلمین میر رشدی کی گفتگو کے اختتام پر برادر غلام علی بلتستانی نے حاضرین کے سامنے ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد دعائیہ کلمات سے جلسے کا اختتام کیا گیا۔۔
وحدت نیوز(لاہور)جناب مولانا محمد عاصم مخدوم چیئرمین کل مسالک بورڈکی جانب سے کوآرڈینیٹر خطباء وذاکرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن رضا ہمدانی کو انجینئر حمید حسین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کو قومی پارلیمانی جماعت بننےکی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر جناب مولانا محمد عاصم مخدوم چیئرمین کل مسالک بورڈ ، پروفیسر سید محمود غزنوی قومی امن کمیٹی پاکستان ، علامہ سمیع اللہ منگھول صوبائی رہنما پاکستان ملی مسلم لیگ پنجاب، جناب ذوہیب الحسن ذاکر اہلبیت ؑ جناب ظہیر الحسن کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے عمران خان اور تحریک انصاف کے لئے بدترین دنوں میں آواز بلند کی۔ ہماری قیادت ظلم و جبر کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ صرف اور صرف ایک پارٹی مجلس وحدت مسلمین مخلص ہے۔ ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف اور عمران خان کی اتحادی جماعت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد وحدت چیرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت نے اس ظلم و جبر کے اس بدترین دور میں تحریک انصاف کے حق میں آواز بلند کی۔ ہماری جماعت مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، صحافی اور پاکستانی دانشور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جواں مردی اور استقامت کے متعرف ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم ہی وہ جماعت ہے جو قابل اعتماد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے بتا دیا ہے کہ عمران خان ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی نشان خیمہ پر اپنے آزاد امیدواروں کو لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نڈر ہے، ہم نہ بکنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے لوگ ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر وقت کے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ائ حفظہ اللہ اور تمام حق پرستوں اور ظالمین جہاں کے سامنے سینہ سپر ہونے والے حریت پسندوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران انسانی و اسلامی تہذیب کا گہوارہ ثابت ہوا ہے، جس کے وقوع پذیر ہونے سے ظلمت و تاریکی کے اندھیرے چھٹ گئے، اس عظیم الشان انقلاب کے بانی رہبر کبیر حضرت روح اللہ الموسوی الخمینی رضوان اللہ کو شاندار خراج عقیدت و سلام پیش کرتا ہوں، انقلاب اسلامی نے دنیا میں وسیع پیمانہ پر چھائی ہوئی استعماریت اور سامراجیت کے خون آلود پنجوں سے سماجی ،سیاسی، اقتصادی ،ثقافتی مفادات کو نجات دلائی اور اقتدار پر قابض استعماری نوکر صفت پٹھو حاکموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی، اپنی خود مختاری کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لئے سعی و کوشش کی جس نے پوری دنیا کے مستضعفین اور پسے ہوئے طبقات کو آزادی کی امید دلائی کہ جس سے تحریک لیتے ہوئے مظلوم عوام اپنے حقوق انسانی کے حصول کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، جلد انقلاب اسلامی ظہور امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے متصل ہو گا۔ انشاء اللہ
وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ۱۱ فروری 45 ویں سالگرہ انقلاب اسلامی کے موقع پر تمام تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین اور بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والے عظیم اسلامی انقلاب کی برکات اور کامیابیوں کو فراموش کر دینا امت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔اپنے اعلٰی اور وسیع اہداف کی وجہ سے یہ انقلاب ایک خطے اور ملک کا انقلاب نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے رہنماء انقلاب نظر آتا ہے، جس کا تعلق کسی ایک ملک کے باشندوں سے نہیں بلکہ دنیا میں رہنے والے تمام انسانوں کے حقوق سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کرتے ہوئے قرآن کریم و رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آفاقی تعلیمات کو مدنظر رکھا یہی وجہ ہے کہ تمام تر پراپگینڈہ اور سازشوں کے باوجود یہ انقلاب و نظام آج تک قائم دائم ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کی قیادت میں پہلے سے ذیادہ مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا تمام عالم اسلام کو نہ صرف اس انقلاب اسلامی کی حمایت جاری رکھنی چاہیے بلکہ اپنی سر زمینوں میں بھی طاغوت شکن اور الہی نظام کے نفاذ کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔