The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس،  پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشپ بلترتیب عمر ایوب اور شبلی فراز، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سائیں زین شاہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی اور اس کے نیچے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جن میں ایک رابطہ کمیٹی ہے جس کو اسد قیصر دیکھیں گے، دوسری کمیٹی تنظیمی معاملات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے ہے جس کی نگرانی حامد رضا کی ہوگی اور تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے تشکیل دی گئی ہے جس کی ذمہ داری لطیف کھوسہ نے اٹھائی ہے اور دوسری اتحادی جماعتوں سے بھی لوگ اس میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔ خاص کر بلوچستان کے مسائل پر بی این پی کے ساجد ترین نے تفصیلی گفتگو کی۔ بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان بڑھتی خلیج کو پاٹنے کے لئے تجاویز پیش ہوئے اور ان کو منظوری بھی ملی۔

خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے ایشوز پر اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت میں بیٹھے جماعتوں کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

طاقت کے زور پر نہ ہی خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کا کوئی پائیدار حل ڈھونڈا جا سکتا ہے اور نہ ہی بلوچستان میں۔ جبکہ سندھ کے عوام سے دریائے سندھ کے پانی کو لے کر ہم کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

اس کے علاوہ ہم نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں شریک نہ ہونے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیچھے یہی امر ہے کہ یہ جعلی حکومت اس مسئلے کے حل میں سرے سے سنجیدہ ہی نہیں۔ اس وقت ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کے قائد کو اس اہم اجلاس میں نہ بلانا ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں تلخی صرف مذاکرات کے میز پر ہی ختم ہو سکتی ہیں۔ اس لئے ہماری اولین اور آخری ترجیح مذاکرات ہی ہونے چاہئیں۔

افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ان کے ساتھ ہمارے تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ یہاں پر تجارت اور کاروبار کے مواقع بھی موجود ہے اور وسطی ایشیا کے ممالک تک رسائی بھی افغانستان کے ذریعے مل سکتی ہے۔

ہم کسی صورت یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے دو ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہو۔ یہ خطہ پہلے سے ہی جنگوں سے تباہ حال پڑا ہے اور ہم کسی نئے جنگ کے آگ کو پھونکیں نہیں مار سکتے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد ریاست کے لیے آواز بلند کی، ایک ایسی ریاست جہاں انصاف، آزادی اور عوام کی حکمرانی ہو۔ لیکن آج دل خون کے آنسو روتا ہے کہ وہ خواب کہیں کھو چکا ہے۔

‏ملک اس وقت بدترین معاشی بحران، مہنگائی، اور بے روزگاری کی لپیٹ میں ہے۔ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے۔ جمہوریت صرف کتابوں میں رہ گئی ہے، زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

‏افسوس کہ آج اس قوم کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر کرپٹ عناصر اور مافیاز کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسی سیاسی جماعت جسے عوام کی سب سے بڑی حمایت حاصل ہے، اسے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اس کے حقِ حکمرانی کو چھینا جا چکا ہے۔ طاقتور طبقے عوام کے فیصلے روند رہے ہیں اور قوم کا مستقبل مٹھی بھر مفاد پرستوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔

‏آج 23 مارچ کے دن ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا اس لیے کہ چند خاندان اور مافیا اس قوم کی تقدیر کے مالک بن جائیں؟ یا اس لیے کہ عوام کی حکمرانی ہو، انصاف اور میرٹ کا بول بالا ہو؟

‏آئیے آج کے دن عہد کریں کہ ہم ظلم، ناانصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ ہم اس ملک کو اس کے اصل راستے پر واپس لے کر آئیں گے جہاں عوامی رائے کو مقدم سمجھا جائے گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں ایک خوددار، آزاد اور خوشحال ریاست بنے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ آج کوئٹہ کی سڑکوں پر پرامن مظاہرین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور فائرنگ کا منظر دیکھ کر دل دہل گیا۔ ایک معصوم بارہ سالہ بچہ خاک و خون میں تڑپتا رہا اور ظالموں کے دل نہ پسیجے۔

سوچنے کا مقام ہے — اس ظلم نے بلوچستان کے چپے چپے میں کیا پیغام دے دیا؟کیا حکمرانوں کے دل پتھر ہو چکے ہیں یا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مکمل کھو چکے ہیں؟ایسا لگتا ہے ریاست خود عوام سے دشمنی پر اتر آئی ہے۔یاد رکھو! ظلم کی ہر گولی، ہر لاٹھی، ہر شہادت تاریخ لکھ رہی ہے —اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔میں اس ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پردردموقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک، وہ المناک دن جب تاریخِ انسانیت کا سب سے بڑا مظلوم، عدل و انصاف کا سب سے عظیم علمبردار، یتیموں کا باپ، مظلوموں کا سہارا، امیرالمؤمنین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام محرابِ عبادت میں شہادت کے درجے پر فائز ہوا۔

‏مولا علیؑ کا وجود قرآنِ ناطق تھا، جو اپنے عمل، کردار اور قول سے انسانیت کو راستہ دکھاتا رہا۔ آپؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کیا، حق کی سر بلندی کے لیے ہر قربانی دی، اور اپنی حکومت کا مرکز عدل و انصاف کو بنایا۔ آپؑ فرماتے ہیں:
‏“حکومت کفر کے ساتھ تو چل سکتی ہے، لیکن ظلم کے ساتھ نہیں”

‏آج جب دنیا بالخصوص ہمارا وطن پاکستان ظلم، ناانصافی، کرپشن اور بے یقینی کا شکار ہے، ہمیں مولا علیؑ کے در سے ہی سبق لینا ہوگا۔ کیونکہ مولا علیؑ صرف ایک شخصیت نہیں، بلکہ ایک مکمل نظامِ زندگی کا نام ہے — ایسا نظام جو معاشرے میں عدل، مساوات، محبت، اور انسانی احترام قائم کرے۔

‏شہادتِ امیر المومنین حضرت علیؑ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ:
‏•ظالم کے خلاف ڈٹ جانا ہی علیؑ کا راستہ ہے،
‏•مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا علیؑ کی سیرت ہے،
‏•حق بولنا، چاہے سر کٹ جائے، علیؑ کا طریقہ ہے۔

‏آئیے! اس موقع پر عہد کریں کہ ہم مولا علیؑ کے کردار کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں گے،
‏انصاف، امانت، دیانت اور حق پرستی کو اپنائیں گے،
‏اور اپنے ملک کو عدل و انصاف  کے اصولوں کے مطابق سنوارنے کی کوشش کریں گے۔

‏سلام ہو اُس عظیم ہستی پر جس کی زندگی بھی حق تھی اور شہادت بھی حق۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لوکل چھٹیاں ختم کرنا مضحکہ خیز عمل ہے۔

تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے تو ایچ آر اور اے وی ایڈز سمیت دیگر ریسورسز کو بڑھائیں۔

اہلیت کی بنیاد پر تقرری اور پرفارمنس کی بنیاد پر پرموشن اور زونگ کرکے مراعات دیں اور اساتذہ کو تکریم دیں تو معیار بہتر ہونا ہے۔

جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے۔

لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی، لہذا فوری بحال کیا جائے۔

کے سی بی ایل کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنا زیادتی ہے، فوری بحال کیا جائے۔

جی بی اسمبلی کے اختیار کو چیلنج کرنا حکومت کی بدترین شکست ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کیا سیکرٹریٹ ہے یا نہیں اور کس سیکرٹریٹ کے الاونس کتنا کم زیادہ کرنا ہے وہ اسمبلی کا استحقاق ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی توقیر ختم کرنے کی کوشش کرنے والے عوامی غضب کے شکار ہوں گے۔

جس دن سیاسی نمائندہ عوامی مینڈیٹ کو سمجھیں تو حکمران بن جائے گا، اسوقت سرکاری ملازمین حکمران بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جن کو حکمرانی کا شوق ہے وہ الیکشن لڑکے اسمبلی میں آئیں پھر حکمران بنیں۔

گلگت بلتستان کا آوا کا آوا بگڑا ہوا ہے لیکن راوی چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام عالم انسانیت کے رہبر اور رہنماء ہیں۔ آپ کی شان میں قرآن کریم کی سینکڑوں آیات کریمہ نازل ہوئیں اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو اپنا بھائی، وصی، وزیر اور جانشین قرار دیا۔ آپؑ کی شان میں جتنی احادیث ہیں، اتنی کسی اور کے لئے نہیں۔ آپ امت محمد (ص) میں سب سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔ اپنی بے مثال شجاعت جہاد فی سبیل اللہ، علم، سخاوت، حکمت و دانائی، فصاحت و بلاغت اور زھد و تقویٰ کے باعث آپؑ کو تاریخ انسانی میں منفرد مقام حاصل ہے۔ آپ علیہ السلام کا پانچ سالہ دور خلافت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب ضربت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی مناسبت سے جیکب آباد میں درگاہ لاہوری بابا پر سالانہ مجلس عزاء کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حضرت مالک اشتر رضی اللہ تعالی عنہ کو مصر کا گورنر مقرر کرتے ہوئے آپ علیہ السلام نے جو عہد نامہ تحریر کیا، وہ آج بھی حکمرانی کا جامع منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام کے خطبات، مکتوبات اور فرامین کا مجموعہ نہج البلاغہ علم و حکمت اور فصاحت و بلاغت کا سمندر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام نے اپنی آخری وصیت میں فرمایا تھا کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامی رہو۔ یہی وجہ ہے کہ آج شیعیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام پوری دنیا میں ظالم کے خلاف صف آراء ہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں کے مددگار اور طرفدار ہیں۔ فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور شیطان بزرگ امریکا و اسرائیل غاصب کے خلاف لبنان، یمن، عراق، ایران سمیت پوری دنیا میں شیعیان علی نے جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق صد تعریف ہے۔ ہم غزہ اور یمن کے عوام کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، اور عہد کرتے ہیں کہ کبھی بھی فلسطین کو اکیلا، نہیں چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں بزرگ عالم دین، رفیق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر تعزیت کے لئے ملتان میں مدرسہ شہید مطہری آمد، پرنسپل جامعہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے استقبال کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں مرکزی وفد کی آمد اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔۔

وفد میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، مرکزی معاون اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ اور عاشق حسین شامل تھے، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے ممبران اور ضلع ملتان کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔ وفد نے اجتماعی دعا کے بعد مرحوم علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے بھائی معروف عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے انتقال پر ان کے بھائی علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی سے اظہار افسوس کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے قدیمی دینی درسگاہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی میں مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، مرکزی معاون اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ اور عاشق حسین شامل تھے، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے ممبران اور ضلع ملتان کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین اور خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں جائے مدفن پر اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کی آخری آرام گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کی اور سید العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ کے مرقد پر بھی دعا کی۔ اس موقع پر مدرسین مدرسہ، علمائے کرام اور مرحوم کے خاندان کے افراد نے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت کے لئے آمد پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کیصدرباقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یوم علی منانے کا مقصد مظلوم کی یادمنانا ہے دنیا بھر میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام شروع ہوگئے ہیں اور اس حوالے عزاداری سلسلہ جاری ہے اور 21 رمضان المبارک دنیا بھر کی طرح ملک میں بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزاء و جلوس نکالے جائیں گے اس حوالے سے حکومت و سیکورٹی اداروں سے سخت سکیورٹی کی اپیل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ یوم علی کو ایک دن کے شہر میں بہت سارے مسائل ہے کم از کم شہری حکومت کو چاہئے کہ شہر کے مختلف اضلاع میں جلوس کے روٹس پر سیوریج کے نظام کو بہتر بنائے۔

ان کاکہنا تھاکہ فلسطین میں ظلم وبربریت جارہی ہے۔ جنگ بندی کے بعد 400سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں غزہ دوبارہ حالت جنگ میں ہے اور جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی طرف سے توڑا گیا اور جنگ شروع کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یوم القدس ہر سال منایا جاتاہے، یوم القدس کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت اور اس بات کی تائید ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔جو ممالک اسرائیل کے حق میں ہے وہاں پر بھی یوم القدس منایا جاتا ہے۔یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کانفرنس سے کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علماء سمیت شہریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لہذا دوبارہ تاکید کی جارہی ہے کہ سیکیورٹی یقینی بنائیں۔پارا چنار میں مسئلہ جوں کا توں ہے وہاں کے مسائل ختم ہونا چاہئے اگر کوئی حکومتی رٹ کو چیلنج کررہاہے تو حکومت کو کارروائی کرنی چاہے امید ہے ان تمام مسائل کو حل کریں گے ۔

انہوں نے کہا سندھ میں یوم علی علیہ السلام سے قبل سیکیورٹی کیخدشات موجود ہے پولیس اور سیکیورٹی ادارے علماء کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کریں حکومت کی۔جانب سے ہم علماء و شخصیات کی سیکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے۔رہنماوں نےآج بروز جمعہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔بعد نماز جمعہ سندھ بھر کی جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔کانفرنس میں علامی مختار امامی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے معاشرے رول آف لاء کے بغیر نہیں چلتے، جہاں عوام کو بنیادی حقوق نہ ملیں، وہ معاشرہ بھی آگے نہیں چلتا، آج بھی ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی، کئی گھنٹے انتظار کروا کے پھر واپس بھیج دیا جاتا ہے اور حکومت کو پتہ نہیں کس بات کا خوف ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہمارا قانونی حق ہے اور حکومت عمران خان کو بلیک آؤٹ کر کے معلوم نہیں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے حکومت کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومت اپنے ساتھ ساتھ پورے ملک کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، کوئی بھی حکومت عوام کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، حکومت پہلے دن سے اپنا وجود عوام میں کھو چکی ہے، عوام کا حکومت پر کوئی اعتماد نہیں، حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اور اگر پاکستان کو بچانا ہے تو حکمرانوں کو سچ بولنا پڑے گا، کہ عوام صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد کرتی ہے اور انہیں جیل سے باہر نکالنا ہو گا کیونکہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خان کو رہا کرنا ضروری ہے، حکومت جو بھی اقدامات کر رہی ہے وہ عمران خان کے خوف سے کر رہی ہے، پیکا، 26 ویں ترمیم اور دیگر اقدامات اسی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مل بیٹھنا ایک مثبت پیش رفت ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کا وجود خطرے میں ہے، اپوزیشن کا اتفاق ہے آئین کی حکمرانی کے لیے اکٹھے ہونا پڑے گا، انشا اللہ عید کے بعد اپوزیشن کا اتحاد پوری طرح سامنے آئے گا، ہم نے کہا تھا امن و امان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، ہمارا مطالبہ تھا دہشت گردی پر پارلیمینٹ سے ایک مشترکہ پیغام دیا جائے، ملکی سالمیت اور وجود خطرے میں ہے،وقت ضائع کئے بغیر بانی کو باہر لائیں۔

Page 29 of 1568

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree