The Latest

وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں ڈکٹیٹروں کی حکومت ہے اور عرب ممالک پر بادشاہ حکومت کر رہے ہیں۔ امام خمینی نے کہا تھا کہ حق مانگنے سے نہیں ملتا بلکہ حق چھیننے سے ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بہاولپور ڈویژن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ  اُمید مستضعفین جہاں کنونشن کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر کے کمزور اور ناتواں لوگوں کی مدد اور اُمید بننا ہے۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کامیابی چاہتے ہیں تو رہبر کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے قیام کریں اور میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔ ہمیں خانقاہیت کو ترک کرکے میدان میں نکلنا ہوگا۔ امام خمینی کے انقلاب کی کامیابی قوم کو میدان میں حاضر رکھنا ہے، حالانکہ امام کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ لیکن قوم کی آمادگی اُن کی کامیابی کا سبب بنی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا افتخار ہے کہ ہمارے لیڈر سید علی خامنہ ای ہیں۔ پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارے عظیم رہنما کے مدمقابل ہو۔ آئی ایس او پاکستان رہبر کبیر امام خمینی، شہید قائد علام عارف حسین الحسینی، ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کی امانت ہے۔

وحدت نیوز(بہاولپور)  ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے کہ جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر قوم کو حیات بخشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں آئی ایس او پاکستان بہاولپور کے 33 ویں سالانہ ڈویژنل کنونشن میں شب شہداء کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ شہداء قوموں کی حیات کا باعث ہیں، جو قومیں اپنے شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں وہ قومیں بہت جلد صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں اور اُن قوموں کو باقی رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شہید کسی بھی قوم کے لیے باعث فخر ہوتے ہیں۔ ملت جعفریہ کے شہداء ہماری محافل کی زینت ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے سالانہ کنونشنز میں شہداء ملت جعفریہ اور بالخصوص شہداء امامیہ کی یاد تازہ کرتی ہے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد)  مجلس وحدت مسلمین ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا جنرل باڈی اجلاس مرکزی امام بارگاہ اثنا عشریہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان علی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی تھے۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹری جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شاہد علی، اُمیدوار صوبائی اسمبلی و ایم ڈبلیو ایم کی لیگل کمیٹی کے رہنما رانا فدا حسین ایڈووکیٹ، وسیم عباس، ساجد عباس جعفری، زاہد علی جعفری، سید امیر عباس بخاری، ملک شمس الاسلام جاوید، سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ سال 2013ء کے پہلے اجلاس میں گزشتہ عام انتخابات، آئندہ بلدیاتی انتخابات، یونٹس کی توسیع تنظیم اور سیاسی اُمور پر مشاوت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تمام شیعہ سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کی جائے گی اور محرم سے قبل انتظامیہ سے ملاقات کرکے لائسنسداروں کے مسائل حل کرائے جائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی کے رکن اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سٹی تھانہ کے باہر خطرناک دھماکے کے نتیجے میں 6 بےگناہ انسانوں کے جاں بحق اور بچوں عورتوں سمیت 42 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کو ملک کے کئی دیگر شہروں اور صوبائی دارالخلافوں میں دھماکوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں شہر کے اندر اس طرح کی کاروائی کو عید سے پہلے ہی حالات کو خراب کرکے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی ایک مذموم کوشش کا حصہ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پورے ملک میں انتہاپسندی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ مٹھی بھر اتنہا پسندوں کی وجہ سے پورے پاکستان کے شریف شہریوں کا امیج پوری دنیا میں بالکل وحشیوں کا سا بنا ہے۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں پورے ملک میں امن و امان بالکل عنقا ہو گئے ہیں، ملک کے کونے کونے میں شہری خوف کا شکار ہے۔

 

امام جمعہ کوئٹہ نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیئے کہ جس طرح قوم نے انتخابات میں انہیں اپنے اعتماد کا ووٹ دیا، اُسی طرح سے حکومت بھی عوام کی توقعات پر پورا اُترنے کے لئے وہ اقدامات کریں کہ شہریوں کو امن و امان نصیب ہو۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے شہریوں کو مکمل طور پر جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرٹارگٹڈ خفیہ اور علیٰ الاعلان آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں کے درپردہ آقاؤں کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ تاکہ دنیا والوں کو معلوم ہو کہ کون لوگ بےگناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے عید قربان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اصل میں عید الاضحٰی میں ایک حیوان کو ذبح کرنے کا مقصد خود انسان کے اندر موجود خامیوں اور نفسانی بیماریوں کو ختم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحٰی میں شہداء کے لواحقین اور ضرورت مندوں کو یاد رکھ کر اُنہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیئے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور انارکی کے خاتمہ کیلئے یوم حج کے موقع پر ملک بھر میں یوم دعا ئے عرفہ منانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں دعائے عرفہ کا مرکزی اجتماع امام بارگاہ گلستان زہرا بھیکے وال وحدت روڈ میں ہو گا۔ دعائے عر فہ کے اجتماع سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے مرکزی اجتماع میں ہزاروں فرزندان اسلام شریک ہونگے پنجاب کے تمام اضلاع دعائے عرفہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

یوم عرفہ منانے کا اعلان علامہ عبدالخالق اسدی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا۔ اجلاس میں پورے ملک بالخصوص پنجاب کے حالات اور محرم الحرام کے حوالے سے پیش آمدہ مسائل کا جائزہ لیا گیا علامہ اسدی کا کہنا تھا پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار عدل، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنا ہے طالبان کیساتھ مذاکرات کر کے حکومت پاکستان نے محب وطن شہدا کے خون سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اس کے لئے آپریشن ہی کی جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین نے اورنگی قصبہ کالونی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ایم ڈبلیوایم کے ہمدردسیدشکیل زیدی کے قتل کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی قراردیاہے ۔مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی کاکہناہے کہ سندھ حکومت اہل تشیع اورشہرقائد کے باسیوں کوتحٖفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تومستعفی ہوجائے حکومت نے دہشتگردوں کومکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔وحدت مسلمین کے رہنمانے مزیدکہاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجودشکیل زیدی کاقتل حکومتی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ملک بھرکی طرح کراچی میں ایک مرتبہ پھرشیعہ نسل کشی میں اضافہ ہورہاہے۔جومحرم الحرام سے قبل ہمیں شائدخوفزدہ کرنے کی کوشش ہے پر دہشتگردوں کو یادرکھناچاہیے کہ نہ تو ظلم کے آگے نہ پہلے جھکے تھے اورنہ اب جھکیں گے۔لاشوں کے گرنے سے ہم کمزورنہیں مزیدمضبوط ہورہے ہیں پر حکمران یادرکھیں جس دن ہمارے صبر کوپیمانہ لبریز ہوادہشتگردوں کوکرا چی میں سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔مجلس وحدت مسلمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیدشکیل زیدی کے قتل میں ملوث عناصر کوبے نقاب کرکے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دریں اثناء شہید شکیل زیدی کی نماز جنازہ کل براز پیر مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سو سائٹی میں بعد از نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔

وحدت نیوز(کراچی ) وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے دفتر سے جاری ہونیو الے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وحدت یوتھ ونگ نے سندھ بھر میں نوجوانوں کی زہنی، جسمانی اور فکری تربیت کے لئے اسکاؤٹ کیمپس کے انعقاد کاآغاز کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار سندھ وحدت یوتھ کے صوبائی سیکرٹری برادر مہدی عباس نے کراچی میں یوتھ ونگ کے ڈویژنل اجلاس میں خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وحدت یوتھ کراچی کے انچارج برادر عباس، اور ضلعی سیکرٹری حسن رضا، مرتضی، کلیم رضا، محمود عباس اور آغا کمیل موجود تھے۔

وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے سیکرٹری برادر مہدی عباس کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کی ذہنی، فکری اور جسمانی تربیت کے لئے کراچی میں 12اور 13اکتوبر کو اسکاؤٹ کیمپ بعنوان ’’عظمت ولایت‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اندرون سندھ کے علاقے ماتلی میں چار ضلعوں بشمول حیدر آباد، بدین ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یارکے نوجوانوں کے لئے اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد بھی مورخہ12اور13اکتوبر کو بعنوان ’’عظمت ولایت‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،وحدت یوتھ کے صوبائی سیکرٹری کاکہنا تھا کہ وحدت یوتھ سندھ کے نوجوان ستائیس اکتوبر کو ہونیو الے جلسے ’’عظمت ولایت کانفرنس میں بھرپور فرائض انجام دیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان  ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا ہے، جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں انسانیت کا قتل عام کردیتے ہیں۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شریف برادران کل تک کہتے تھے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے لیکن اب پنجاب کے دل لاہور سے کئی دہشت گردوں کی گرفتاری اور گذشتہ روز پرانی انارکلی میں ہونے والے دھماکے ان کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ علامہ اقتدارحسین نقوی نے بم دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے۔ قرآن مجید کے مطابق جس نے ایک بےگناہ انسان کو قتل کیا گویا اُس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔ یہ کیسے نام نہاد مسلمان لیڈر ہیں جو انسانیت کے دشمنوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان وحشیوں کو سرعام عبرتناک سزا دینی چاہیئے تاکہ انسانیت کے قتل عام کی کھیلی جانے والی ہولی رک سکے۔

وحدت نیوز (کراچی)  فلسطینی مسلمانوں کی اپیل پر جمعہ گیارہ اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’’یوم دفاع مسجد اقصیٰ ‘‘ منایا گیا اس حوالے سے ملک بھر میں مسجد اقصیٰ کے دفاع اور تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں گلشن اقبال میں مسجد بیت المکرم کے باہر کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے رہنما نسیم صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ سمیت سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ یوم دفاع مسجد اقصیٰ کی مناسبت سے مرکزی احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، مسجد اقصیٰ کے دفاع پر جان بھی قربان، فلسطینی مسلمانوں ہم تمھارے ساتھ ہیں اور اسرائیلی دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت پر مبنی نعرے آویزاں تھے۔

 شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ قبلہ اول بیت المقدس کی پامالی پر سخت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی دہشت گرد افواج کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین اور پامالی سے باز رکھا جائے ورنہ پوری دنیا میں امریکہ اور اس کے حواریوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔  شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہوں اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے عملی طور پر مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوں۔  ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے اور اگر مسلم امہ متحد ہو جائے اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی زیر اثر عرب مسلم ریاستیں عالمی سامراجی دہشت گرد طاقتوں کی غلامی سے نکل آئیں تو وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ (بیت المقدس ) آزاد ہو گا اور مسلمان مسجد اقصیٰ میں آزادانہ عبادت کریں گے۔

وحدت نیوز (ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان  صوبھ سندھ کیجانب سے ٢٧ اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے اجتماع  عظمت ولایت کانفرنس کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو کے ضلع بھر کے دورے اورعوامی رابطہ  مہم جاری ہے اس  سلسلے میں تعلقھ شاہبندر کے شہر چوہڑجمالی میں بھی شیعہ علما کونسل اور اصغریہ کے دوستوں سے ملاقات اور دعوت دی گئی۔

چوہڑجمالی میں مومنین کا اجلاس بھی بلایا گیا جس میں شاہبندر تعلقہ کا یونٹ قیام کیا گیا۔ وہاں کے مومنین نے عظمت ولایت کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے اقدامات سے ملت کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایم ڈبلیو ایم ملت کی سرفرازی چاہتی ہے، وہ ملت کو ایک کرنا چاہتی ہے، وہ ملت کو سربلند دیکھنا چاہتی ہے، وہ ملت کو ایک دیکھنا چاہتی ہے،ملت کی عزت کے لیئے ، ملت کے وقار کے لیئے ، ملت کی آبرو کے لیئے جو بھی کام کرے گا مجلس وحدت مسلمین اس کی حمایت کرے گی، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ ملت کے مفاد کو فرد کے مفاد پر مقدم سمجھا ہے ، مجلس وحدت مسلمین جو کہ ایک الہیٰ کارواں ہے، ظالم کے خلاف برسرپیکار ہے،ایم ڈبلیو ایم کا پیغام ہم نے گھر گھر تک پہنچایا،جبکہ اجلاس میں موجود اشخاص سیکریٹری جنرل سجاول یونٹ برادر فرحت کھوسو اور مظفر لغاری بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree