وحدت نیوز (حیدرآباد/جامشورو/قاضی احمد/سجاول/نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح بہبودخیرالعمل فاونڈیشن سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی وامداد کے لیئےدن رات کوشاں ہے، اس سلسلے میں خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے سندھ کے مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری روابط شفقت لانگا نے قاضی احمد اور دولت پورکے سیلاب متاثرہ 100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ،جبکہ نوابشاہ کے 50سیلاب متاثرین کو بھی راشن تقسیم کیا گیا، ایم ڈبلیوایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ ندیم جعفری نے حیدر آباد تعلقہ لطیف آباد نمبر 10نئیچانٹی گوٹھ میں خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے تعاون سے 100سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جس میں 200گیلن پینے کا صاف پانی بھی شامل تھا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، شکیل حیدر، وقارزیدی،عابد جعفری اور غلام علی ابڑوبھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تعاون سے خیر العمل فائونڈیشن سندھ نے کوٹری کے تعلقہ خانپورکے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا، جبکے ضلع جامشورو کی تحصیل بیگوخان میرجت میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ندیم جعفری نے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی تقسیم کیا، کیٹی بندر کے مقام پر ایم ڈبلیوایم ضلع سجاول کی جانب سے ضلعی رہنما مختار دایو نے سیلاب سے متاثرہ 100خاندانوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیئے،ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری فلاح وبہبود عالم کربلائی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور امدادایم ڈبلیوایم فرض اولین ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ متاثرین کو اس مشکل وقت میں سہارا فراہم کیا جا سکے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل علامہ قاضی نادرعلوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن قریب آ رہے ہیں اور حکومت ہمارے رہنمائوں کو میں پھنسا کر اپنا اُلو سیدھا کرنا چاہ رہی ہے، حکومت ہمارے کارکنوں اور رہنمائوں کا گرفتار کرکے ایک طرح سے ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتی ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں کہ کسی طرح مجلس وحدت مسلمین کو اس الیکشن سے دور رکھا جائے، ابھی مرکز کی سطح پر اس معاملہ پر غور کیا جا رہا ہے لیکن عوام کو تیار رہنا ہوگا اگر ہمارے خلاف یہ جو محاذ کھولا گیا ہے اگر اسے بند نہ کیا گیا تو ہم پُرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، اگر ہمیں احتجاج سے روکا گیا تو جیسے قائد وحدت نے کہا ہے کہ ہم بھی جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے اور جو اس حکومت کی نابودی کا باعث بنے گی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری ہمارے گرفتار رہنمائوں کا رہا کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
وحدت نیوز (شکارپور) آج وارثان شہداء کمیٹی کی اپیل پرشکارپورسمیت سندہ بھر میں یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا گیا۔ شکارپور میں کربلا معلیٰ امام بارگاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں وارثان شہداء، علماء اور عوام کی بڑی تعداد نے سیاہ پٹیاں باندہ کر شرکت کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شکارپورسندہ کی تاریخ کاایک المناک سانحہ ہے۔ اس سانحے کو سات ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وارثان شہداء سے کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ شہداء کے ورثاء اور ایسے زخمی جو کام کے قابل نہیں رہے، کے لئے ملازمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، مگر ابھی تک کسی کو بھی ملازمت نہیں دی گئی۔ متاثرہ جامع مسجد کی تعمیر کے لیئے جو وعدے کیئے تھے وہ اب تک پورے نہیں کیئے گئے، جس کے باعث متاثرہ مسجد و امام بارگاہ کی سیکورٹی میں دشواری پیش آرہی ہے ۔ سندہ کے مختلف اضلاع خصوصا شکارپور، خیرپور ، قمبر شہداد کوٹ، وغیرہ میں آج بھی دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں، جو کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔ آج بھی سندہ کے طول وعرض میں کالعدم دھشت گرد تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ جس کے باعث ہم قوم کو یہ بتانے پر مجبور ہیں کہ سندہ حکومت عہد شکنی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی سندہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایسے۴۸ مدارس کی نشاندہی کی ہے جہاں دھشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بعض مدارس میں دینی تعلیم کی بجائے دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ۴۸ مدارس کے نام کی فہرست شایع کی جائے۔ اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ دھشت گردی میں ملوث ان مدارس کا تعلق کس جماعت سے ہے اور انہیں کون فنڈنگ کرتا ہے۔ شکارپور ضلع کے وہ مراکز جو دھشت گردی کے ٹریننگ کیمپس میں تبدیل ہوچکے ہیں ان کے خلاف بھی رینجرز اور فوج کی نگرانی میں فی الفور کارروائی کی جائے۔ ہم اس موقع پر بہادر عوام، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دھشت گردی اور مذہبی جنونیت اور نفرتوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
سانحہ شکارپور کو سات ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ اس موقع پر وارثان شہداء نے متفقہ طورپر فیصلہ کیاہے کہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، ہم پوری قوم اورعوام کی نمائندہ سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف تحریک میں وارثان شہداء کا ساتھ دیں۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں آج سندہ بھر کے عوام نے یوم احتجاج اور یوم سیاہ مناکر وارثان شہداء کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے یوم احتجاج کے سلسلے میں بھر پور تعاون پر مجلس وحدت مسلمین ، اصغریہ۔۔۔ اور آئی ایس او کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلہ بصیرت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ترجمان رسالہ ہے مجلہ کی اشاعت اور ترسیل میں مالی مشکلات کو ممبر سازی مہم سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مدیر مجلہ بصیرت سے ملاقات کے دوران خصوصی طور پر تاکید فرمائی کہ مجلہ بصیرت کی ممبر سازی مہم کو فعال بنانے کےلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنان ، عہدیدران اور مسئولین سے درخواست کی جائےوہ اس کار خیر میں شعبہ تربیت کا بھر پور ساتھ دیں اور مجلہ کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مجلہ کی اشاعت اور ترسیل بروقت ہو سکے ۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ مجلہ مجلس وحدت مسلمین کے ہر کارکن اور وابستہ افراد تک پہنچے اور اسی صورت ممکن ہے کہ آپ سب برادران سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اس ممبر سازی مہم کو آگے بڑھائیں اگر آپ خود یہ کام نہیں کرسکتے تو کسی دوسرے رکن یا ممبر کو اس کی ذمہ داری سونپیں ۔ہمیں امید ہے کہ مجلس کے تمام کارکنان اور مسئولین اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین یونٹG.6/G.7کی جانب سے مرکزی مسجد و امام بارگاہ اثناعشری میں میلاد پرنور حضرت امام رضا ع س کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر حرم امام رضا ع س سے آئے ہوئے خادمین نےحرم مطہر امام رضا ع سے لائے ہوئے پرچم کی خصوصی زیارت کروائی اور مومنین سے خطاب بھی کیا میلاد کے اس پر نور موقع پر علامہ علی حسین مدنی نے خصوصی خطاب کیا.جبکہ معروف شعراءکرام اور منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امام رضا ؑمیں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا، میلاد میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سے مومنین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
وحدت نیوز (کراچی) شہر قائد میں ایک بار پھر سر عام شیعہ ایڈوکیٹ کا قتل کراچی میں قائم امن کو سبوتاژ کر نے کی کوشش ہے، ایڈوکیٹ امیر حیدر ماہر پیشہ ور وکیل تھے ان کی وکالت کے شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر ایڈوکیٹ امیر حیدر کا قتل قا نون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے، جہاں امیر حیدر کا قتل ہوا اس سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر پولیس ہیڈکواٹر ہے دہشتگرد کس طرح آرام سے ایک ایڈوکیٹ کو قتل کرکے بھاگ نکلے؟ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جب پہنچے گا جب تکفیری دہشتگردوں اور مدارس کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا امام نقوی نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، سیدرضا نقوی کا کہنا تھا کہ ایڈوکیٹ امیر حیدر کا قتل نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ مملکت خداداد پاکستا ن کا بھی بڑا نقصان ہے،وہ ملک کا سرمایہ تھے ، امیر حیدر کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم کراچی بار ایسوسی ایش کو بھی ایڈوکیٹ امیر حیدر کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں، جبکہ ان کے اہل خانہ کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں، اس قتل کی ذمہ داری مکمل طور پرصوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکومت فوری شہید امیر حیدر کے قاتلوں کو پکڑ کر انہیں عوام کے سامنے لائے۔ سید رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں ۰۲ سے زائد وکلا کو ٹارگٹ کیا جاچکا ہے لیکن تا حال کسی ایک کا بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا۔
سید رضا نقوی نے کراچی پولیس کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ امیر حید ر کو دہشتگردوں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اس سے چند فرلا نگ کی دوری پر پولیس ہیڈکواٹر ہے، انہوں نے کراچی میں امن کے نفاذ کیلئے پاکستان رینجرز کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک اس وقت پہنچے گا جب تکفیری دہشت گردوں، کالعدم جماعتوں اور دہشت گردی کی ترویج کرنے والے مدارس کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا ، انکا کہنا تھا کہ پر امن کراچی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا بھی انکار نہیں کیا جاسکتا مگر را کے یہ ایجنٹ مقامی تکفیری و کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں اور پاکستان دشمن عناصر کو استعمال کرکے ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، گذشتہ روز گرفتار را کے ایجنٹ دہشتگرد جو محرم میں دہشتگردی کا ارادہ رکھتے تھے انکو نشانہ عبرت بنایا جائے اور انکے سہولت کار تکفیری دہشت گردوں کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔