وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی کی رکن خانم تحسین شیرازی ان دنوں جنوبی پنجاب اور لوئرخیبرپختونخواہ کے تنظیمی دورے میں مصروف ہیں ان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اپر پنجاب کی سیکریٹری جنر ل خانم نرگس سجاد بھی موجود ہیں ، خانم تحسین شیرازی نے وحدت نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے دورے کا مقصد پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی دین دار اور باحیاء خواتین کو نظم کی لڑی میں پرونا ہے،ایم ڈبلیوایم فقط مردوں کیلئے نہیں بلکہ خواتین سمیت تمام طبقات حیات سے تعلق رکھنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے ، موجودہ حالات میں اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کو منظم کرنا بے انتہا ضروری ہے، اس حوالے سے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی کی خصوصی ہدایت پر ہم نے ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بھاولپوراور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف اضلاع کے دورہ جات کا آغاز کیا ہے،انشاء اللہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی خواتین کو سیاسی ، اجتماعی اور معاشرتی شعور سے آگاہ کرکے قومی دہارے میں شامل کریں گے۔

وحدت نیوز (اسلام اباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین کو چیئرمین مرکزی کنونشن نامزدکردیا گیا ہے، اس بات کا فیصلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا، ملک اقرارحسین ماہ اپریل میں اسلام آباد میں  منعقدہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دیں گے، کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں تمام تنظیمی عہدیداران سے روابط ، علمائے کرام اور مہمانان گرامی کو دعوت دینے سمیت کنونشن کی کاروائی کو چلانے کے مجاز ہوں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے سعودیہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی اور سعودی قیادت میں تشکیل کردہ فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے نجی ٹی وی پرٹالک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو براہ راست کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے، آل سعود کی جانب سے شہید باقرالنمر ؒ کے خلاف بزدلانہ کاروائی پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں تنقید کرچکی ہیں ،پاکستان کو بڑے بھائی کی حیثیت سے ایران اور سعودیہ عرب سے بات کرنی چاہئے ، دونوں ممالک کے اندرکہیں کوئی مثبت عمل دکھائی دے تو اسے سراہنا چاہئے اور اگر منفی عمل نظرآئے تو انصاف کے ساتھ اس پر تنقید کرنی چاہئے ، انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور اس کے زیر اثرذرائع ابلاغ مسلسل یہ تاثردے رہے ہیں جبکہ سعودی وزراء کی مسلسل پاکستان یاترا ئیں بھی اس بات کی دلیل ہیں کہ سعودی عرب اقوام عالم پر یہ بات سوچ مسلط کرناچاہتا ہے کہ نعوذباللہ ایران یا اس کی اتحادی قوتیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،کچھ اسی طرح کے الزامات شیخ باقرالنمر اور مشرقی صوبے کے شیعہ شہریوں پر بھی سعودی حکام عائد کرتے رہے ہیں واضح رہے کہ داخلی و خارجی خطراتمکہ و مدینہ کو نہیں بلکہ آل سعود رژیم کو لاحق ہیں،وہ بھی اپنی غیر منصفانہ اور ظالمانہ حکمت عملی اورطرز حکومت کی بدولت ،شیخ باقر النمر کی غیر منصفانہ سزائے موت کو سعودی عرب کا داخلی مسئلہ قرار دینے والے اس وقت کہاں تھے جب سعودی حکومت یمن کے عوام اوریمنی صدر منصور ہادی کے درمیان ہونے والے خانہ جنگی میں کیوں مداخلت کر رہا تھا اور سعودی طیاروں نے بمباری کرکے ہزاروں بے گناہ شہرویوں بشمول معصوم بچووں کو تہہ تیغ کیا،اسی طرح بحرین میں آل خلیفہ اور بحرینی عوام کے درمیان جاری خانہ جنگی میں بھی سعودیہ مسلسل دخل اندازی کس حیثیت سے کررہا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی دویژن کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا وحدت ہاوس میں امام سجاد فاونڈیشن کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے ملت تشیع کے جوانوں کی بلاجواز گرفتارکر کے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔سندھ پولیس اصل مجرموں قاتلوں اور دہشتگردوں کوتوگرفتار کرنے سے قاصر ہے اس لیے سندھ پولیس میں موجود متعصب افسران کی جانب سے خانہ پوری کے لئے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے جوانوں کوگرفتار کر کے ان پر جھوٹے مقدمات بنارہی ہے ہم سندھ حکومت کومتنبہ کرتے ہیں کہ اگر بیگناہ جوانوں کو رہااور متعصب پولیس افسران کو برطرف نہ کیا گیا تو پھر ہم سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔ جس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائدہوگی۔سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے بھیجے جانے والی مدارس کی رپورٹ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جیتنے مدارس سندھ حکومت کے وزیر داخلہ نے حیدر آباد اور نواب شاہ میں ظاہر کیے ہیں اتنے مدارس تو ملت جعفریہ کے پورے سندھ میں نہیں ہیں اس موقع پر علامہ مبشر حسن مولانا علی انواراور مدثر حسین ،بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ) سعودی حکمران یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور امت مسلمہ کو تفریق کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جن کو امت مسلمہ کبھی بھی کامیاب نہ ہونے دے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین علامہ شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہدایت حسین ہدایتی نے کیا، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید نثار حسین شمسی نے کی، جبکہ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود، سعودی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء جب جھنگ روڈ پر پہنچے تو وہاں پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے۔

علامہ ہدایت حسین ہدایتی نے مزید کہا کہ 34ممالک کے اتحاد کے نام پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور اگر پاکستانی حکمرانوں نے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کے زیر سایہ پرورش پانے والے ایسے کسی بھی اتحاد کا حصہ بننے کی کوشش کی تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی، یہود و نصاریٰ جب خود ایران کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو انہوں نے اپنے ایجنٹ عرب حکمرانوں کا سہارا لیا ہے، امت مسلمہ کو اس سلسلہ میں باخبر رہتے ہوئے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید باقر النمر سعودی حکمرانوں سے آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کو شایان شان طریقہ سے تعمیر کرنے، ان کا تقدس بحال کرنے، سعودیہ میں حقیقی اسلام محمدیؐ نافذ کرنے اور تمام امت مسلمہ کو برابر حقوق دینے کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں شہید کردیئے گئے، دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے امریکہ کو سعودیہ میں غیر جمہوری حکومت کیوں قبول ہے، بعد ازاں ریلی کے شرکاء مرکزی امام بارگاہ میں پہنچ کر پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

وحدت نیوز (گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام گلگت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء نظام الدین، صفدر علی، فدا حسین، کریم خان، عثمان احمد، پروفیسر یاسف الدین، نائب خان، شیخ شبیر حکیمی، زکریا ایڈووکیٹ، شاہ عالم، حسنین رمل، رحمت علی، ممتاز ایڈووکیٹ، وجاہت علی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء غلام عباس، آغا علی حیدر، ڈاکٹر علی گوہر، مطہر عباس و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر عوامی حقوق کے لیے ملکر جدوجہد کرے گی۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور تمام مسائل جوں کے تں ہیں۔ حکومت گندم کوٹے مین بتدریج کمی کر رہی ہے، جس سے جی بی میں قحط جیسی صورتحال ہے۔ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی کمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ نئی صوبائی حکومت کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرے کہ وہ ایکشن کمیٹی کا باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ حل کرنا چاہتی ہے یا احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree