وحدت نیوز(نیلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادجموں وکشمیر کے انٹرا پارٹی الیکشن15مئی کو مظفرآباد میں ہوں گے،ریاستی شوری کے اجلاس میں ممبران شوری آئندہ تین سال کے لئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بطور خاص شوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے،ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات حمید نقوی نے ضلع نیلم میں تنظیمی کارکنان سے گفتگو کے دوراں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنی شاندار روایات کے تسلسل میں ریاستی سیکرٹری جنرل اور کابینہ کی تین سالہ مدت کی دستوری تکمیل پر نئے میرکارواں کاانتخاب کرئے گے،ریاستی شوری کے انتخاب کردہ سیکرٹری جنرل کے نام کااعلان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ڈپٹیء سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجودپاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہوناافسوسناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دنیابھرکے ممالک میں پیٹرول کے نرخوں میں کمی کردی گئی ہے لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ پاکستان میں تاحال پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی اورعوام نہ صرف مہنگے داموں پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبورہیں،انہو ں نے مزیدکہاجب بھی عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے تو پاکستان کی آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے فوری طورپرقیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے لیکن جب عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تواوگراکی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی اورعوام کوکوئی ریلیف نہیں دیاجاتااوروہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے رہتے ہیں۔علامہ احمد اقبال رضوی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے اورعوام کوریلیف دیاجائے۔
وحدت نیوز(گلگت) اسلام آباد سپورٹس گالا میں گلگت بلتستان کے خواتین ٹیم کی قابل اعتراض لباس میں شمولیت انتہائی علاقائی کلچر کی تباہی کا باعث ہے،نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ خواتین کے پردے کے لحاظ سے شہرت رکھنے والے علاقے کی خواتین کا نازیبا لباس زیب تن کرنا علاقے کے غیرت مند عوام کی توہین ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ خواتین کاپردہ مردوں کا دشمنان اسلام کے خلاف تلوار چلانے سے زیادہ فضیلت کا مقام رکھتا ہے ۔اسلام آباد سپورٹس گالا میں گلگت بلتستان کے خواتین کی جس طرح تضحیک کی گئی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی حالانکہ دنیا کی باپردہ خواتین کھیل کود کے میدان میں اپنا لوہا منواچکی ہیں۔مخصوص ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز گلگت بلتستان میں اپنے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں او ر جس کے لئے انہیں بھاری رقوم فراہم کی جارہی ہیں اور حکومت کی جانب سے ان جاسوس این جی اوز کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنا باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت این جی اوز کے ایماء پر گلگت بلتستان کے کلچر کو تباہ کرنے کی بجائے علاقائی کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے اور سپورٹس کے نام پر بے حیائی پھیلانے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے۔انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کے اس اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی اور ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو بچانے کے لیے عوام کے پیسوں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے اشتہارات شائع کیے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا ایکشن لے اور حکومتی مشینری کی جانب سے عوامی پیسے کو ضائع ہونے سے بچائے۔ ایک طرف اربوں روپے کی کرپشن اور دوسرا اُس کرپشن کے دفاع کے لیے عوام کے خون سے تماشا حکمرانوں کے لیے تباہی کا موجب بنے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے لیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینری اپنی ناجائز دولت کو بچانے کے لیے اشتہارات پر کروڑں روپے خرچ کرنے کی بجائے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرے۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مریضوں کو نشترہسپتال اور لاہور لے جاتے ہوئے ہزاروں اموات ہوچکی ہیں۔ اگر حکومت اپنے اور اپنے اولادوں کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کرے گی تو اس کو کوئی نہیں بچا سکتا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی کونسل کے انتخابات میں پیدا ہونے والے بحران پر مجلس وحدت مسلمین کی اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس علامہ شیخ صلاح الدین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صدارت مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا ، اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل انتخابات کے حوالے سے بننے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ، بحران کے حل کے لیے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدرخان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا اقرارکرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیااورسیاسی کونسل کو سپیکر اسمبلی کے نام اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کے حوالے سے جو فیصلہ سیاسی کونسل یا سربراہ مجلس وحدت مسلمین کریں گے میں اس پر مکمل طور پر رضامند ہوں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) کاچو امتیاز حیدر خان ممبر گلگت بلتستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے ۔ کمیٹی کی سربراہی مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں ، کمیٹی کا اجلاس کورم پورا ہونے پر باقاعدہ شروع کر دیا گیا، کاچو امتیاز حیدر خان حالیہ گلگت بلتستان کونسل انتخابات میں جماعت کی پالیسی کی خلاف اقدام پر اپنی صفائی پیش کریں گےجبکہ کاچو امتیاز کی وضاحت کے بعد مرکزی قیادت کاچوامتیاز کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں سربراہ شوری عالی بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسین صلاح الدین ،علامہ نیرعباس مصطفوی ،علامہ سید آغا علی رضوی،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان ،سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی ،علامہ اعجاز بہشتی ،علامہ سید مبارک موسوی۔ سابقہ سیکرٹری سیاسیات ایڈوکیٹ سید ناصر شیرازی ،جناب عباس صاحب ،ڈاکٹر کاظم سلیم ،شیخ فرمان نجفی ، شیخ اسماعیل اورجناب مظاہر شگری صاحب موجود ہیں۔