وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیشنل پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طے شدہ سازش کے تحت فوج کے امیج کو خراب کیا جا رہا۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان سے لے کر پارہ چنار تک ملک کے باوقار عسکری ادارے سے ایسی کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے جو افواج پاک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔انہیں نے کہا کہ پارہ چنار میں تین بے گناہ افراد کو سر میں گولیاں مارنے والے کمانڈنٹ ،ایف سی و لیویز اہلکاروں کو فوری گرفتار کر کے تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے ۔مختلف اداروں میں موجود داعش مائنڈ سیٹ وطن عزیز کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔دشمن غیر محسوس طریقے سے اپنی جنگ سرحدوں کے اندر لے آیاہے۔وطن عزیزکے اندر موجود ملک دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کو ذاتی تعلقات اور بیرونی دباو سے بالاتر ہو کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ملک کے مختلف علاقوں میں محرومیوں کے احساس کا خاتمہ ملک کی سالمیت و بقا کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہیں جواپنے آئینی حقوق اور شناخت کے حصول کے لیے گزشتہ 68 سالوں سے گدائی کر رہے ہیں۔ان لوگوں کو حقوق دینے کی بجائے مسلک اور قوم کی بنیاد پر گروہوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ انہیں کمزور کیا جا سکے۔ان کی زمینوں پر ناجائز قبضے کیے جا رہے ہیں۔گلگت بلتستان محب وطن لوگوں کی سرزمین ہیں یہاں کے لوگوں میں مادر وطن سے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس طرح کرم ایجنسی وہ واحد ایجنسی ہے جہاں سے فوج کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں ہوئی۔یہاں آج بھی سبز ہلالی پرچم لہرا ہے۔یہاں کے غیور باسیوں نے طالبان کے نجس قدموں سے اس سرزمین کو آلودہ نہیں ہونے دیا۔ریاستی اداروں نے یہاں کے مکینوں پر زمین تنگ کر نا شروع کر دی ہے۔کرم ایجنسی کے باسیوں کی ہزاروں کنال زمین پر ریاستی سرپرستی میں قبضہ مشتعل کرنے کی ایک سوچی سمجھی اور دانستہ کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو قائد و اقبال کا پاکستان چاہیے ۔پشاور ،ڈئی آئی خان، ہنگو اور کوہاٹ سمیٹ خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں آئے روز ملت تشیع کے ساتھ ظلم و بربریت کی المناک مثالیں رقم کی جا رہی ہیں۔ ہمارے پروفیشنلز، وکلا، اساتذہ اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو کی ٹارگٹ کلنگز جاری ہے۔لیکن یہاں کی حکومت کو پانامہ لیکس والے کھیل سے فرصت نہیں ۔عمران خان کی حکومت نے آج تک مذمت کے دو بول نہیں بولے۔پی ٹی آئی کو اس لاپروائی پر معافی مانگنا ہو گی۔اس وقت حکومتی سطح پر ایک ایسے میکانزم کی تشکیل کی اشد ضرورت ہے جس میں غیر جانبدار لوگ شامل ہوں تاکہ نا انصافیوں کو راستہ روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہزاروں افراد پر محض اس لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں کہ انہوں نے مجلس آدھا گھنٹہ دیر سے ختم کیوں کی ۔اسی طرح اہلسنت برادران پر درود و سلام پڑھنے پر پرچے کاٹے گئے ہیں جو سراسر زیادتی اور انتقامی کاروائی ہے۔پنجاب حکومت کو ایسی تمام ظالمانہ ایف آئی آر واپس لینا ہوں گی۔خرم ذکی جو کہ ایک محب وطن اور تکفیری فکر کا مخالف تھا اس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک یہاں سے نہیں ہلوں گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لیے جاتے۔نماز جمعہ کے اس اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے بعد نماز مغربیں محفل شاہ خراسان سے نمائش چورنگی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن ،علامہ نشان حیدر ،مولانا اشرف منتظری ،مولانا ظہیر کر بلائی ،مولا ابو حیدر توقیر ، علی حسین نقوی ،رضا نقوی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے لبیک یا حسین ،شیعہ و سنی اتحاد سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی اور خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مین نمائش چورنگی مظاہرین سے خطاب میں ،مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی ملک میں جاری دہشتگردی ،کرپشن ،لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد میں پانچویں  روز بھی جاری ہے اظہار یکجہتی کیلئے ہمارا احتجاج روزانہ جاری رہے گا پاکستان کسی مخصوص مسلک کی جاگیر نہیں بلکہ ملک میں بسنے والے مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا بھی اس پر برابر حق ہے۔ہمیں گزشتہ تین دہائیوں سے ظلم و بربریت کا شکار کیا جارہا ہے۔پاکستان میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے طبقے کو دانستہ طور پر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں ملک کے مقتدر ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقعہ نہ مل سکے۔ظلم کے خلاف خاموشی بھی ظلم ہے ہم اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس ملک میں ظالموں کا جینا دوبھر کر دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ طرز عمل نے ہمیں دوہری اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ایک طرف دہشت گرد گروہوں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے جو ہمار ے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے ہزاروں بے گناہ افراد پر صرف اس لیے مقدمات بنا دیے گے کہ انہوں نے مجلس ختم کرنے میں آدھا گھنٹہ تاخیر کیوں کی۔ ہمیں ہماری عبادت سے روکا جا رہا ہے۔ ہمارے علما و ذاکرین پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ صرف پنجاب میں ہزاروں افراد کے خلاف مجلس اور درود و سلام پڑھنے پڑھنے پڑھانے پر پرچے کاٹے گئے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کے اسلامی ریاست میں جو رویہ ہمارے ساتھ اپنایا جا رہا ہے یہ تو امریکہ ،برطانیہ جیسے غیر اسلامی ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔پنجاب میں قائم تمام مقدمات کا خاتمہ ، تکفیری گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن اور پارہ چنار میں پولٹیکل انتظامیہ کی بربریت کا شکار ہونے والے چار شہدا کی شفاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کا قیام ہمارے مطالبات میں شامل ہیں۔ اگر حکومت کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آئی اور یونہی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر ہم اپنے اس خاموش احتجاج کو ملک گیر عوامی احتجاج کی شکل میں تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہرتال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہرتالی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔ لندن سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان سفارتخانوں کے سامنے ملت تشیع مجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کے روز سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر ے گی۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شیعہ کلنگ کے خلاف علامتی بھوک ہرتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا کیمپ میں علامہ نشان حیدر ،مولانا اشرف منتظری ،مولانا ظہیر کر بلائی ،مولا ناابو حیدر توقیر ،علامہ باقر عباس زیدی ،حسن ہاشمی،رضوان پنجوانی ،محسن مقادم،سجاد اکبر،شبیر الحسینی،عباس اشرف،عون علی سمیت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور اداروں کے رہنماؤں نے علامتی بھوک ہرتال میں شرکت کی اور دہشتگردی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

وحدت نیوز (اسلام ا ٓباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے نائب صدر شیری رحمان کی سربراہی میں علامہ ناصر عباس جعفری سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملاقات کی اور اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ وفد میں سینیٹر تاج حیدر، روبینہ اشرف، سسی پلیجو، زمرد خان سمیت دیگر رہنما شامل تھے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب علامہ سید حسن ظفر نقوی اور سکرٹری سیاسیات اسد نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مکتب اہل بیت کے پیروکاروں نے اپنی ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کیخلاف دھرنے سمیت احتجاجات کے تمام طریقے اپنائے، تاکہ حکومتوں اور بالخصوص ریاستی اداروں تک اپنا پیغام پہنچایا جائے اور اس ظلم کے سلسلے کو روکا جائے، لیکن افسوس کہ گذشتہ تیس برسوں میں اگر کوئی سلسلہ نہیں رک سکا تو وہ ہماری ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کا سلسلہ نہیں رک سکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہمیں دہشتگرد مارتے تھے، لیکن اب پاراچنار میں پرامن مظاہرین پر ایف سی کی جانب سے فائرنگ نے ثابت کر دیا کہ ریاستی ادارے بھی ہمیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات کو نہیں مان لیا جاتا اور ان پر عمل درآمد شروع نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر تاج حیدر اور شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات جائز ہیں اور ہم احتجاج کے اس جمہوری طریقے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ ان مطالبات کو تسلیم کرے۔ پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم ملت جعفریہ کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ آج سے ہم آپ کی آواز قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے، اس مشکل وقت میں ہم اہل تشیع کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور اپنی جماعت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے حکمرانوں کے ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ ملک میں جاری دہشت گردی، لاقانونیت اور ریاستی اداروں کی بربریت کے خلاف جنگ میں مجلس وحدت مسلمین تنہا نہیں بلکہ پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے اپنے پیغام میں مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد جس طرح علامہ ناصر عباس ہمارے ہم قدم رہے، اسی طرح ہماری بھی انہیں بھرپور حمایت حاصل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ مذہبی و سیاسی جماعت ہے اور ان کی طرف سے کئے جانے والے مطالبات ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے خرم نواز گنداپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر بےحس اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے سبکدوش ہوچکی ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک کے حکمران ظلم و بربریت کی علامت بن چکے ہیں۔ موجودہ حکومت میں شیعہ نسل کشی میں جو شدت آئی ہے، وہ حکومت اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے درمیان گہرے روابط کا نتیجہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کو سہولت کاروں کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے ان مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، جو رسول ﷺ اور آل رسول ﷺ کا ذکر کرتے ہیں، قانون و انصاف کو حکمرانوں نے گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے۔ منصفانہ نظام کے قیام اور ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے پوری قوم کو مل کر آواز بلند کرنا ہوگی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر مرکزی نماز جمعہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ والی جگہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔ ملت تشیع کی نسل کشی اور ریاستی جبر کےخلاف اس احتجاج کی حمایت میں امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو اور جامع الصادق کراچی کمپنی کے منتظمین نے بھی پریس کلب کے سامنے نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے ملت تشیع کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ نماز میں شرکت کرنے کے لیے راولپنڈی کی بیشتر شیعہ تنظیمیں ریلی کی شکل میں احتجاجی کیمپ میں پہنچے گی۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں حکمرانوں کی بےحسی کے خلاف ’’یوم احتجاج‘‘ منایا جائے گا جس میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ قوم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی راہ اختیار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ایک باشعور اور محب وطن قوم ہیں۔

مرکزی سیکریٹریٹ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں علامہ حسن ظفرنقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی روایتی بےحسی اس امر کی بین دلیل ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ ملت تشیع کی نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت کے مرکزی قائد سات روز سے بھوک ہرتال پر ہیں لیکن حکومت کے کسی ذمہ دار میں یہ اخلاقی جرات نہیں کہ وہ آ کر علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کا اجتماع شیعہ قوت کا عملی مظاہرہ ثابت ہو گا۔ وہ دشمن طاقتیں جو قوم کو منتشر دیکھنا چاہتی ہیں آج ان کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے شیعہ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر جمعہ کی نماز میں شرکت کے لیے احتجاجی کیمپ پہنچے۔ یہ موجودہ حالات کا تقاضہ بھی ہے اور شرعی فریضہ بھی۔ وحدت و اخوت کے ہتھیار سے حکومتی سازشوں کو ناکام بنانے کا وقت آ پہنچا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف آج ملک کے ہر فرد کو آواز بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا جس شخص کے دل میں قوم کا درد موجود ہے آج وہ گھر نہیں بیٹھے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے وفد کی آغا رضا کی قیادت میں پاکستان سائنس فیڈریشن کی زیر انتظام  بلوچستان یونیورسٹی میں جاری دو روزہ فرسٹ انونشن ٹو انویشن سمٹ 2016 میں شرکت کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما کونسلرکربلائی رجب علی ، کونسلر عباس علی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس موسوی ودیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree