وحدت نیوز( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی نے پولیٹیکل سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے انسانیت پر حملہ ہیں ،اسلام سمیت کوئی مذہب بے گناہوں کو اس طرح بیدردی کے ساتھ قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، نہتے عوام کے قاتلوں کو کسی خاص مسلک یا مذہب کا پیروکار قرار دینا توہین کے مترادف ہے، فرانسیسی حکومتی یا د رکھے داعش نے اب تک ایک لاکھ سے زائدمسلمانوں کو تہہ تیغ کیا ہے،عراق اور شام میں مسلم امہ داعش کے مظالم کا شب وروز سامناکررہی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے متعددمغربی اور بعض عرب ممالک نے داعش جیسے عظیم فتنے کا جنم دیا ، جس کی بربریت کا نشانہ اب خوداسے جنم دینے والے بن رہے ہیں ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے صوبے کے حساسیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا ، بدلتے حالات اور دہشتگردی کی وجہ سے عوام آج اپنی زندگی کو محفوظ تصور نہیں کرتے۔انہوں نے مزیدکہا کہ چند دنوں پہلے ہمارے پر امن قوم کے افراد کو نشانہ بنایا گیا مگر تا حال انکے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے، ان کے قاتلوں کو اب تک سزا نہیں ملی ہے ۔ دہشتگردوں کوکھلی چوٹ دی جارہی ہے اور دہشتگردوں کی آزادی اس بات کی علامت ہے کہ ایسے واقعات آئیندہ بھی رو نماء ہو سکتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ قیام امن کیلئے موجودہ حکومت اور انتظامیہ کو جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے، ہاتھ پر ہاتھ رکھنے سے کچھ دنوں کیلئے خاموشی ہو سکتی ہے مگر امن نہیں اگر حکومت امن کا خاہاں ہیں تو اس کیلئے با قاعدہ جدو جہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ کے ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور نیشنل پارٹی کے اکابرین سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔
وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عدیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے حوالے سے جاری بیان حقائق پر مبنی اور حکومت کیلئے لمحہ فکر ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت بالخصوص پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت میں قومی ایکشن پلان دہشتگردوں کی بجائے ملت تشیع کیخلاف استعمال ہورہا ہے، اسی ایکشن پلان کے نام پر عزاداری سید الشہداء (ع) کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی، اور اہل تشیع کو ہراساں کیا گیا، پولیس کی جانب سے شیعہ رہنماوں اور نوجوانوں کو پریشان کیا گیا، انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کو پوری قوم نے سپورٹ کیا، حکومت اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اپنی پالیسی درست کرے۔ انہوں نے فرانس کے شہر پیرس میں دہشتگردانہ حملہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، بےگناہ شہری جس بھی مذہب و ملک سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا قتل جرم ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے فرانس میں ہونیوالی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ فرانس میں ہونیوالی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ فرانس کے واقعے نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی صرف پاکستان اور عالم اسلام کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، جس کو حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نادان لوگ اسلام اور دہشت گردی کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کی مذموم سازش کرتے ہیں، اب اس سازش کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ جب تک عالمی برادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد نہیں ہوگی دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
وحدت نیوز (چوک اعظم) مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کے سیکرٹری سیاسیات ڈاکٹر ناصر علی جعفری نے کہا کہ بلد یاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدوار مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ حمایت طلب کرنے کے لیے رابطے میں ہیں، مجلس وحدت مسلمین باکردار، مخلص اور عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھنے والے امیدواروں کو سپورٹ کرئے گی ۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم چوک اعظم اور اس کے گرد نواح کے عوام کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں ہماری جماعت کی اس حوالے سے پالیسی واضع ہے ہم عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چوک اعظم اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کو ترقی دھار میں شامل کیا جائے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور کئی آزاد امیدوار ہم سے رابطے میں ہیں۔ تاہم مجلس وحدت مسلمین نے ابھی کسی مخصوص جماعت سے پینل کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ اور مخلص ، باکردار اور داغ ماضی کے حامی امیدواروں کو سپورٹ کیا جائے گا ۔
ہم نعروں پر نہیں عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں ،ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پرآغا رضاکی گفتگو
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمارنی لیڈر ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے حلقہ 10 میں ٹیوب ویل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پانی کی سطح روز بروز نیچے جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے جلد کوئٹہ کے اطراف میں ڈیم نہیں بنوائیں توآئندہ چند سالوں میں کوئٹہ سے عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ انسان کے زندہ رہنے کے لیے پانی اہم جز ہے۔ معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں زمین سے پانی کو نہیں نکالا جاتا بلکہ بارش کے پانی کو ری سائیکل کرکے عوام تک پہنچایا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنی آئندہ نسل کے لیے زمین میں پانی کو ذخیرہ کر رہے ہیں اور ہم اس کے برعکس اپنے آئندہ نسل کے لیے کچھ نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ یہاں صرف حکومت مجرم نہیں بلکہ عوام پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ پینے کے پانی کو بے جا استعمال نہ کریں۔ اکثر گھروں سے جب پانی کی ٹینکی بھر جاتے ہیں تو نل کو بند نہیں کیا جاتا جس سے صاف اور پینے کا پانی ضائع ہوتا جاتا ہے اور چھت سے گلی میں پانی پہتا رہتا ہے۔ پانی اللہ کی نعمت ہے اسے اس طرح ضائع کرنا شریعت خداوندی میں جائز نہیں۔ علماءکرام سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مجالس میں پانی جیسے نعمت کے اسراف پر زیادہ زور دیں اور لوگوں کو آگاہی فراہم کریں تاکہ آئندہ آنے والے وقتوں میں عوام کو مشکلات اور کمی آب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں ،عوام کی خدمت ہمار انصب العین ہے اور ہم اس کو عملی طور پر حل کر رہے ہیں۔ ہم بلا رنگ ونسل و مذہب نہ صرف اپنے علاقے میں بلکہ پشتون آباد ائیریا میں بھی ریزروائر بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ حلقہ 16-15-14 میں بھی ریزروائر کا کام جاری ہے اور عوام کی سہولت کے لیے کمیونٹی ہال کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔