وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سندھ کے دفتر سولجر بازار میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جاری الیکشن کیمپ پر خوجہ پیرائی شیعہ اثناعشری جماعت کے جنرل سیکریٹری محترم سرور بھائی کی بلدیاتی امیدواروں سے ملاقات.
ملاقات میں امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی وحدت کی ٹکٹ پر کھڑے ہونے والے اہلسنت سے تعلق رکھنے والے امیدوار رضوان میمن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا پیغام ہے پاکستان میں باہمی اتحاد و وحدت کا جس کا عملی مظاہرہ مجلس وحدت مسلمین نے علاقائی سطح پر کر کے دکھایا. امیدواروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائے کہ قوم کا درد رکھنے والے اور ان کے درد کو سمجھنے والے ان جوان امیدواروں کو خوجہ پیرائی شیعہ اثنا عشری جماعت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی اور الیکشن کمپین اور اس دن کی مناسبت سے اپنی قیمتی رائے اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا.
ضلعی سیکریٹری جنرل رضوان پنجوابی نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان خوجہ پیرائی شیعہ اثنا عشری جماعت کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں خصوصاً محترم سرور بھائی کے کہ جنہوں نے ان جوانوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی آگاہ کیا.
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے وفد نےسیکریٹری جنرل عباس علی موسوی کی سربراہی میں صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر خان درانی سے ملاقات کی اور زائرین کی آمدورفت کے مسائل پر بات کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ زائرین کی بسوں کاایک کانوائی ابھی حال ہی میں ہم نے بخیر عافیت روانہ کیاہے لیکن غلط شیڈول فراہم کرنے کی وجہ سے موجودہ کانوائی کو روانہ کرنے میں کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تمام منتظمین کو چاہیے کہ کوئی فارمولا ترتیب دے تا کہ شیڈول کے مطابق بروقت زائرین کو روانہ کیا جاسکے۔ آخر میں سیکریٹری داخلہ نے یقین دلایا کہ زائرین کا اگلا کانوائی جلد از جلد روانہ کیا جائے گا،مندرجہ بالا مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین نے تمام قافلوں کے ذمہ داران کو اپنے آفس میں فوری طور پر دعوت دی تا کہ سب کو اعتماد میں لے کر دوبارہ حکومتی ارکان سے ملاقات کرکے مسئلہ فوری طورپرحل کر سکیں۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے خطے کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں ، الیکشن کمپین کے لیے ایک دوسرے پر اس طرح کیچڑ نہ اچھالیں کہ خود بھی خراب ہو جائیں ، خطہ کشمیر لاوارث پڑا، سڑکوں کی حالت خراب ، ہسپتالوں کی صورتحال ناقابل بیان، ملازمین و آفیسران ہڑتال پر ، کون ہے جو ریاست کا پرسان حال ہے؟ کون ہے جو عوام کا خیر خواہ ہے۔ اس جانب توجہ کیوں نہیں دی جارہی ؟ یہ خطہ کشمیر کے باسیوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ان خیالات کا اظہار نومنتخب سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں وکشمیر سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ نے منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی تمام تر توجہ اس وقت الیکشن کمپین پر ہے، موجودہ حکومت نے ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر ایک جرم کیا ہے، عوام حساب لیں۔ تمام جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، لوڈ شیڈنگ بارہ گھنٹے کے دورانیے سے زیادہ تجاوز کر گئی، عوام بے روزگاری ، مہنگائی اور کرپشن کی دلدل میں پھنسے جارہے ہیں ، حکومت و اپوزیشن کو اپنی پڑی ، کسی کو عوام کا خیال نہیں ، سڑکیں ، دارالحکومت کی تعمیر نو، ہسپتال ، ملازمین کی ہڑتال ، گلی محلے کے مسائل اور مسئلہ کشمیر کسی جانب کسی کی کوئی توجہ نہیں ہے۔ محسن رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں ، خوف خدا کیا جائے ، معاملات پر توجہ دی جائے کہیں یہ مسائل ایک ریلے کی صورت میں ان سب کو بہا نہ لے جائیں ، اللہ کی لاٹھی اور مظلوم کی فریاد یہ دو ایسی چیزیں ہیں کہ اپنا حساب ضرور لیتی ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر عام انتخابات 2016کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے ۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) الیکشن ریفارمز کے بغیر ملک میں جمہوریت کا قیام ممکن نہیں بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہا موجودہ سیاسی جماعتوں نے دھونس دھاندلی اور من مانی کے نتائج حاصل کیے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنے گا شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے نگران سیٹ اپ کا ہونا ضروری ہے اسلئے ہم نے تجویز پیش کی تھی کہ مرکزی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیاجائے ان خیالات کااظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ سید انیس عباس زیدی نے کیا وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ سند ھ میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو منظم وھونس اور دھاندلی سے ہرایا گیا اس کے باوجود ہمارے امیدوار کھڑے تھے دوسرے نمبر پر رہے انشاء اللہ ہم اپنی سیاسی سفر کو جاری رکھیں گے اور اس مورثی سیاسی نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہمار ے امیدواروں اور کارکنوں کو جگہ جگہ ہراساں کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آبا دمیں ہمارے جیتے ہوئے یوسی 20کے چیئرمین کو پانچ دفعہ ری کاؤنٹنگ کرکے ہرایا گیا انشاء اللہ ہم بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے موجودہ حکمرانوں کا رویہ اور طرز حکومت ہی جمہوریت کے دل کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے آخر میں انہوں نے میونسپل کمیٹی فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ ، چنیوٹ اور بدین سے نومنتخب مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم پی اے آغا رضا نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج جن دشواریوں کا سامنا ہے ان کی بنیادی وجہ تعلیمی میدان میں پسماندگی ہے، دور جدید میں ترقی یافتہ اقوام کے صف میں کھڑا ہونے کیلئے علم اور ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ علم کا حصول معاشرے کے ہر فرد کیلئے ضروری ہے اور طلباء کی تعلیم میں دلچسپی ملک و قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔ طلباء کی تعلیم اور اضافی سرگرمیوں میں دلچسپی قابل تحسین ہے ، علم سے محبت ہمیں ترقی کے پٹری پر لا سکتی ہے۔ اس وقت اساتذہ، سماجی کارکنان اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلباء کی حوصلہ افزائی کرے، مختلف تقریری مقابلوں ، کھیلوں اور غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔ جن قوموں کو طالب علم کے قدر کا اندازہ ہے اور جنہیں معلوم ہے کہ انکی بقاء کا واحد ذریعہ تعلیم ہے وہی اقوام کامیاب رہے ہیں۔ آج کے جدید دور میں تمام تر معلومات طلباء کے دسترس میں ہیں، جدید آلات اور مشینوں سے کسی بھی قسم کے معلومات حاصل کئے جا سکتے ہیں، طلباء کو چاہئے کہ ان سہولیات کا مثبت استعمال کر کے ان سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم پر لازم ہے کہ وہ اپنی تعلیمی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے بیان کے آخر میں پی پی پی پارلیمننٹیرین کے رہنماء مخدوم امین فہیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور انکی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلر حلقہ 12کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ شہر میں ہر خاص و عام کو قانون کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت دیگر معزز حضرات کو چاہئے کہ قانون کے احترام کے زریعے حب الوطنی کا ثبوت دے۔قانون کا احترام ہر شہری اپنے علاقے کے نمائندے سے سیکھ سیکھتا ہے، عوامی نمائیندے قانون کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کرے گے تو عوام بھی ان باتوں کا خیال رکھے گی۔ قانون سازی کا مقصد شہر میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہے اور صوبے میں روز مرہ مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے نظم و ضبط کا قیام ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی معاشرے میں نظم و ضبط اس معاشرے با شعور اور مہذب ہونے کی دلیل ہے۔ ایک سالم معاشرہ ان باتوں کا خاص خیال رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کوئٹہ شہر میں بعض افراد قانون کو ہاتھ میں لے کر شہر کے نظم میں خرابی کا باعث بنتے ہیں، بعض لوگ کسی نہ کسی طریقے سے قانون کی پامالی کرتے ہیں ایسے لوگوں کو تربیت کی ضرورت ہے، حکومت کو چاہئے کہ عوام میں قانون کے احترام کا جذبہ پیدا کرنے میں کوئی پیش قدمی کرے اور انہیں ایک مہذب معاشرے بنانے کی طرف مائل کرے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ پورے شہر میں نظم و ضبط کی بہترین مثال علمدار روڈ میں ملتی ہے، جہاں لوگ خود صفائی سمیت دیگر باتوں کا خیال رکھتے ہیں ۔ ان کا یہی رویہ ہمیں ان کیلئے مزید کام کرنے کیلئے اکساتا ہے اور ہم اپنے دل و جان سے شب و روز انکی خدمت میں صرف کر دیتے ہیں۔