وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دورہ کراچی کے موقع پرمعروف عالم دین اور تنظیم المکاتب کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی کے جواں سال فرزند مولانا حسن جعفرنقوی کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا علی انور جعفری، مولانا احسان دانش اور مولانا صادق جعفری بھی علامہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاکے موقع پرمنعقدہ سیمینار بعنوان سیرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ثقافتی یلغارکی روک تھام کیلئےحکومت پاکستان یوم ولادت حضر ت فاطمہ س کو یوم خواتین کے طورپر منانے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔ استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کا درس اسی گھرانے سے ملتا ہے۔جب تک تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کا حقیقی ادراک اور مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی۔حق فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شناخت حاصل کر کے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے ۔جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔معاشرے کی تربیت کے لیے خواتین کو اپنی ذمہ داریاں اورکردار ادا کرنا ہو گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت ؑ کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔اگر ماں فاطمہ زہراؑ ہوں تو بیٹے حسن ؑ و حسینؑ ہوتے ہیں۔یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا۔ دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مخدومہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے بصورت دیگر ہم حسینی ہونے کے دعوے دار تو ہو سکتے ہیں لیکن حق دار نہیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کے تحت ولیج حولداربروہی جیکب آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹر نے سینکڑوں مریضوں کا خواتین، مرد اور بچے شامل تھے کامعائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما سیف علی ڈومکی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت اسکائوٹ اوپن گروپ پنجاب کے نمائندہ وفد نے جناح اسپتال لاہورمیں گلشن اقبال پارک لاہورمیں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کیے ، وحدت اسکائوٹس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔

وحدت نیوز(گلگت) حکومت گلگت بلتستان میں نجی اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے فلاح و بہبود کیلئے منصوبہ بندی کرے اور ان ملازمین کے جاب سیکورٹی سمیت ای او بی آئی میں رجسٹریشن کو یقینی بنائے ۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امور سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کا مستقبل انتہائی تاریک ہے ،ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی نہ تو جاب سیکورٹی ہے اور نہ ہی کوئی ریٹائرمنٹ پیکیج ہے حالانکہ پرائیویٹ کمپنی ایکٹ کے تحت تمام ملازمین کے حقوق کا تحفظ حاصل ہے۔گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے اس جانب توجہ ہی نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین کا مستقبل تااریک دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اپنی ذمہ داریوں سے یا تو آگاہ نہیں یا پھر انہیں کوئی دلچسپی نہیں حالانکہ ای او بی آئی میں تمام نجی اداروں کے ملازمین کی رجسٹریشن کے ذریعے ان ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ گلگت بلتستان میں تمام نجی اداروں کے ملازمین کی تفصیلات اکھٹی کرکے ان تمام ملازمین کی رجسٹریشن کروائی جائے تو ساٹھ سال کے بعد یہ ملازمین پنشن کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں اور ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد معقول پنشن اپنے گھر کے خرچے چلاسکتے ہیں جس جانب حکومت کی عدم توجہ مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اور ای او بی آئی کے حکام کی اس غفلت کا نوٹس لیکر متعلقہ حکام کو فوری طور پر پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات جمع کرنے اور ان کی رجسٹریشن کویقینی بنانے کیلئے احکامات صادر فرمائیں تاکہ ان غریب ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی موسوی کے جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہکسی بھی معاشرے میں بہتری اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک وہاں کے رہائشی خود کسی تبدیلی کے خواہاں نہ ہو، ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایک پرسکون، ترقی پسند اور ترقی یافتہ معاشرے کیلئے جدو جہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وطن عزیز شدید مشکلات اور بدترین حالات سے دوچار ہے، بیرونی قوتیں وطن عزیز میں دہشتگردی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہم آپس میں جتنا لڑیں گے دشمن کو اتنا ہی فائدہ ہوگا، ہمارا اتحاد ملک کو اس سنگین حالات سے نکال سکتا ہے ۔ کسی بھی کام کیلئے پہلا قدم شرط ہے، اگر ہم خوشحالی اور ترقی کے خواہاں ہیں تو ہمیں تبدیلی کی ابتداء اپنی ذات سے کرنی ہوگی کیونکہ قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے بڑھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے علاوہ طبقاتی نظام، سیاسی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران ، زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان اور دیگر مسائل نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ برسوں ہم بحیثیت ایک قوم ملک کی فلاح کیلئے کام نہیں کررہے تھے، امن کی بحالی کی امیدیں ختم ہو چکی تھی اور ہم اس بات کو فراموش کر بیٹھے تھے کہ ہمارا اتحاد اور ہماری یکجہتی وہ قوت رکھتی ہے جو تمام مشکلات کا سامنا کر سکتی ہے۔ ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کیلئے جدو جہد کرنا چاہئے جہاں ہم آہنگی، برداشت، امن، خوشحالی کا راج ہو اور جہاں لوگ سکون سے رہ سکے اور اپنی ترقی کا سفر طے کریں۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی کاؤشیں کرنا ہوگی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree