وحدت نیوز (کوئٹہ) اجتماعی ترقی اور خوشحالی کیلئے جن معاشرتی خوبیوں کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں ایک بنیادی بات یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر اور اپنے اداروں پر بھروسہ کر سکیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کوئٹہ کے پانچ روزہ دورے کے موقع پر مختلف عوامی اور تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس دولت کی تو بہت بات کرتے ہیں جس کی ایک مادی حیثیت ہے ، لیکن ایک دولت وہ بھی ہوتی ہے جو بینکوں میں نہیں رکھی جا سکتی ہے اور جس کا رشتہ ہماری اجتماعی اور انفرادی زندگی سے ہوتا ہے کسی بھی ملک یا معاشرے کی معیشت کی بنیاد چند سماجی اصولوں اور طریقوں پر ہوتی ہے ، جہاں تک اعتماد کا معاملہ ہے تو اس کا اطلاق صرف سیاسی پر نہیں ہوتا ۔ ہماری اجتماعی زندگی میں بھروسے اور اعتماد کی کمی اتنی پھیل گئی ہے کہ ایماندار اور نیک لوگ اپنے اپنے شعبوں میں خود کو اس کیلئے موزوں نہیں سمجھتے۔

پاکستان سے اگر کرپشن، بدعنوانی کے کلچر کو ختم کرنا ہے تو یہ کام مذہب کے زریعے آسان ہوجاتا ہے ۔ کیونکہ مذہب بنیادی طور پر نیکی اور پاکیزگی کی تلفین کرنا ہے ۔ اس کے باوجود ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی گندگی موجود ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں صرف بھروسے اور اعتماد کی کمی نہیں ہے۔برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے ، یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرومیوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک، پورامعاشرہ غلیظ و غضب کا شکار ہوجاتا ہے ۔ بات ایمان اور یقین کی ہے ۔ یقین کا اظہار ہمارے کردار سے ہونا چاہئے۔ ہمیں ہر آزمائش میں صبر و برداشت سے کام لینا چاہئے۔ اللہ کی نافرمانی سے رک جانا صبر ہے۔ نئی نسل کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ آل سعود نے شیخ باقر النمر شہید کا قتل کرکے اپنی حکومت کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع کردی ہے، صدام حسین اور معمر قذافی کی طرح آل سعود کا نام بھی ماضی کا حصہ بن جائے گا، پاکستانی حکومت 34 ممالک کے سعودی اتحاد میں شمولیت سے گریز کرے، اگر یہ اتحاد امت مسلمہ کیلئے ہے تو سب سے پہلے اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے۔ امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں شہداء ملت جعفریہ اور آیت اللہ شیخ باقر النمر کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے منعقدہ مجلس ترحیم اور تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ بے گناہ، نہتے اور مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں کیونکہ شیخ باقر النمر شہید جیسے عالم دین اور بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، انہوں نے ریاست پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آل سعود کی محبت میں شام ، یمن اور ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کی خواہش مند ہیں انہیں جانے دیا جائے کیوں کے انہوں نے وہاں سے زندہ تو واپس آنا نہیں ہے، اس طرح پاکستان بھی سعودی بدکارشہنشائوں کے حمایتوں سے پاک ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قوم کیلئے حیات کا درجہ درکھتا ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے مشن اور مقاصد کو زندہ و جاوید رکھیں گے۔

اجتماع میں مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا شیخ محمد نجفی، علامہ رضی جعفر نقوی، مولانا اکرام حسین ترمذی، علی حسین نقوی، سردار جام فیروز انڑ، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، علامہ فرقان حیدر عابدی، ایس ایم نقی، سہیل شاہ، مولانا منور علی نقوی، مولانا عمران نقوی، مولانا قرۃ العین حیدر عابدی، خمار زیدی، مولانا خلیل احمد کمیلی، آغا مرزا طاہر علی حبیب، ڈاکٹر امتیاز حسین، انجینئر ایاز حیدر، شمس الحسن شمسی اور دیگر قومی و ملی شخصیات کے علاوہ ماتمی انجمنوں کے نمائندگان، اسکاؤٹس گروپس اور مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز شریک ہوئے۔ بعد ازاں شہداء ملت جعفریہ اور آیت اللہ شیخ باقر النمر کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز (مشہد مقدس) گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقرالنمر کو دی جانے والے سزائے موت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہیں۔ ایران کے شہر مشہد مقدس میں نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی میں پاکستانی علماء اور طلباء نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہید باقرالنمر کی تصاور، پوسٹر اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں شریک پاکستانی طلاب اور علماء نے بھی شہید باقرالنمر کی تصاویر اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ پاکستانی طلباء نے اس موقع پر پاکستانی اور مجلس وحدت مسلمین کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی آزاد، مولانا ظہیر حسین مدنی، مولانا سید محمد علی کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) بھارت کی مشہور سائیٹ ہیکرز India Black Hats نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آفیشل سائٹ آج صبح ہیک کرلی، جسے ایم ڈبلیو ایم کی میڈیا ٹیم نے بروقت کوشش کر کے بحال کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انڈیا کی مشہور سائبر کرائم میں ملوث India Black Hats کی ٹیم نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی دفتری سائٹ ہیک کرلی جسے ایم ڈبلیوایم کی میڈیا ٹیم نے بحال کردیا۔ انڈیا کی ہیکرز ٹیم نے سائٹ پر یہ پیغام بھی چھوڑا کہ انہوں نے یہ سائبر حملہ پٹھان کوٹ سانحے میں مرنے والے انڈیا آرمی کے کرنل کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا ہے جبکہ ہیک شدہ سائٹ پر پٹھان کوٹ حملے میں مرنے والے آرمی کرنل کی بیٹی کی تصویر بھی لگا دی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سافٹ وئیر ماہرین نے سائٹ بروقت بحال کرکے ہیکرز کو مات دے دی اور آفیشل سائٹ ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ واضح رہے کہ  انڈیا کی مذکورہ ہیکرز ٹیم پاکستان بار کونسل سمیت متعدد ملکی سائیٹس کو ہیک کر چکی ہیں اور اس عمل میں یہ ٹیم کافی مہارت رکھتی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو وہ تمام حقوق دئیے ہیں جو ایک مھذب ترقی یا فتہ معاشرے کے لئے ضروری ہیں۔ انبیاء الہی اور اسلام کی تاریخ خواتین کے کردار کے بغیر نا مکمل ہے، حضرت آسیا،حضرت مریم، حضرت خدیجہ، حضرت فاطمہ الزہراء اور حضرت زینب کبریٰ کا عظیم کردار نا فقط خواتین کے لیے بلکہ پوری بشریت کے لیے رہنما ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونزم کی شکست کے بعد عالمی سامراج خصوصاً امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں کی راہ میں دین مقدس اسلام کی انقلابی تعلیمات کو رکاوٹ سمجھتا ہے۔ لہذٰا عالمی سامراج نے خالص محمدی اسلام کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا ہے۔ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانا CIA اور موساد کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ جسے امریکہ اور اسرائیل اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مکمل کرنا چاہتے ہیں، داعش اور بوکو حرام جیسے دہشت گرد گروہ امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں، ان کے درمیان صدیوں سے اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کا رشتہ قائم ہے۔ بھائیوں کو آپس میں لڑانے کا سامراجی منصوبہ ناکام ہوگا۔ تاریخ ان مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو آج سامراجی ایجنٹ بن کر امت کو لڑا رہے ہیں۔

وحدت نیوز (چوک اعظم) مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل مصور خان نے سعودی حکومت کے ہاتھوں ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمرکی شہادت پر گہرے غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی اس بربریت اور وحشیانہ اقدام نے عالم اسلام کی سب سے بڑی دہشت گرد حکومت کا چہرہ آشکار کر دیا ہے۔شیخ باقر النمر اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی تھے۔انہوں نے امت مسلمہ کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کی ہمیشہ مذمت کی۔انہوں نے کعبہ کی مقدس آمدن کو شراب و کباب اور عالم اسلام کی تباہی پر خرچ کرنے کے خلاف آواز بلند کی ۔انہیں سعودی عرب کے بادشاہوں کی حکومت نے موروثی بادشاہت کے اس غیر اسلامی نظام کو تنقید کا نشانہ بنانے کی پاداش میں موت کی سزا سنا دی۔ یمن ،شام سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنے تمام تر وسائل فراہم کرنے والے ملک سعودی عرب میں اپنے شہری کو اظہار رائے کی بھی آزادی حاصل نہیں۔اقوام عالم کو اس واقعہ کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں شیخ نمر کی شخصیت ہر دلعزیز،قابل احترام اور غیر متنازعہ تھی۔سعودی حکومت اپنے اس اقدام سے عرب میں اٹھنے والے مختلف تحاریک کو دبانے کی مذموم کوشش کی ہے جو آل سعود کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔سعودی حکومت کے جارحانہ اقدام دنیا بھر میں سعودی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔امت مسلمہ کو اس حقیقت کا ادراک ہو چکا ہے کہ سعودی حکومت استعماری طاقتوں کے گٹھ جوڑ سے امت مسلمہ کے مفادات کے خلاف سرگرم ہے۔شیخ باقر سمیت سینتالیس افراد کے سرقلم کرنے کے احکامات پر عمل درآمد سعودی رعونت کا عملی اظہار ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree