وحدت نیوز (لاہور) شعبان جشن ولادت با سعادت حضرت امام مھدی عج کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نشتر کالونی یونٹ کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نے خصوصی خطاب کیا اور مھدوی معاشرے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہاکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں جب ہمارا قائم امام مہدی عج قیام کرے گا تو انسانوں کے دلوں سے ایک دوسرے کی دشمنی اور کینہ ختم ہو جائے گا
اسی طرح احادیث و روایات میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ جب امام مہدی (عج) کا ظہور ہو گا تو خداوند متعال اپنے بندوں کو اس قدر مال عطا کرے گا کہ وہ بے نیاز ہو جائیں گے اور جب امام مہدی(عج) یہ اعلان فرمائیں گے کہ محتاج اور ضرورت مند افراد آ جائیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے تو کوئی بھی نہیں آئے گا۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صبغۃ اللہ یعنی الہی سوسایٹی کے عملی قیام کے لئے ہم سب اپنی فردی واجتماعی ذمہداریوں کی طرف متوجہ ہوجائیں اور الہی حکومت کے قیام کے لیے کوشش کریں۔ جشن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔