ہم بحیثیت اس قوم و ملت کی ماؤں بہنوں کے قائد وحدت کے حکیمانہ اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہیں، سیدہ معصومہ نقوی

25 February 2023

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی گرفتاری دینے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج روز ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر قائد وحدت نے امام حسین ع کے سچے پیروکار ھونے کا ثبوت دیتے ھوے قوم و ملت پاکستان کی آزادی ، آئین پاکستان کی بالا دستی ، پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری ، لاپتہ اسیران کی رہائئ کی خاطر  پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے کے خلاف اور امریکی کٹھ پتلیوں کی امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجاً گرفتاری پیش کر کے ، ملت تشیع پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت اس قوم و ملت کی ماووں اور بہنوں کے اپنے قائد وحدت کے اس بروقت اور حکیمانہ اقدام کی ، نہ صرف بھر پور حمایت کرتی ھیں بلکہ امام زمانہ علیہ السلام کے حضور یہ عہد کرتی ھیں کہ اس حسینی اقدام کے بعد ہم  بھی زینبی کردار ادا کرنے کے لئے بھر پور آمادہ اور تیار ھیں ۔ میں اپنی تمام پاکستانی خواتین کو دعوت دیتی ھوں کہ آئیں اس ظلم کے خلاف تحریک میں پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جو حکومت پر قابض ہو کر نہ صرف پاکستان کو شدید ترین نقصان پہنچانا چاہتے ھیں بلکہ ملت پاکستان کو بھی بیرونی طاقتوں کا غلام بنانا چاہتے ہیں ، ہمارے ساتھ شامل ھوں ، اور ملکی ڈاکوؤں اور لٹیروں کو یہ پیغام دیں کہ ہماری پاک سرزمین پاکستان کی مائیں اور بہنیں اور بیٹیاں جلد ہی تمہیں گریبانوں سے پکڑ کر جیلوں کی کوٹھریوں میں روانہ کرنے آرھی ہیں

عزیزان اس دوران جب تک ھمارے قائد وحدت کی طرف سے نئے لائحہ عمل کا اعلان نہیں ہوتا ، میں اپنی تمام ماووں ، بہنوں اور بیٹیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ھوں کہ اس وقت ہماری فوری ذمہ داری یہ بنتی ھے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ، اگر آپ کے گھر کے مرد حضرات ابھی بھی کسی شک و شبہ کا شکار ھیں تو ان کو اپنی قاطعیت سے میدان عمل میں ھونے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار کریں ۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کرنے کے لئے اور حکومت کے جھوٹے پروپگنڈے کو ناکام بنانے کے لئے روشنگری اور بصیرت افزائی کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے ، ان لٹیروں کو بے نقاب کیجیے ، اور ضرورت پڑنے پر تیار رھیں کہ اگر ھمیں میدان میں کودنا پڑے تو پھر مملکت خداداد پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کی خوشحالی اور ترقی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نھیں کریں گیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree