The Latest
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ظلم و بربریت کہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میا نمار کے مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم پر خاموشی نہایت افوسناک ہے میانمار کا موضوع عالم اسلام کے لئے ایک عظیم انسانی المیہ ہے اور عالم اسلام ، میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا بلکہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کاہی نہیں یہ بلکہ د ہشتگرد اور انتہا پسندچاہے کسی بھی فرقے میں ہووہ انسانیت کے لئے بدترین خطرہ ہیں لہذا اس مسئلے کا حل سب نے مل کر نکالنا ہوگا اس ظلم و بربریت کی روک تھام جلد کرنا ہوگی ورنہ یہ آگ صرف میانمار کے خطے سے نکل کر پوری دنیا میں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کے حکومت وقت میانمار کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرئے۔مکتب تشیع جو خوچودہ سو سال سے ہمیشہ سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنتی آرہی ہے جس کی نسل کشی ہر دور میں جاری رہی ہے ہر زمین پر اب وہ چاہے کشمیر ہو بحرین ہو سعودیہ عرب ہو ےمن ہو شام ہو یا عراق ہو ، غزہ ہو یا پاکستان ہر زمین پر ہمارا خوان بہایا جا رہا ہے مگر ہم نے کبھی ظلم و بربریت کے راستے کو اختیار نہیں کیا اپنے حق کے لیے کسی کا حق چھین نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے نہایت صبر سے مصیبتوں کا مقابلہ کیا ہے ہم جانتے ہیں لاشے اٹھانا آسان نہیں ہم سے مکتب تشیع سے ذیادہ کوئی میانمار کے لوگوں کے دوکھ و درد اور مصیبت کو کوئی محسوس نہیں کر سکتا لہذا ہم انشااللہ میانمار کے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر طرح سے اس مسئلے کو ہل کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں گلبہار کالونی کے علاقے کشمیری محلہ اور غریب نواز محلے میں بارشوں کے بعد تاحال کئی کئی فٹ گندا پانی اب بھی موجود ہے، صورتحال ایسی گھمبیر ہے کہ 1952ء میں قائم ہونے والی مسجد و امام بارگاہ میں پہلی بار عید کی نماز بھی نہیں ہو سکی، مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے متاثرین میں راشن کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انتظامیہ اور سندھ حکومت کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی، شہریوں کی عید خراب ہوگئی، گلبہار کالونی ڈوب گئی، کشمیری محلہ اور غریب نواز محلے میں کئی کئی فٹ پانی اب بھی موجود ہے، ہر طرف کچرے، گندگی اور غلاظت نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے، صورتحال ایسی گھمبیر ہے کہ 1952ء میں قائم ہونے والی مسجد و امام بارگاہ میں پہلی بار عید کی نماز بھی نہیں ہو سکی۔ مجبور، بے بس اور پریشان لوگ خود پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔ پانی اور گندگی اتنی بڑھ گئی ہے کہ رہائشی چھتوں پر رہ رہے ہیں۔ علاقے میں انتظامیہ یا حکومتی عملہ تاحال نہیں پہنچا۔ گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کراچی کی ٹیم نے سیکرٹری زین رضا کے ہمراہ بارش اور دو فٹ سے زائد کیچڑ اور نالے کے پانی کی موجودگی میں گهر گهر جا کر متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر عوام نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی، جبکہ خیرالعمل ٹرسٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ، ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کرے گی، زین رضوی
وحدت نیوز(کراچی) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہر بھر میں ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کرے گی، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایسے خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی زین رضا رضوی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہناتھا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں ادارے کی جانب سے قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں اونٹ ، گائے اور بکرے بڑی تعداد میں خریدے جارہے ہیں ، مخیر حضرات اس کارخیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور خوشنودی خدا کا باعث بنیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا کر میدان عمل میں ہے جسکا مقصد ملک بھر میں ضرورت مند افراد اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ اسوقت ملک بھر میں 800 سے زائدیتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے جنکو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ دیا جا رہا ہے ۔ مزیدہر ضلع میں مستحق یتیم بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ جس حد تک ہوسکے اُ ن کی معاونت کی جاسکے اور معاشرے میں یتیم پروری کا کلچر فروغ پاسکے۔ اس موقع پر خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین سید باقر زیدی نے تمام درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور معاشرے میں یتیم بچوں کی خواہشات اور بنیادی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے اورخیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا اس کار خیر میں ساتھ دیتے ہوئے عیدالاضحی پر اپنی قربانی کی کھالیں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کو ہدیہ فرمائیں تاکہ یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کر سکے ۔
وحدت نیوز(گلگت) کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شرمناک عمل ہے ۔احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔حکومت کی جانب سے امریکہ کو جواب دینے کی بجائے امریکی طرز عمل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو امریکہ کے غلام ہیں۔جب تک ہمار ے حکمران انگریزکی غلامی سے خود کو آزاد نہیں کرینگے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز آج جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ امریکہ کی غلامی ہے اور روئے زمین پر امریکہ ہی وہ شیطان ریاست ہے جس کے شر سے پوری دنیا پناہ مانگتی ہے لیکن ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور امریکہ صدر کے بیان کی مذمت قابل تحسین اقدام ہے ۔
انہوں نے 34 نام نہاد اسلامی اتحاد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد اسلامی اتحاد میں شامل کسی ملک کو پاکستان کی حمایت اور امریکی صدر کی مخالفت کی توفیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں ا ور موجودہ حالات میں اسلامی اتحاد کے چمپئین سعودیہ کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے زیادہ امریکہ کے وفادار ہیں۔پاکستان قوم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان چکی ہے اور امریکی صدر کے بیانات کے جواب میں حکومت کی خاموشی ذلت و رسوائی کا سبب ہے۔ہم افواج پاکستان کے سپہ سالار کے دلیرانہ اور جرات مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کراچی میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے گرفتار طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی نے سانحہ عاشور راولپنڈی کی سازش بے نقاب کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کے بعد وہ نام نہاد علما و دانشور منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جو سانحہ کے دوران ملت تشیع کو اس واقعہ کا ذمہ دار ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے۔ اول روز سے ایم ڈبلیو ایم کا یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شیعہ سنی اختلافات قطعی طور پر نہیں ہیں۔ہم نے اخوت و وحدت کا ہمیشہ عملی مظاہرہ کیا ہے۔راجہ بازار مسجد کو آگ لگانے کی سازش کا مقصد راولپندی کی پرامن فضا کو آلودہ کر کے فرقہ واریت کی آگ کو پورے ملک میں پھیلانا تھا۔اس موقعہ پر شیعہ سنی اکابرین نے جس دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت دیا وہ لائق تحسین ہے۔سانحہ کے پس پردہ تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشور کی سازش آشکار ہونیکے بعد ہمارے نوجوانوں پر مقدمات کا کوئی جواز نہیں رہتا ہمارامطالبہ ہے کہ اس ایف آئی آر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے فی الفور خارج کیا جائے۔۔
وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام سرجانی ٹاؤن ضلع وسطی کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے بازار مہربانی کا اہتمام کیا گیاجہاں ضرورت مند خواتین و مرد حضرات نے مفت کپڑے و دیگر اشیاء حاصل کیں ، اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ زین رضوی نے سرجانی ٹاون یونٹ اور تعاون کرنے والے مومنین کا شکریہ ادا کیا اور کراچی کے دیگر علاقوں میں بازار مہربانی لگانے کا اعلان کیا، زین رضوی کے مطابق متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے بازار مہربانی کے اہتمام کو خوب سراہااور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی۔
وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کی سیکرٹری جنرل بیگم سید حسنین نقوی نے یونٹ محمدپور لمہ کا دورہ کیا اور خواہران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی میں جہاں مرد کا کردار ہوتا ہے اسکے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے کیونکہ اسکی تربیت کرنے والی عورت ہے، اس لئیے ہم تعلیم یافتہ اور منظم ہوکر اپنے بچوں کی تربیت کریں تاکہ ایک پڑھا لکھا اور مہزب معاشرہ بنانے میں اہم کرداراداکرکے بی بی سیدۃ النساًءالعالمین سلام اللٰہ کے سامنے سرخرو ہوسکیں۔