The Latest

lhrpressconfملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، کرپشن، ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی، فرقہ واریت اور امریکی مداخلت کے خلاف ملت جعفریہ کی ملک گیر تنظیم مجلس وحدت مسلمین یکم جولائی کو مینار پاکستان کے سائے تلے قرآن و سنت کانفرنس منعقد کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنما شریک ہونگے، جنھیں دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ اظہر حسن، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی اور مظاہر شگری کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قرآن و سنت کانفرنس کے انعقاد کے لیے اجازت دے دی ہے، پنجاب پولیس بھی بھرپور تعاون کر رہی ہے، لیکن جس طرح اہل تشیع کو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا ہے اس کے پیش نظر خدشات ہیں کہ ملک بھر سے آنے والے قافلوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت اہل تشیع کو مساجد، مذہبی مقامات اور سڑکوں پر نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے، اس لیے ہماری آئی جی پولیس پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ آنے والے قافلوں کی حفاظت کے لیے خصوصی احکامات دیں۔ ایک سوال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہے، اس کے ساتھ ملکی استحکام اور دفاع وطن کے لیے تن من دھن قربان کرنے کا عہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت کے باعث ملک بدامنی کا شکار ہے اور بیرونی کے ساتھ ساتھ ملک کے خلاف اندرونی سازشیں بھی عروج پر ہیں اور ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلا کر ملک کو خانہ جنگی کا شکار کرنا چاہتے ہیں، قرآن و سنت کانفرنس اتحاد امت میں سنگ میل ثابت ہوگی اور ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم پاکستانی اور سب مسلمان متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ماضی میں بھی استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی بیرونی و اندرونی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیتی رہے گی۔ رہنماں نے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے ابا و اجداد قائد اعظم محمد علی جناح، راجہ صاحب محمود آباد، محمد علی حبیب اور مرزا ابوالحسن اصفہانی اور دیگر کی محنت رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماں نے کہا کہ پاکستان ملت تشیع نے بنایا تھا اور اس کی حفاظت بھی ملت تشیع کر رہی ہے، کل جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی آج وہی لوگ پاکستان کو عدم استحکام کرنے کیلئے بھی دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، لیکن ہم دشمن کی تمام سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اس کیلئے اتحاد امت بہت بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو مینار پاکستان گرانڈ میں قرآن و سنت کا یہ عظیم اجتماع ملک دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے علمائے کرام اور عمائدین کو چھ ہزار سے زائد دعوت نامے دیے گئے ہیں۔رہنماں نے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس میں ملت جعفریہ اس عزم سے شریک ہوگی کہ وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں کا قلع قمع کیا جائے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار ہونے سے بچایا جائے، اس کیلئے ہم اپنا تن من دھن تک قربان کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن کسی بھی قوت امریکہ اسرائیل اور بھارت کو کسی طور یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وطن عزیز کے امن و امان کو تہہ بالا کریں، قرآن و سنت کانفرنس ملکی تاریخ میں ایک نیا باب روشن کرے گی اور تمام مذاہب کو وحدت کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کو بے نقاب کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

prconf26juneمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور استحکام کے لئے صف اول کا کردار ادا کیا انشاء اللہ ہم یکم جولائی کو لاہور میں منعقد ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ کا اعلان کریں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پرایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ، راولپنڈی اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین بھی موجود تھے ، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس وقت وطن ِ عزیز پاکستان امعاشی و اقتصادی بحرانوں اور انرونی و بیرونی سازشوں کی لپیٹ میں ہے ، سیاسی عدم استحکام انتہا پر ہے،کراچی جل رہا ہے مہنگائی کا گراف روز بروز بلند سے بلند تر ہو رہا ہے، گرمی کے شدید ترین موسم میں ، توانائی کے بحران نے وطن عزیز کو جہنم بنا رکھا ہے ،امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور ریاستی ادارے خود دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں ، عالمی استعمار امریکہ ،اسرائیل اور بھارت وطن عزیز کوغیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں، بے گناہ محب وطن مسلمانوں کو بسوں سے اتار اتار کر قتل کیا جا رہا ہے،مساجد میں، اور جلوسوں سمیت دیگر مقامات پر بم دھماکے ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سرحدوں کی خلاف ورزی ،ڈرون حملوںاور فوجی جوانوں کے قتل عام کے باوجود نیٹو سپلائی کی بحالی کا مطالبہ اور اس ضمن میں حکمرانوں کی کمزور پالیسی لمحہء ِ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ملت جعفریہ ملک کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشو ں کے خلاف ہمیشہ منہ توڑ جواب دیتی رہی۔

آج ایک مرتبہ پھر ملت جعفریہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح(رح)، راجہ صاحب محمود آباد،محمد علی حبیب اور مرزا ابوالحسن اصفہانی کی محنتوں کے ثمر کی حفاظت کیلیے میدان میں اتری ہے او ر انشاء اللہ ملک میں اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ خواہ اس کے لئے اسے کسی بھی قسم کی قربانی ہی کیو ں نہ دینی پڑے، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت،کرپشن سمیت ملک میں امریکی مداخلت کے خلاف بیداری ٔ امت کے عنوان سے 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان قرآن و ایلبیت کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد بیداری امت کے اسی سلسلہ و آگے بڑھاتے ہوئے ، فیصل آباد،جھنگ،ملتان،بھکر،جہلم اور ،بلتستان میںکئی اہم مقامات پر جلسے منعقد کئے گئے ہیں اور اب یکم جولائی کو لاہور میں ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘کا تاریخ ساز اجتماع ملک دشمن عناصر کے خلاف واضح پیغام ہو گا پاکستان میں بسنے والی تمام ملتوں ،مذہب اور قوموں کے درمیان وحدت کا عظیم پیغام ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ،کانفرنس میں شرکت کے لئے ملک بھر میں علمائے کرام،عمائدین کو گیارہ ہزار سے زائد دعوت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ملت جعفریہ پاکستان کسی بھی ملک دشمن اور اسلام دشمن قوت با لخصوص امریکہ،اسرائیل اور بھارت کو وطن عزیز کے خلاف گھنائونی سازشیں کرکے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی اجازے نہیں دے گی ، اس کانفرنس میں ملکی تاریخ کا ایک نیا روشن باب رقم کیا جائے گا انشاء اللہ ملت جعفریہ کا یہ اجتماع ر ملک میں تمام مذاہب اور ملتوں کو وحدت کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کو بے نقاب کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ قرآن و سنت کانفرنس میں ملک بھر کے شہروں اور گائوں دیہاتوں سے لاکھوں کی تعداد میں پیروان ِ قرآن و سنت شریک ہوں گے جبکہ پیروانِ قرآن و سنت کے قافلے 29جون کو ملک بھر سے لاہور کی جانب روانہ ہو جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس تاریخی کانفرنس میں ایران ، سیریا، عراق ، لبنان اور دیگر ممالک بھی مندوبین اور بیداری کی تحریکوں کے قائدین شریک ہوں گے ، ایک سواک کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کی سیکورٹی کے حوالے سے تما م انتطامات مکمل مکمل ہیں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔

amin shaheedi2مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں قرآن و سنت کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی نے علامہ امین شہیدی کو پنڈال کی تقسیم کار کے ڈیزائن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سٹیج، میڈیا، مرد اور

quranconfمجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کی شورای عالی کے رکن علامہ عابد حسین فائزی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے شیعہ مسلمان یکم جولائی کو قرآن و سنت کانفرس مینار پاکستان لاہور میں حاضر ہو کر اپنی قوت کا اظہار کریں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس کانفرنس کو شہید علامہ عارف حسین الحسینی "رہ" کے دور کے احیاء کا نام دیا۔

abdulkhaliqasadiامامیہ مسجد مغل پورہ لاہور میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نےکہاکہ قرآن و سنت کانفرنس اس بات کا اعلان ہے کہ ہم شہید عارف حسین الحسینی (رح)کی آرزو کو ضرور پورا کریں گے۔ اے قائد مظلوم شہید عارف حسین الحسینی (رح) مقدس روح، ہم آپ سے توسل کرتے ہیں اور آپ کے نقوش پا ہمارےدلوں کا

asghr askriعلامہ اصغر عسکری ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی ولایت ہی ہم پرخدا کی سب سے بڑی نعمت ہے خدا نے ہمیں ہر لحاظ سے کامل ہادی عطا کیے ہیں۔ ہمارے دین، مذہب، اخلاق، معاش، معاشرت، سیاست، سماج، تعلیم و تربیت اور قانون پر حاکمیت امام علیہ السلام کی ہے

shoba e khawateenمجلس وحدت مسلمین راولپنڈی /اسلام آبادشعبہ خواتین کی طرف سے I-10/1 اسلام آبادمیں یونٹ سازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، تنظیمی اجلاس شعبہ خواتین کی ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ ام رباب زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔انہوں نےکہا کہ لاہور میں ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس ملت تشیع کےلئے ایک امید کی کرن ہے جہاں شرکت کرنا ہمارا شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے۔اجلاس میں

aqeelkhanمجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد المقدس کے سیکرٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کا دن ملت تشیع کی عظمت رفتہ کہ بحالی کا دن ھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشہد مقدس میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ملت تشیع پر انتہائی ظلم وستم ڈھائے گئے۔ مساجد، امام بارگاہوں، مجالس، جلوس عزا اور

motorcycle rally lhrمجلس وحدت مسلمین لاہور ڈیژن کی طرف سے جشن آمد مولا حسین علیہ السلام اور قرآن و سنت کانفرنس کی مناسبت سے لاہور شہر میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس ریلی میں مرکزی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور جوانان  علامہ اعجاز حسین بہشتی اور مرکزی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ فلاح و بہبود برادر نثار فیضی نے شرکت کی۔

nasirjafrisargodhaمرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ ۷ بلاک سرگودھا نماز جمعہ میں مومنین کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اپنے زمانے کی معرفت رکھی وہ فتنوں سے محفوظ رہتا ہے۔زمانے کی معرفت رکھنے والا انسان کبھی زمانے میں رونما ہونے والے حوادث سے متعجب نہیں ہوتا۔اگر زمانے سے آگے چلا جائے تو فتنوں کا رخ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree