وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے دوداپور داو مولاداد میں مومنین کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کی تعلیم حاصل کرنا ہر مومن مسلمان پر فرض ہے روز مرہ کے فقہی مسائل اور قرآن کریم کی تعلیم بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے۔

انہوں نےکہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی آبادکاری ہمارا اہم ہدف ہے۔ ہر محلے اور ہر گاوں میں مساجد کو آباد کرکے اذان نماز باجماعت درس قرآن کریم اور درس دینیات کا اہتمام کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جدوجہد میں تعلیم و تربیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ہم مساجد کو آباد کریں اور ان مساجد کو اپنی دینی تنظیمی سرگرمیوں اور خدمت انسانیت کا محور قرار دیں۔انہوں نےکہا کہ اسی ھدف کے لئے آئندہ ھفتے نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ہورہاہے۔

وحدت نیوز(چینیوٹ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغاعلی رضوی صاحب نے جامعہ بعثت اور جامعہ اھلبیت رجوعہ سادات کا دورہ کیا اور بعثت ٹرسٹ کو ان کی عمدہ کاوشوں پر سراھا نیز مدرسہ اھلبیت کی طالبات سے درس اخلاق کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔

 اس موقع پر علامہ علی رضوی نے جامعہ بعثت کے پرنسپل مولانا سید حسن مھدی کاظمی اور جامعہ اھلبیت کی پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی سے خصوصی ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے تنظیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر، الزہراؑ کلینک غازی ٹاؤن،خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن اور اشرف ممتاز آئی ویلفیئرایسوسی ایشن کے اشتراک سے گذشتہ ہفتے مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں لگائے گئے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک تشخیص کردہ موتیا کے 25مریضوں کی آنکھوں کےکامیاب مفت آپریشن آج عقیلہ آئی اسپتال نیو کراچی میں کیئے گئے اور انہیں امپورٹڈ لینس لگائے گئے،تمام مریضوں کو اسپتال لیجانے اور واپس لانے کیلئےجعفرطیار سوسائٹی سے مفت ٹرانسپورٹ سروس اور طعام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری فلاح وبہبود اور آرگنائزر الزہرا ؑ کلینک سید ممتازمہدی رضوی اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری روابط سید کاظم نقوی بھی مریضوں کے ہمراہ تھے ۔تمام مریضوں نے اس عظیم کار خیر پرمجلس وحدت مسلمین، الزہراؑکلینک غازی ٹاؤن اور اشرف ممتاز آئی ویلفیئرایسوسی ایشن کا بےحد شکریہ اداکیااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے محاصرے کے 200 روز پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بزرگوں،جوانوں، بچوں اور خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔اشیائے خورد و نوش کی ترسیل اور مریضوں کے لیے ادویہ کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کر کے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم عالمی ذرائع ابلاغ پر بھی نشر کیے جارہے ہیں جو اقوام عالم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عام شہریوں کی نقل و حرکت کو ان کے گھروں تک محدود کرکے یا ظلم و تشدد کا نشانہ بنا کر آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔کشمیر کی آزادی کی گونج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ آج عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جو کشمیری عوام کی فتح کی نوید ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بسنے والا ہر شہری آزادی کا نڈر سپاہی ہے۔بھارتی فوج کی درندگی کشمیری نوجوانوں کے جذبے اور عزم کے راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔


وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے، بھارت اپنے ملک میں شہریت کے حوالے سے جاری ملک گیر احتجاج کی خفت مٹانے کے لیے مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں مین مصروف ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف اسلام دشمن ہے بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، مودی نے اپنی وزارت اعلیٰ میں ظالمانہ اقدام کیے تھے آج ایک بار پھر اُن کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو دو سو دن ہوگئے ہیں لیکن کشمیری مسلمانوں کے حوصلے جواں ہیں،کشمیری مسلمانوں کو خوراک اور ادوایات کی قلت ہے ، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی بے حسی قابل افسوس ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل افغان مہاجرین کے لیے کوششیں کرسکتے ہیں تو کشمیری مسلمانوں کے لیے کیوں نہیں کی جاسکتیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کردار قابل افسوس ہے، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، محمد اصغر تقی، علی رضا زیدی، زعیم زیدی، اسد عباس عسکری اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ و دعا کمیٹی کے زیراہتمام ھفتہ وار دعائے توسل و جشن ولادت باسعادت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور دستر خوان حضرت امام حسن علیہ السلام کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد کیا گیا۔ مولانا نعیم الحسن نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا بعدازاں جشن حضرت فاطمہ زہرا س سے دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی ، مولانا نعیم الحسن ، ناصر الحسینی نے خطاب کیا ۔

شعرائے کرام سید ناصر آغا، نوید حسین رضوی، محمد نقی لاھوتی، علی رضا جعفری نے بارگاہ سیدہ میں منقبت پیش کی علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے سیرت بی بی فاطمہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فاطمہ زہرا کا کردار و سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے جناب سیدہ کے تعلیمات امن و محبت، رواداری، اخوت پر مبنی ہیں ہمیں چاہیے کہ مقدس و بزرگ ہستیوں اور اہلبیت اطہار علیہ السلام کے درد سے وابستگی اختیار کرنا ہوگا جسکی محبت کا حکم قرآن میں دیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم خاموش تماشائی ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کشمیری عوام کا مقدر ھے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ میلاد کے اختتام پر دستر خوان حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں مومنین و مومنات میں نیاز تقسیم کیا گیا۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن ، سابق صوبائی اسمبلی ریٹائرڈ میجر قمر عباس رضوی ، دانش عابدی ، جہانزیب زیدی، ریاض حسین ایڈووکیٹ ، عامر کاظمی ، یاور عباس جعفری ، اقبال کاظمی ، ڈاکٹر حیدر شاہ تیموری ، ندیم حسین زیدی و دیگر شخصیات موجود تھے۔

Page 52 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree