نیاسال ایک مہلت ہے جو ہمیں اپنے آپ کو سدھارنے کا موقع دیتاہے، محترمہ زہرانقوی

01 جنوری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے سال نو کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کا قول بیان کرنا چاہوں گی آپ علیہ سلام نے فرمایا “ تیرا گزشتہ وقت گزر گیا جو باقی ہے اُس کی صرف امید ہے لھذا اپنے اسی وقت (حال) کو عمل کے لیے غنیمت جانو “۔

 عزیزان ۔۔۔وقت کی گھڑیاں بہت تیزی کیساتھ فاصلہ طے کر رہی ہیں مہینے دنوں کی طرح اور دن گھنٹوں کی طرح گزر رہے ہیں۔ ہمیں احساس بھی نہیں ہورہا اور ہماری زندگی کے ایام کم ہوتے جارہے ہیں اور ہم برابر اپنی موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں۔۔۔ نئے سال کے آغاز پر ہم سب کو اپنے آپ سے عھد و پیمان کرنا ھوگا کہ سال گزشتہ میں کی گئی کوتاھیوں اور خامیوں کو اپنی ذات سے نکال باھر کریں گے اور اپنا محاسبہ کرتےہوئے ایسی زندگی گزارنے کی طرف متوجہ ھونگے جس سے خدا اور اسکا رسول (ص) راضی ہوں ۔

عزیزان ۔۔۔ در حقیقت نیا سال جس میں خدا کے حکم سے ہم داخل ہورہے ہیں ایک مہلت ہے جو ہمیںاپنے آپ کو سدھارنے کا موقع دیتی ہے مولا علی ؑ کے قول کے مطابق جو وقت تمھیں عطا کیا گیا ہے اسے عمل کے لئے غنیمت جانو اور اس میں کوتاہی نہ برتو لھذا ہمیں وقت کا محاسبہ کرنا چاہیئے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے کیا کمزوری ہے کونسی بری عادت وخصلت ہم میں پائی جاتی ہے اسکو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، نیز اچھی عادتیں، عمدہ اخلاق وکردار کا وصف اپنے اندر پیدا کرنے کی مکمل کوشش کرنی چاہیئے خداوند سبحان سے دعا ہے کہ اس سال نو کو ھماری ملک و ملت کے لیے خوش بخت قرار دے ، ملک پاکستان استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن ھو ، تمام مظلومین  و مستضعفین عالم کو طاقت و قوت کا غلبہ عطا فرماے اور استکبار و طاغوت کو تباہ و رسوا کر دے پروردگار اس سال کو اپنی آخری حجت امام زمان عج کے ظھور کا سال قرار دے۔ آمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree