تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانہ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کی آڑ میں طالب علموں کو ذہنی اذیت دینا بند کرے،آغا عاشق حسین

08 اکتوبر 2015

وحدت نیوز(قم المقدس) قم المقدس میں امام خمینیؒ یونیورسٹی میں مجلسِ وحدت مسلمین قم کے شعبہ سیاسیات اور میڈیا سیل کے اہم اراکین کی ہنگامی نشست ہوئی۔جس میں سانحہ مِنیٰ کے حوالے نیز ایران میں مقیم طالب علموں کو پاکستان ایمبیسی کی طرف سے پاسپورٹ کے سلسلے میں درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں میڈیا سیل کے مسئول آغا نذر حافی،شعبہ سیاسیات کے مسئول آغا عاشق حسین آئی آر اور دیگر اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے شہدا کی تدفین کے ان مراحل میں پوری ملت اسلامیہ  خصوصاً سرزمینِ پاکستان کی غیرت مند اور باشعورملت کی طرف سے پیغمبرِ اسلام ﷺ ،مراجع عظام،ولی امر مسلمین اور ایران کی غیّور عوام کی خدمت میں تعزیّت و تسلیت پیش کرتے ہیں

اور ہماری دعاہے کہ خداوندِ عالم ہمیں بھی ایسے غیرت مند حکمران عطاکرے جو ہماری قوم اور وطن کا حقیقی معنوں میں دفاع کرسکیں۔

انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت  بھی ہمارے پاکستانی شہید اور لاپتہ ہوجانے والے حاجیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں تحقیقات کروانے میں کوتاہی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حسّاس موقع ہے اور پاکستانی حکومتی اداروں کو سعودی حکومت کی ہاں میں ملانے کے بجائے سعودی حکومت کے سامنے پاکستانی قوم  کے جذبات کی ترجمانی کرنی چاہیے اور تحقیقات کرواکر پاکستانی عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے۔

پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں،غم و دکھ کے ان لمحات میں  شہدا اور لاپتہ حاجیوں کے بارے میں تحقیقات نہ کروانا پوری ملت کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اراکین نے  اس مسئلے پر بھی روشنی ڈالی کہ تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی ایک عرصے سے پاسپورٹ کے سلسلے میں نت نئے بہانے بناکر طالب علموں کو پریشان کرتی چلی آرہی ہے۔اب پرانےغیر کمپیوٹرائز ڈ پاسپورٹوں کو تو ختم کرنے کا اعلان کردیاگیاہے لیکن نئے پاسپورٹوں کے بنانے کے سلسلے میں روایتی ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری سطح پر حل ہونے والا مسئلہ ہے اس لئے سرکار کوچاہیے کہ وہ جلدازجلد اس مسئلے کو حل کرے۔

اراکینِ اجلاس نے متعلقہ سرکاری حکام سے بحیثیت پاکستانی یہ گزارش کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے  فوری حل پر خصوصی توجہ دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree