شہید ڈاکٹرمحمد علی نقویؒ اور سید ثاقب اکبر کا راستہ انا کو ختم کرکے فنا فی اللہ ہونے کا راستہ ہے، علامہ شیدا حسین جعفری

13 مارچ 2024

وحدت نیوز(قم) شہداء دین خدا کی سربلندی اور تبلیغ کے عملی مبلغ ہیں۔ اپنی مجالس و محافل میں ہمیں شہداء کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے گذشتہ روز موسسہ باقرالعلوم کے کانفرنس ہال میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور قبلہ سید ثاقب اکبر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست سے گفتگو کے دوران ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃالاسلام مولانا سید شیدا حسین جعفری نے  کہا کہ ہمیں شہداء کی خصوصیات کو جاننے کی کوشش کرنی چاہیئے، تاکہ ہم بھی ان خصوصیات کو اپنا سکیں اور ساتھ ہی شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ایک خاص اور نمایاں صفت ان کا خلوص اور انا کا خاتمہ تھا۔ ان کے مطابق سید ثاقب اکبر مرحوم بھی شہید ڈاکٹر نقوی کی مانند ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے بھی علمی، قلمی اور ثقافتی حوالے سے دین اسلام کی بے مثال خدمت کی ہے۔ نشست سے دیگر حاضرین نے بھی گفتگو کی اور سوال و جواب کا سلسلہ بھی چلا۔ یاد رہے کہ نشست سے خصوصی خطاب مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree