دہشت گرد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ملکی سلامتی کیلئے ہمیں بھرپور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

31 جنوری 2023

وحدت نیوز(قم) پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے ہمیں بھرپور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں، دہشت گرد فعال ہیں اور شدت پسندی و تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک کے قانون ساز اداروں میں فرقہ وارانہ اور انسان کش بل پاس کئے جا رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم علامہ اقبال اور جناح کے وارث ہیں ہم ملک کو انسان کشی اور تکفیریت کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کیلئے انتہائی ہمدردانہ جذبات کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے کہا کہ یہ ساری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان شاءاللہ ظالموں کو دنیا و آخرت میں ذلت نصیب ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree