ایم ڈبلیوایم اصفہان کے زیر اہتمام "قائد و اقبال کا پاکستان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

27 دسمبر 2018

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے 143ویں یوم ولادت پر "قائد و اقبال کا پاکستان" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے ایم ڈبلیوایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجةالاسلام ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی نے خصوصی خطاب کیااور بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،سیمینار میںحاضرین کو قائد اعظم کی زندگی پہ مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی،معزز مہمانان گرامی نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا،سیمینار میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفط اللہ کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا،آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے سیکرٹری جنرل مولانا تصور علی مہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا،سیمینار میں طلاب و علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی،دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree